کیا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنا پی ٹی آئی میں تقسیم کا نکتہ آغاز ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ پارٹی میں رسمی تقسیم اور دھڑے بندی کا نکتہ آ غاز ثابت ہوسکتا ہے۔
شیر افضل مروت کا پارٹی سے نکالا جانا پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں بغاوت کو جنم دے سکتا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کو اس فیصلہ کی بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی کیونکہ یہ واحد فیصلہ ہے جس پر پارٹی سے بانی کے فیصلہ کے خلاف اختلافی آوازیں بلند ہورہی ہیں۔
اگرچہ ابھی یہ اختلاف دبے انداز میں کیا جا رہا ہے لیکن آگے بڑھ کر یہ پارٹی میں تقسیم کو جنم دے سکتا ہے۔ شیر افضل مروت نے ابھی مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کیا مگر اگلے مرحلے میں وہ اس سے زیادہ خطر ناک ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں مزید پارٹی ارکان بالخصوص 26ویں ترمیم پر پارٹی لائن سے انحراف کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کی تجویز ہے۔
اس سے شیر افضل مروت کا ساتھ دینے والوں کی تعداد خود بخود بڑھ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی سوچ کے اعتبار سے منقسم ہوچکی ہے، ایک مفاہمت اور عملیت پسند سوچ رکھنے والا گروپ ہے جو اسٹیبلشمنٹ سے محاذ آرائی اور اس کے خلاف منفی پرا پیگنڈہ مہم چلانے کے خلاف ہے۔
اس گروپ کی رائے ہے کہ محاذ آرائی کی سیا ست پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے، اس کے سیاسی مستقبل کو تاریک کر رہی ہے۔ دوسرا گروپ ہارڈ لائن رکھنے والا گروپ ہے جو سمجھتا ہے کہ انٹی اسٹیبلشمنٹ پالیسی کی وجہ سے ہی پارٹی اور عمران خان مقبول ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت پارٹی سے
پڑھیں:
سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا لیکن دراصل نکلوایا کس نے تھا؟شیرافضل مروت نے واضح کردیا
اسلام آباد(آئی این پی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا۔ نواز شریف کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور ثاقب نثار نے مل کر نکلوایا، اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف اور مجھ میں ایک مماثلت ہے۔ نواز شریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اور مجھے کیوں نکالا؟ یہ بات مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو عدت اور سائفر کیس میں سزائیں سنائی گئیں تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کیمپ میں مٹھائیں تقسیم ہوئیں، جب نواز شریف کو نکالا گیا تو پی ٹی آئی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
چیمپینز ٹرافی، شرمیلا فاروقی نے اپنے فیورٹ پلیئر کا نام بتادیا
انہوں نے کہا کہ کسی کو کوئی شک نہیں کہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ مل کر نواز شریف کو نکلوایا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، انہیں ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی، انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔
مزید :