Jasarat News:
2025-04-15@09:55:19 GMT

چودھر ی شجاعت حسین کا سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی جماعتوں میں رابطے کرنے کیلئے متحرک ہوچکے ہیں، اس مقصد کے لیے انہوں نے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی ہے، چوہدری شجاعت حسین نے میر نصیر خان مینگل کو کمیٹی کا چیئرمین اور غلام مصطفیٰ ملک کو وائس
چیئرمین مقرر کیا ہے، طارق حسن، انتخاب چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان کو کمیٹی میں بطور اراکین شامل کیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ میر نصیر مینگل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر، سنیٹر اور سفیر رہ چکے ہیں، مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ترجمان، دو وفاقی وزارتوں اوورسیز پاکستانیز ومذیبی امور کے فوکل پرسن اور مشیر ہیں، طارق حسن سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں نائب ناظم کراچی اور دو دفعہ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر رہے، انتخاب خان چمکنی ممتاز قانون دان اور خیبرپختونخواہ کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں، ڈاکٹر رحیم اعوان ممتاز قانون دان لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکرٹری و جسٹس اتھارٹی کے ڈی جی رہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی ملک میں سیاسی اور سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کرے گی، کمیٹی معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی کمیٹی نیشنل ڈائیلاگ کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط قائم کرے گی، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر اکٹھا چلنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیاسی جماعتوں کے لیے

پڑھیں:

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر  اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل  منتخب ہوگئے۔انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور  ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر  اور  غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور  افواج پاکستان، رینجرز اور  پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور  یہی جماعت پاکستان کو  بچائےگی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔

صحافی برادری چاہتی ہے کہ فیز ٹو کا افتتاح مریم نواز خود کریں: صدر لاہور پریس کلب

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس، کیا اہم فیصلے کیے گئے؟
  • عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فیصلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی قائم
  • عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • پنجاب :عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار
  • چوہدری شجاعت ق لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے