گوگل میپس نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی بدولت لوگ اپنے علاقوں میں موسمی حالات کی بنیاد پر ٹریفک کی صورتحال سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔

اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق ’’انسیڈنٹس رپورٹنگ‘‘نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین یہ بتا سکیں گے کہ بارش کے باعث کون سی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو چکا ہے، دھند کی وجہ سے کن راستوں پر حدِ نگاہ کم ہے، یا شدید بارشوں کے باعث کون سی سڑکیں خراب ہو چکی ہیں۔ اس طرح، دوسرے ڈرائیورز کو پیشگی آگاہی ملے گی اور وہ متبادل راستے اختیار کر سکیں گے۔

یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ آٹو اور پھر گوگل میپس کی آئی فون ایپ میں سامنے آیا، تاہم اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر یہ ابھی تک متعارف نہیں کرایا گیا۔

واضح رہے کہ گوگل میپس میں پہلے ہی ٹریفک حادثات، ٹریفک جام، اسپیڈ ٹریپس اور دیگر سفری مسائل کی اطلاع دینے کے آپشنز موجود ہیں، لیکن اب موسم سے جڑے مسائل کی رپورٹنگ بھی ممکن ہو گئی ہے۔

یہ نیا اضافہ خاص طور پر ایسے علاقوں میں مفید ثابت ہوگا جہاں موسمی حالات اچانک بدل جاتے ہیں، کیونکہ اس سے صارفین کو اپنے سفر کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گوگل میپس سکیں گے

پڑھیں:

کراچی میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مصروف تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔آج صبح سے ہی کراچی کا موسم ابر آلود تھا۔

ذرائع کے مطابق ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کی نجی معیشت کا دنیا کے لئے  موسم بہار کا پیغام ہے، چینی میڈیا
  • کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟
  • گلف آف میکسیکو کا نام بدلنے پر میکسیکو کا گوگل کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • واٹس ایپ کا صارفین کی سہولت کے لیے چیٹ فلٹرز سے متعلق نیا فیچر
  • کراچی میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا
  • عامر نے حارث رؤف کی انجری سے متعلق قومی ٹیم کو خبردار کر دیا
  • ایک لاکھ عورتوں پر اکیلی بھاری، مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں سکیں گے، راکھی ساونت نے شادی کی پیشکش ٹھکرا دی
  • ایلون مسک کے بیٹے کی امریکی صدر کو شٹ آپ کی کال
  • امریکا میں موسم سرما کے طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک
  • کراچی میں بھاری ٹریفک کی روانی جاری،گورنرکا چیف جسٹس کو دوسرا خط