کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب دو دن قبل کراچی کے شہریوں کو فری پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے بیان سے مکر گئے۔46 سائیڈ میں سے 40 پارکنگ سائیڈ کا ٹھیکا پیپلز پارٹی کے مند پسند کارکنوں کے پاس ہونے اور ان کے شدید دباؤ کے باعث اب پارکنگ فیس کی وصولی کا فیصلہ جون کے مہینے میں کیا جائے گا۔کراچی کے شہری رمضان المبارک کے مہینے میں پارکنگ مافیا کے ہاتھوں ایک بار پھر سے لٹنے پر مجبور ہوں گے پارکنگ مافیا کراچی کے مختلف سائیڈ پر از خود طے کردہ پارکنگ فیس وصول کررہا ہے موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 20 روپے کے بجائے 50 اور 70 روپے جبکہ گاڑیوں کی فیس 50 روپے کے بجائے کہی 100 تو کہیں 150 روپے فیس وصول کی جارہی ہے۔اج سے چند روز قبل مئیر کراچی مرتضی وہاب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کراچی کی تمام چارجڈ پارکنگ سائیڈ سے پارکنگ فیس کی وصولی کو ختم کر دیا گیا ہے ابھی یہ بیان سامنے آیا ہی تھا کہ کراچی کے شہری پھولے نہیں سما رہے تھے کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر وہ مختلف چارج پارکنگ سائٹس پر فیس ادا کر رہے تھے ذارئع کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی کو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے پارکنگ فیس کی وصول نہ کرنے کے اعلان پر متعدد فون کالز موصول ہوئی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کے بہت سے رہنماؤں کے کراچی میں پارکنگ کے ٹھیکے چل رہے ہیں ان مرکزی رہنماؤں نے فون کرکے مئیر کراچی کو اپنا بیان کو واپس لینے پر اصرار کیا گیا ذرائع کے مطابق فون کرنے والوں میں کچھ وہ لوگ بھی تھے جنہوں نے پارکنگ کے ٹھیکے حاصل کر رکھے تھے اور کچھ وہ لوگ بھی تھے جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا اور ان کے اپنے من پسند لوگوں کو ٹھیکے دلوائے گئے تھے تو اس وجہ سے مئیر کراچی کو اپنا بیان واپس دلانا انتہائی ضروری ہو گیاتھا اور پھر میئر کراچی پارٹی پریشر برداشت نہ کر پائے اور چارجڈ پارکنگ سائٹس کی جو فیس ختم کرنے کا بیانیہ تھا وہ واپس لینا پڑا اب میںمیئر کراچی کا یہ کہنا ہے کہ کراچی کے شہری فالحال پارکنگ فیس ادا کریں جون کے بعد دیکھا جائے گا کہ چارج پارکنگ کی فیس کو ختم کرنا ہے یا نہیں۔ اس بیان کے بعد سوشل سوشل میڈیا صارفین مئیر کراچی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ایک سوشل میڈیا صارف نے مئیر کراچی کو عمران خان کا یوٹرن ماسٹر ڈکلیئر کیا ہیں اور بعض صارفین کا خیال ہے کہ عمران خان تو پھر بھی چھوٹا یوٹرن ماسٹر تھا مرتضیٰ وہاب تو اس سے کئی زیادہ بڑے نکلے ہے ایک صارف نے لکھا ہے کہ مرتضی وہاب کراچی والے آپ سے امید رکھ کے بیٹھے تھے اور ان کو خاصی امیدتھی کہ کراچی کے شہریوں کو آپ پارکنگ مافیا سے نجات دلائیںگے لیکن آپ نے تو فوراً یو ٹرن لیکر کراچی کے لوگوں کو مایوس کیا ہے کراچی کے لوگوں کے ساتھ آپ نے دھوکہ کیا ہے ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ کراچی میں پہلے ہی بہت سے مسائل موجود ہیں کہی ٹریفک کا مسئلہ کراچی کی سڑکوں کا مسئلہ کراچی کے انفراسٹرکچر کا مسئلہ کراچی میں چارج پارکنگ سائیڈ پر غنڈہ گردی کا مسئلہ ہے۔یہ کراچی کے لوگ پہلے ہی آپ سے بہت زیادہ مایوس ہیں اور اب مزید مایوس ہو جائیں گے سوشل میڈیا صارف کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت شہر کراچی کی جو 48 سے زاید پارکنگ سائٹس چل رہی ہیں وہاں پر چارج پارکنگ کی جو رولز اینڈ ریگولیشنز ہیں اس کے خلاف ورزیاں بھی کھلے عام جاری ہے اس کو کون دیکھے گا موٹر سائیکلوں کی ایک لائن کی اجازت ہوتی ہے چار چار لائنیں لگ جاتی ہیں ٹریفک جام ہو جاتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اس مسلئے پر ڈی ائی جی ٹریفک بھی متعدد مرتبہ کے ایم سی کو اور ٹاؤنز ایڈمنسٹریشنز کو خط لکھ چکے ہیں کہ چارج پارکنگ کی مافیا کو کنٹرول کیا جائے لیکن یہ ایک مافیا کنٹرول ہونے کا نام نہیں لے رہی ایسے میں آپ کی جانب سے یہ بیان جاری ہونا کہ چارج پارکنگ کی سائٹس کو فری کر دیا گیا ہے اور پھر اس بیان کو واپس لے لینا کراچی کے لوگوں کے ساتھ دھوکا نہیں تو پھر کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چارج پارکنگ کی مئیر کراچی کو پیپلز پارٹی پارکنگ فیس کراچی کے کہ کراچی کا مسئلہ

پڑھیں:

پرائیویٹ اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج کی سعادت سے محروم ہوجائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)10 ہزار حج کوٹہ ملنے کے باجود پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی سعادت سے محروم ہو جائیں گے۔10ہزار کا کوٹہ ملنے کے بعد نجی اسکیم کے عازمین حج کی تعداد 24 ہزار ہوگئی اور مزید 67 ہزار کی بکنگ کی جاچکی ہے جب کہ حج آرگنائزرز نے 70کروڑ ریال سعودی عرب بھجوادیے۔

حج کوٹہ کے لیے وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل بھی کردی گئی ہے اور پاکستان کا کل حج کوٹہ 179210 ہے۔

اس میں سے نصف کوٹہ 89605 سرکاری اسکیم کا ہے اور 89605 پرائیویٹ حج سکیم کا ہے، حج سروسز کے ایگریمنٹس اور ادائیگیاں شیڈول کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے سعودی حکومت نے پرائیویٹ حج سکیم کے صرف 14ہزار عازمین حج کی پیمنٹس قبول کیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو فون کیا جس کے نتیجے میں سعودی حکومت نے مزید 10 ہزار عازمین کو اجازت دے دی۔

وزارت مذہبی امور نے یہ 10 ہزار کا کوٹہ حج آرگنائزر کی تنظیم ہوپ کو دے دیا۔

اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی گئی

متعلقہ مضامین

  • اوورسیز کنونشن کا شاندار آغاز: دنیا بھر سے پاکستانیوں کی بھرپور شرکت، ہزاروں محروم
  • پرائیویٹ اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج کی سعادت سے محروم ہوجائیں گے
  • عوام ریلیف سے محروم کیوں؟
  • کراچی اسٹیڈیم کی خالی کرسیاں: ارسلان نصیر نے انوکھا حل پیش کردیا
  • ٹرمپ کا یوٹرن: الیکٹرانکس پر 145 فیصد چینی ٹیرف ختم، صارفین کو ریلیف
  • کراچی: ماں نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار
  • گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنیکا اعلان
  • کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان