2025-01-18@18:29:33 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«کہ کراچی»:
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پانی کی ٹینکی سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، بچے کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 سال کے بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی، بچے کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات موجود ہیں۔ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے لاپتہ ہونے کے بعد والد کو 5 لاکھ روپے تاوان کا جعلی میسج...
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ کورونا، انفلوئنزا ایچ 1 این 1 اور سردیوں کے دیگر وائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں۔ ڈاؤ اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑی تعداد میں لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ماہر متعدی امراض ڈاؤ اسپتال کے مطابق ٹیسٹ کروانے پر 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آ رہا ہے، 10سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 کی تصدیق ہو رہی ہے۔ ڈاو اسپتال کے پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ 5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی تصدیق ہو رہی ہے۔ دوسری جانب سول اسپتال کے...
ایڈووکیٹ محمود اختر نقوی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف دبئی اور عالمی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ریاض ہر حکومت کے سربراہ کو نوازتے ہیں، جس کے بدلے وہ کھربوں روپے کی زمینوں کو مفت میں ہتھیا لیتے ہیں، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک ریاض کے کارندوں کو جیل میں ڈالا تو ملک ریاض نے صوبہ سندھ کا رخ کیا، جہاں حکومت سندھ کے تعاون سے سرکاری زمینوں پر قبضے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ، ملک ریاض کو سزا کیوں نہ ہوئی؟ ایڈووکیٹ محمود اختر نقوی نے ورلڈ ایکو نیوز (وی نیوز) کو خصوصی انٹرویو دیتے کہا کہ 7...
کراچی: ڈیفنس مین کورنگی روڈ قیوم آباد جانے والے ٹریک پر فیز ون گولڈ مارک کے قریب سوزوکی پک اپ اور کار کے درمیان تصادم میں دونوں گاڑیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس اور ریسکیو کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ایدھی و چھیپا کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال لیجایا گیا، زخمی ہونے والے آپس میں رشتے دار بتائے جارہے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی 28 سالہ حماد زخموں کی...
کورنگی اور کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی ایک نمبر الفتح گراؤنڈ کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے زخمی ڈاکو فیضان کو اس کے ساتھی دانیال سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی او موٹر سائیکل برآمد کی ہے جبکہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو عطااللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو...
چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان بھی شامل ہیں، جبکہ شہر میں رواں سال کے 15 روز میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا، جبکہ اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزاحمت پر 15 سے زائد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں ماہ جنوری کے 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر میں رواں ماہ جنوری کے 15 روز میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق چھیپا فاؤنڈیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک...
کراچی: شہر قائد میں رواں ماہ جنوری کے 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر میں رواں ماہ جنوری کے 15 روز میں ڈکیتی مزاحمت ، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق چھیپا فاؤنڈیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک حادثات میں خواتین ، کمسن بچوں و بچیوں ، نو عمر لڑکوں اور بزرگ سمیت مجموعی طور پر 36 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی بھی ہوئے۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں خواتین ، بچے ، بوڑھے اور جوان بھی شامل ہیں جبکہ شہر میں رواں سال...
سکھن پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈکیت کو امیر علی جبکہ ساتھی کو عادل کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا، آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر آفیسر عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ سوئی گیس حکام نے گیس کی سپلائی بند کردی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی میں 4 ہزار کا ٹینکر 12 سے 18 ہزار روپے کا دیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز میں یہ توقع کی گئی تھی کہ حالات میں بہتری آئے گی، لیکن بدقسمتی سے یہ صرف ایک مسئلہ نہیں بلکہ شہر بھر میں متعدد مسائل نے سر اُٹھا لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے گزر گئے، کمیٹی بن گئی مگر کچھ عملی کام نہیں ہوا،کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس ہیں، 4 ہزار کا ٹینکر 12 سے 18 ہزار روپے کا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیارہویں جماعت کے نتائج...
شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے باعث آج کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ 5سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 جبکہ کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کی شدت بڑھنے لگی ہے، دھند نے ہر چیز کو دھندلا کر رکھ دیا جس کے...
لانڈھی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 3 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی بتائے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی 6 نمبر فاروق مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش رات گئے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او عوامی کالونی وکیل احمد نے بتایا کہ واقعہ عمیر نامی شخص کی شادی کی خوش میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ مقتول کی شناخت 45 سالہ حمید کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ تو سب گھروں کو تالے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار نے بائیک مکینک سمیت دیگر افراد کو بری روند ڈالا جس کے نتیجے میں مکینک جاں بحق جبکہ دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ عوام نے سرکاری گاڑی چلانے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں شارع فیصل پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب سروس روڈ پر قائم موٹر سائیکل مکینک کی شاپ کے باہر تیز رفتار سرکاری گاڑی جی ایس 7795 ڈرائیور سے بے قابو ہو کر وہاں پر موجود...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے احسن آباد میں مکان کے تنازع پر باپ نے 28 سال کے بیٹے کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹا اور لاش گھر میں ہی دفنا دی، ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔اس حوالے سے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسد کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسد میرے پہلے شوہر کا بیٹا تھا، توقیر سوتیلا باپ ہے۔ نوشہرہ: جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے باپ، سوتیلے بھائی کو قتل کردیاملزم کی فائرنگ سے اس کی سوتیلی ماں اور سوتیلے بہن بھائی زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عباسی شہید اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ...
کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی میں تیز ہواؤ کے سبب دھند بھی ہوگا، 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالونی کالج کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ جہانگیر نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔شارع نور جہاں پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ سائٹ اے کے علاقے باوانی چالی کچرا کنڈی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ اسد اللہ اور 24 سالہ ساجد کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا...
لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔ لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ شدید زخمی 43 سالہ شاہد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جو کہ راہگیر بتایا جاتا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
کراچی: سکھن بھینس کالونی میں اپنے ہی باڑے کا دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے ایس ڈی پی او سکھن ڈی ایس پی شوکت تنولی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد گوالے ہیں جو باہر سے کھانا کھا کر واپس باڑے پر آئے تھے۔ بعدازاں انہوں نے باڑے میں رکھا ہوا دودھ پی لیا جو کہ شبہ ہے کہ مضر صحت تھا اور اس کے پینے سے ان کی حالت بگڑنے لگی جس کی اطلاع ملت ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر...
کراچی بار کے تحت دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے اور زرعی اراضی کارپوریٹ سیکٹر کو دینے کے خلاف وکلا کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ارشد شر کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے نئی نہروں کا منصوبہ سندھ کو بنجر بنانے کا منصوبہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا دریائے سندھ سونا اُگل رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے نئی نہریں سندھ کی شہ رگ کاٹنے کے مترادف ہے۔ ریگستان کو آباد کرنے کے لئے سندھ کو برباد کیا جارہا ہے۔ ناہید افضال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں تباہی کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کو کس کارنامے کے انعام کے طور پر عمر کوٹ میں...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ یہ خود اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پی ٹی آئی کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت تو بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرسکتی، یہ چاہتے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر سے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ خود اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں، دریائے سندھ سے نئی نہروں کا معاملہ بے بنیاد ہے۔...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، آج بھی دونوں برادری کے لوگ تصفیہ کرنے کیلئے بیٹھے تھے، اس دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے مزید 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، شہریوں نے ٹینکر جلا دیا۔ شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ٹینکر کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکرنے دوموٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے بعد ایک موٹر سائیکل پر سوار 2...
بیرون ملک پاکستانیوں کیخلاف شکایتوں کے پیش نظر ایف آئی اے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چین اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک جانے والے 35 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کردیا ہے۔ آف لوڈ کیے جانیوالے مسافروں میں فریداحمد بزنس ویزے پر تنزانیہ، عبدالحکیم ٹورزم ویزےپر بنگلہ دیش جبکہ 11 افراد بزنس اور وزٹ ویزے پر چین اور ملائشیا عازم سفر تھے۔ یہ بھی پڑھیں: غیر مقامی افراد کو چین کا بارڈر پاس جاری، ایف آئی اے نے مسافروں کو روک دیا ابوسفیان، نبیل، سجاد اور رینا کرن فیملی وزٹ ویزے پر عمان جارہےتھے، اقبال بی بی پرسنل وزٹ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھیں، جبکہ افضل اور ارسلان ورک ویزے پر سعودی عرب روانگی کے قریب...
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں اسٹیل ٹاؤن ، کورنگی اور سچل میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹیل ٹاؤن میں نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا جس کے بعد رواں سال کے پہلے ماہ کے 9 دنوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ دیگر دو واقعات کو پولیس ذاتی اور نامعلوم وجہ قرار دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گھگھر پھاٹک نیشنل ہائی وے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کار انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے زندگی کی...
فوٹو: اسکرین گریپ کراچی میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آرام باغ کے علاقے میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 3 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل نے حصہ لیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14 ہزار 300 روپے سرکاری نرخ مقرر کردیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز بھی لگا دیےگئے ہیں۔ اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخ کے تحت کام کر نے کا پابند کیا ہے، اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم لی تو سخت کارروائی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری قبرستان میں تدفین کے لیے مقررہ 14 ہزار 300 روپے سے زائدادا نہ کریں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ قبریں مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی شروع کر...
کراچی: شہرقائد کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدقین کے لیے 14 ہزار 300 روپے سرکاری نرخ مقرر کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز بھی لگا دیےگئے ہیں۔اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخ کے تحت کام کر نے کا پابند کیا ہے، اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم لی تو سخت کارروائی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری قبرستان میں تدفین کے لیے مقررہ 14 ہزار 300 روپے سے زائدادا نہ کریں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ قبریں مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی شروع کر دی ہے، کسی کو بھی کے ایم سی کی...
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے کہ انہوں نے مظلوموں کا خون بہایا ہے، پیپلز پارٹی کو اس فسطائیت اور غیر قانونی فیصلوں کی سیاسی قیمت چکانی پڑے گی، پیپلز پارٹی نے دھرنے کے پرامن شہریوں پر تشدد کرکے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی کے پاک محرم ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مختار امامی، علامہ مبشر حسن، مولانا اسحاق قرائتی، علامہ ملک غلام عباس، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔ علامہ راجہ...