کورنگی نور منزل کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔عوام نے فائرنگ کرنے والے کو مبینہ ڈاکو سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

عوامی کالونی کورنگی نور منزل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا جبکہ عوام نے فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایس ایچ او عوامی کالونی ستار مگسی نے بتایا کہ مضروب کی شناخت 35 سالہ حضور بخش کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ گارڈ کو اس کے رشتے دار نے حسن فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔

دونوں کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے اور ان کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا جبکہ واقعے کے بعد عوام نے پکڑے گئے۔

ملزم کو ڈاکو سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی سیکیورٹی گارڈ کو پیٹ اور ٹانگ پر گولیاں لگی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی گارڈ

پڑھیں:

تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر، 8 افراد جاں بحق

جڑانوالہ میں اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
جڑانوالہ کے علاقے اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ سواروں کو روند ڈالا، واقعے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق مسافر بس جڑانوالہ سے قصور جارہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ سے نوجوان زخمی
  • مظفرآباد، جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق
  • جڑانوالہ؛ تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر، 8 افراد جاں بحق
  • تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر، 8 افراد جاں بحق
  • کراچی: شیر شاہ میں نالے کے قریب دھماکے سے زخمی لڑکا دوران علاج دم توڑ گیا
  • کراچی میں گاڑی پر ٹکر کے بعد ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کرنے والی خاتون جیل منتقل
  • کراچی میں ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ، 2 ڈاکو ہلاک
  • کراچی میں ڈاکو بے لگام؛ موٹر سائیکل سوار فیملی پر فائرنگ؛ حاملہ خاتون جاں بحق
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ٹریفک افسر زخمی