Islam Times:
2025-03-21@19:55:39 GMT

کراچی، رواں سال خونی ٹریفک حادثات میں 63 شہری جان سے گئے

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

کراچی، رواں سال خونی ٹریفک حادثات میں 63 شہری جان سے گئے

ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ٹریلر نے 22 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک کے ٹائروں تلے کچلے جانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد کے حوالے چھیپا کے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ رواں سال کے ابتدائی 80 دنوں میں شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق اب تک 63 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چھیپا اعداد و شمار کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ٹریلر نے 22 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ کراچی کی سڑکوں پر دندناتے تیز رفتار واٹر ٹینکرز کے ٹائر بھی معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے جنہوں نے 11 افراد کو ٹائروں تلے کچل دیا۔ چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدا کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوٸے، جبکہ بس کی ٹکر سے بھی 8 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی ٹکر سے

پڑھیں:

کراچی: ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

نیشنل ہائی وے لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

متوفی کی لاش اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچائی جسے بعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور تھا جس کی فوری شناخت نہیں ہو سکی جبکہ زخمی ڈرائیور 40 سالہ عمیر کوسٹر کا ڈرائیور ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نیوکراچی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک جاں بحق، دو زخمی
  • کراچی میں کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟
  • کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار سمیت3 افراد جاں بحق
  • 3 شہری لاپتہ ہوئے یا ہنی ٹریپ کا شکار؟ تعین کیلئے درخواست گزاروں کو تعاون کی ہدایت
  • کراچی، رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر نے کتنے افراد کی جان لی، چھیپا اعدادوشمار سامنے آ گئے
  • کراچی، موٹر سائیکل حادثات، 2 شہری جاں بحق
  • کراچی، لیاقت آباد خونی ٹرالر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا
  • ماں، بہن اور بھائی کو قتل کرنے والے 18 سالہ برطانوی نوجوان کو 49 سال قید کی سزا
  • کراچی: ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق