کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، شدید گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے باسیوں کے لیے اچھی خبر ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ آج اور کل وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی، جس سے موسم نسبتاً بہتر رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت جنوب مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو گرمی کی شدت میں مزید کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:او جی ڈی سی ایل نے ریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کر لی، 627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بارش برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں داخل،عوام کے لئے خوشخبری
بارش برسانے نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارش برسانے والامغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں آج اور کل وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی، دن میں دھوپ کےساتھ وقفے وقفے سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی،شہر میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران درجہ35.9حرارت ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈکیاگیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے 7کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب بارشیں برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں موسم خشک اور مطلع آبر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آج سے ستائیس مارچ کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برف باری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، آج سے تین روز کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد ،پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔