میرے کہنے پر گورنر سندھ نے بالآخر وزیرِاعظم شہباز شریف کو خط لکھا، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر صاحب کہتے ہیں کہ وہ وفاق کے نمائندے ہیں اور وفاق سے اختیار لے کر دے سکتے ہیں، میں نے ان کے کہنے پر ہی ان سے بات کی تھی، میری بات کو ناراضی نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میرے کہنے پر گورنر کامران ٹیسوری نے بالآخر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ گورنر نے خط لکھا ہے لیکن ابھی آدھا کام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب میرے بھائی ہیں، میرا ان سے ذاتی تعلق ہے۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ہمیں ہمیشہ قانون کو فوقیت دینی چاہیئے، آئینی اور قانونی اعتبار سے گورنر کا جو اختیار ہے وہ گورنر اقدامات کریں اور آئینی طور پر جو حکومت کا اختیار ہے وہ حکومت کرے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کہتے ہیں کہ وہ وفاق کے نمائندے ہیں اور وفاق سے اختیار لے کر دے سکتے ہیں، میں نے ان کے کہنے پر ہی ان سے بات کی تھی، میری بات کو ناراضی نہ سمجھا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ کہ گورنر کہنے پر
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیئرمین بینک آف پنجاب اور سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم صفدر جاوید سید کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔(جاری ہے)
پرائم منسٹر آفس پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صفدر جاوید سید ایک قابل، ایماندار اور مخلص افسر تھے،ان کی زندگی نئے آنے والے افسران کیلئے قابل تقلید مثال ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم صفدر جاوید سید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔