آصف علی زرداری کی صحت بارے سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز جھوٹی خبریں چلا رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے معالج کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ ہوئے جن سے پتہ چلا کہ ان کو کورونا ہوگیا ہے، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، یہ کہنا کہ صدر کو کورونا نہیں ہوا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز من گھڑت خبریں چلا رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ ہوئے جن سے پتہ چلا کہ کورونا ہوگیا ہے، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، یہ کہنا کہ صدر کو کورونا نہیں ہوا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے، کورونا کی شدت اب ویسی نہیں ہے جبکہ صدر کے اہل خانہ کو مکمل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی کا اپنا فیصلہ ہے ان کی کوئی فوٹیج جاری کریں یا نہیں۔
واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے فون پر صدر مملکت کی خیریت دریافت کی تھی، اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
صدر زرداری کوہسپتال سےڈسچارج کر دیا گیا
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔
"جنگ " کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے۔ کراچی میں انکے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق انھیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ کورونا منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت کو یکم اپریل کو طبعیت کی خرابی پر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ انھیں عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ 10 دن سے زائد ہسپتال میں زیر علاج رہے۔
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
"دنیا نیوز " کے مطابق ڈاکٹر عاصم کا مزید کہنا تھا کہ مطابق آصف علی زرداری کی فزیوتھراپی جاری رہے گی اور باقاعدہ سے چیک اپ بھی کیا جائے گا۔