کراچی: زیر زمین گیس کے اخراج سے لگی آگ چوتھے دن بھی جلتی رہی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ چوتھے دن بھی جلتی رہی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر بریگیڈ عملہ تعینات ہے۔
آگ سے متاثرہ مقام کے اطراف پولیس نفری بھی تعینات ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں آگ لگنے کے حوالے سے ایک فائر ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش میں آتشگیر گیس پھیل سکتی ہے۔
فائر ایکسپرٹ کے مطابق آگ کے اطراف 90 میٹر کا ممنوعہ علاقہ بنایا جائے اور 90 میٹر کا مٹی کا پہاڑ بنایا جائے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: گلشن اقبال میں ٹیرس اپارٹمنٹ کی بالکونی گرنے سے چار افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے علاقے تیرہ ای تھری میں واقع حنا ٹیرس اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے بالکونی گرنے کے حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیسری منزل کی بالکونی اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں امتیاز اور اس کی اہلیہ بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بالکونی کی تعمیر میں کسی قسم کی غفلت کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔