کراچی: مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی میں مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 36 کچی آبادی کے قریب سانپ کے ڈسنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ عمر کے نام سے کی گئی جبکہ منگھوپیر مائی گاڑی نہر میں ڈوب کر کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 10 سالہ احسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹنڈوالہ یار : تیز رفتار کار نصیر کینال میں جاگری ، 4 افراد جاں بحق
صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈو الہ یار بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کار تیز رفتاری کےباعث نصیر کینال میں گری جبکہ مرنے والوں کا تعلق کراچی سے ہے۔
مزید برآں پولیس نے میتیں کراچی منتقل کردی ہیں جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔