کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 45 سالہ مدد علی کے نام سے کی گئی۔
گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکٹر ایکس 4 نواز شریف پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گورنر سندھ کے پروٹوکول میں پولیس موبائل کی شہری کی گاڑی سے ٹکر، ایک زخمی
کراچی:گورنر سندھ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل نے ایک شہری کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ سندھ اسمبلی کے قریب پیش آیا۔
پولیس پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے شہری کی شناخت اطہر کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمی شہری کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ شہری کے بھائی نے بتایا کہ ہم سحری کرنے کے لیے فیملی کے ہمراہ برنس روڈ جا رہے تھے جب تیز رفتار اور بے قابو پولیس موبائل نے ہماری گاڑی کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اطہر میرا بھائی ہے اور اس کی حالت اب بھی خطرے میں ہے۔