Daily Ausaf:
2025-03-25@23:46:01 GMT

ینگ فائٹر لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کی فاتح قرار

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال نائٹ ٹورنامنٹ 2025 کے حوالےسے ایک تقریب منعقد کی گئی جبکہ فائنل کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی ڈسٹرک ساؤتھ کے صدر جاوید ناگوری تھے جبکہ دیگر مہمانان میں سابق ایم این اے شاہ جان بلوچ زین خان شامل تھے۔آل کراچی لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال نائٹ ٹورنامنٹ میں 25ٹیمیں مدِ مقابل تھیں۔ فائنل میں ینگ فائٹر نے سخت مقابلے کے بعد ینگ طارق اسپورٹس کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی.

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد لیاری میں فائنل کا میچ دیکھنے آئی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ لیاری میں فٹبال اور دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کے بھی گراؤنڈ ہونے چاہئیں۔فائنل کے مہمان خصوصی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ ایسے اسپورٹس ایونٹ ہونے چاہئیں۔وائس پریزیڈنٹ یوتھ فضل بلوچ اور سینئر کارکن پیپلز پارٹی سلطان خان،علی اور باسط سربازی کا کہنا تھا لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور پیپلز پارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کی کھیلوں کے میدان نوجوانوں سے آباد ہوں۔آخر میں مہمان خصوصی جاوید ناگوری اور دیگر مہمانان نے جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔
مزیدپڑھیں:معروف عالم دین مولانا اقبال سلفی انتقال کر گئے

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

پنجاب، بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے میں حصہ ڈالے گا، سردار سلیم حیدر

گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین پی پی اور گورنر پنجاب نے پارٹی کارکنان اور ورکروں کے ہمراہ افطار ڈنر کیا جس میں گورنر پنجاب کا خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنی ہمت، دلیری اور جذبے سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی، اتنی بڑی تعداد میں عوام کا گورنر ہاؤس میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب ہمارا ہے اور پنجاب بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پارٹی کارکنان اور ورکروں کے ہمراہ افطار ڈنر کیا، سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھنے کے لئے نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں رہنے کے لئے گورنر پنجاب بنا ہوں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کی کرسی ہماری ہے، شہیدوں کے وارث کی ہے اور ہمارا حق ہے، پیپلز پارٹی پنجاب میں زندہ ہے اور کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی ہمت، دلیری اور جذبے سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی، اتنی بڑی تعداد میں عوام کا گورنر ہاؤس میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا ہے اور اس کی بنیاد شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے رکھی، عید کے بعد بلاول بھٹو دوبارہ گورنر ہاؤس آئیں گے اور جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر ہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس بنا دیا، گورنر ہاؤس میں ہونے والی تاریخی افطاریاں سرکاری نہیں بلکہ ذاتی حیثیت سے کروائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتفاق
  • سندھ حکومت نے کراچی میں ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، آفاق احمد
  • دریائے سندھ سےکینالز نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا مختلف شہروں میں احتجاج
  • پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کیخلاف احتجاج عوام کی آواز ہے، سعدیہ جاوید
  • پنجاب، بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے میں حصہ ڈالے گا، سردار سلیم حیدر
  • پیپلز پارٹی کی قیادت صادق وامین نہیں رہی، کاشف سعید شیخ
  • پیپلز پارٹی سندھ کے مفادات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن
  • ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، بلاول بھٹو
  • سندھ حکومت نے یہ تاثر ختم کیا کہ صرف اپنے ووٹرز کے علاقوں میں کام کرتی ہے، سعید غنی