کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں گہری کھدائی کے دوران بھڑک اٹھنے والی آگ پر21 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا ۔

آگ کی شدت بدستور برقرار ہے، ماہرین کے مطابق زير زمین میتھین گیس کے باعث آگ بھڑک اٹھی ہے۔

مقامی کنسٹرکشن کمپنی ٹیوب ویل کےلیے 1100 فٹ سے زیادہ گہرائی پر بورنگ کررہی تھی، جب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

فائر آفیسر ہمایوں کے مطابق زمین سے میتھین گیس بہت پریشر سے نکل رہی ہے ، آگ بجھانے کے لیے آٹھ فائر ٹینڈرز اور دو باؤزر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

اس وقت گیس کا جو دباؤ ہے، اگر اُسے بجھانے کی کوشش کی گئی تو گیس علاقے میں پھیل جائے گی اور علاقہ مکینوں کو متاثر کرے گی۔

گیس کے پریشر میں کمی آنے پر ہی آگ پر قابو پایا جاسکے گا، ایسی آگ پر قابو پانے میں 2 سے 3 دن بھی لگ جاتے ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے سابق ایم ڈی کا کہنا ہے کہ آگ بائیوجینک گیس کی وجہ سے لگی، بجھنے میں ایک سے ڈیڑھ ہفتہ بھی لگ سکتاہے۔

دوسری جانب سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کورنگی کراسنگ کے قریب اس کی کوئی تنصیبات نہیں۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ بورنگ کروانے سے متعلق معلومات اکٹھی کررہے ہیں ، جس ادارے نے اتنی گہرائی میں بورنگ کی اجازت دی اس کی بھی تحقیقات کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کورنگی میں زیر زمین لگنے والی آگ کو تیسرے دن تک نہ بجھایا گیا، شدت برقرار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی بورنگ کے دوران لگنے والی آگ کی شدت تیسرے روز بھی برقرار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی میں تین روز قبل بورنگ کے دوران زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ تیسرے دن بھی بدستور لگی ہوئی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے۔

پولیس نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ مقام کو اطراف سے بند رکھا گیا ہے، نفری بھی تعینات ہے۔

واضح رہے کہ کورنگی کریک میں پانی کی بورنگ کے دوران تین روز قبل گیس اخراج کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور پھر شعلے آسمان سے باتیں کرتے نظر آئے تھے۔

ابتدا میں حکام نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم وہ رائیگاں گئی جس کے بعد حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے انتظار کرنے پر اکتفا کیا گیا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ بورنگ کے دوران زیر زمین پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے گیس کا اخراج ہوا اور پھر آگ لگ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیر زمین گیس کے اخراج سے لگی آگ چوتھے دن بھی جلتی رہی
  • کراچی میں زیر زمین لگنے والی آگ کو تیسرے دن تک نہ بجھایا گیا، شدت برقرار
  • کورنگی میں زیر زمین لگنے والی آگ کو تیسرے دن تک نہ بجھایا گیا، شدت برقرار
  • کراچی: کورنگی، 1200 فٹ گہرے گڑھے میں لگی آگ 2 روز بعد بھی بجھائی نہ جاسکی
  • کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر 2 دن بعد قابو پالیا گیا، حکام
  • کراچی کورنگی کراسنگ میں لگی آگ 36 گھنٹے بعد بھی بے قابو 
  • کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب لگی آگ 36گھنٹے بعد بھی بےقابو
  • گورنر سندھ کا کورنگی کراسنگ کے قریب آگ لگنے کے واقعے پر اظہارِ تشویش
  • کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب گہری کھدائی کے دوران آگ کیسے لگی؟