کراچی:

ڈی جی رینجرز سندھ نے عادی جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن تیز کرنے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی شہر کے امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی (کراچی، اسپیشل برانچ، آپریشن برانچ)، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز (اسپیشل برانچ، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی آئی اے اور ٹریفک)، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔  

اجلاس کے دوران یومِ علیؓ، رمضان کے آخری عشرے، چاند رات اور عید الفطر کی مناسبت سے خصوصی سیکیورٹی لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کراچی میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن تیز کرنے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے، کسی بھی قسم کی منافرت، جبری فطرہ، زکوٰۃ اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی ازسرنو جائزہ لیا۔

عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعے کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رینجرز اور

پڑھیں:

روس کے 3 بحری جہاز مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کیلئے کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) روسی بحریہ کے تین جہاز 15 سے 18 مارچ 2025 تک خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچے۔ ان بحری جہازوں میں فریگیٹس آر ایف ایس ریذکی (RFS REZKIY) اور آر ایف ایس ایلدار ٹسیدنژاپوو (RFS ALDAR TSYDENZHAPOV) کے علاوہ میڈیم سی ٹینکر آر ایف ایس پیچنگا (RFS PECHENGA) شامل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی پہنچنے پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے روسی قونصل جنرل اور دفاعی اتاشی کے ہمراہ روسی بحری جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران، روسی بحری جہازوں کا عملہ پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کرے گا اور دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ جہازوں کے دورے بھی ہوں گے۔ مزید برآں، دونوں ممالک کے بحری جہاز مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیں گے، جس سے باہمی ہم آہنگی اور بحری تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے مابین یہ دورے اور مشترکہ مشقیں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، بحری اشتراک کو فروغ دینے اور باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث بنیں گی۔ روسی بحری جہازوں کا یہ دورہ میری ٹائم ڈپلومیسی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید تقویت دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں منشیات کے عادی 26 افغان باشندے کامیاب علاج کے بعد قونصل جنرل کے حوالے
  • اسلام آباد: ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • روس کے 3 بحری جہاز مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کیلئے کراچی پہنچ گئے
  • پشاور میں بڑھتے کرائم کے بعد پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئی جی کو خط
  • بلوچستان میں بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، رانا تنویر حسین
  • بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین
  • بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، رانا تنویر حسین
  • دہشتگردوں اور بی ایل اے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا،حذیفہ رحمان
  • سندھ حکومت کا نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان