اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) روسی بحریہ کے تین جہاز 15 سے 18 مارچ 2025 تک خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچے۔ ان بحری جہازوں میں فریگیٹس آر ایف ایس ریذکی (RFS REZKIY) اور آر ایف ایس ایلدار ٹسیدنژاپوو (RFS ALDAR TSYDENZHAPOV) کے علاوہ میڈیم سی ٹینکر آر ایف ایس پیچنگا (RFS PECHENGA) شامل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی پہنچنے پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے روسی قونصل جنرل اور دفاعی اتاشی کے ہمراہ روسی بحری جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران، روسی بحری جہازوں کا عملہ پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کرے گا اور دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ جہازوں کے دورے بھی ہوں گے۔ مزید برآں، دونوں ممالک کے بحری جہاز مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیں گے، جس سے باہمی ہم آہنگی اور بحری تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے مابین یہ دورے اور مشترکہ مشقیں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، بحری اشتراک کو فروغ دینے اور باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث بنیں گی۔ روسی بحری جہازوں کا یہ دورہ میری ٹائم ڈپلومیسی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید تقویت دے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بحری جہازوں پاک بحریہ بحریہ کے

پڑھیں:

وزیراعظم 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو دورہِ  سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، اس کے علاوہ دیگر اہم وفاقی وزرا اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہوں گے۔ 

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران تجارتی ومعاشی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پرمشاورت ہوگی ۔  سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے وزیراعظم کی ملاقات ہوگی، پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پربات چیت ہوگی۔ 

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

رپورٹ کے مطابق مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہو گی، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، پاکستانی وفد سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کرے گا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • کیا امریکی عالمی بالادستی خطرے میں ہے؟
  • کراچی سے 10 سیٹیں لینے والوں نے ایک دن بھی اس شہر میں قیام نہیں کیا، گورنر سندھ
  • یمنی فوج کا امریکی طیارہ بردار جہاز پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون سے حملہ
  • کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات 
  • وزیراعظم 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے
  • اسلامو فوبیا کی لہر کو ختم کرنے کیلئے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
  • بھارت بنگلہ دیش بحریہ کی مشترکہ مشق: ‘علاقائی سالمیت کے لیے باہمی دفاعی اشتراک بہت ضروری ہے’
  • بحریہ ٹاؤن کراچی کےمختلف بینکوں میں موجود ٹرم ڈیپازٹس منجمد
  • کراچی ایئرپورٹ کے اطراف جہاز کے گرنے والے پہیے کا تاحال سراغ نہ مل سکا