حاجیوں کی تربیت کے حوالے سے اہم خبرآ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا۔
گلزار سومرو کا کہنا ہے کہ 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جب کہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کے لیے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔
دریں اثنا، وزارت مذہبی امور نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے، اسلام آباد اور کراچی سے جانے والے عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے سے مستفید ہوں گے۔
مراسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد اور کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامات کیے جائیں، رائل سعودی سفارت خانے نے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن سے آگاہ کیا ہے، اس لیے سعودی ایمیگریشن عملے کو جگہ اور سہولتیں مہیا کی جائیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سہولتیں میسر ہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام ا باد اور کراچی ایئرپورٹ پر
پڑھیں:
ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:
ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی، آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کا جائزہ لینے فیصل مسجد پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کیلیے شہر بھر میں دو ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی کو رواں رکھنے کیلیے 5 سو اہلکار تعینات ہیں۔
پشاور، کوئٹہ، ملتان، حیدرآباد، سکھر، مردان، سبی، مری، گلگت، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
مفتی منیب الرحمٰن نے اہل کراچی کو عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے فیڈرل بی ایریا عیدگاہ میں نماز عید پڑھنے کی دعوت دی تھی جہاں ان کی امامت میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔
کراچی کے گورنر ہاؤس میں عید کی نماز صبح 7 بجے اد کی گئی جس میں جہاں گورنر سندھ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئی۔
پولوگراونڈ میں بھی نماز عید ادا کی گئی، جس میں مئیر کراچی سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
ناظم آباد کے عیدگاہ گراونڈ میں مفتی تقی عثمانی نے عید کی نماز پڑھائی، جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی اسی مقام پر نماز عید ادا کی۔
کراچی شہر بھر میں مجموعی طور پر 4 ہزار سے زائد چھوٹے اور بڑے نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جہاں لاکھوں مسلمانوں نے یکجا ہو کر عید کی نماز ادا کی۔
لاہور کے دوسرے علاقوں کی طرح باغ جناح میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی، کراچی کی سبیل والی مسجد گرومندر میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی۔
چیرمین نظریاتی کونسل مولانا راغب نعیمی نے لاہور میں جامعیہ نعیمہ میں عید الفطر کی نماز کی امامت کی۔
کراچی اور لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر مبارکباد دی۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد بیشتر شہریوں نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔
نماز عید کے بعد اب گھروں میں ناشے کے بعد میٹھے کا دور چلے گا اور پھر بچوں میں عیدی تقسیم کی جائے گی، گھروں پر مہمانوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
عید کی مناسبت سے گھروں میں خصوصی پکوان تیار کیے جائیں گے جبکہ ناشتے میں شہری کچوری، حلوہ پوری سے ناشتہ کریں گے۔
کراچی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجربازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن، مکرانی مسجد، کھتری مسجد، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن، جامع مسجد امجدیہ عالمگیر روڈ، ایکسپو سینٹر، خالقدینا ہال، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، مسجد بیت المکرم گلشن اقبال، جامعہ مسجد بنوری ٹاؤن، دارالعلوم کراچی، جامعی اسلامیہ کلفٹن، مسجد ابو بکر کلفٹن، سبیل والی مسجد سلطان مسجد ڈیفنس، مدنی مسجد عزیزآباد، فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد، طوبی مسجد ڈیفنس، جامع مسجد کنزالایمان گرومندر، عالمگیر مسجد، جامع مسجد طیبہ، سفید مسجد،جامع مسجد رحمت اللہ والا ٹاؤن، جامع مسجد طیبہ پی ای سی ایچ ایس، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، جامع مسجد مکرانی، جامع مسجد کھتری، کھتری مسجد، فاران مسجد سمیت دیگرمساجد اور امام بارگاہوں میں منعقد کیے گئے۔
دوسری جانب شوال کا چاند نظر آنے کے بعد شہر کی مساجد میں بیٹھے ہوئے افراد نے اعتکاف مکمل کرلیا۔رمضان کے آخری روزہ کے موقع پر مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کئی مساجد میں افطار کا انتظام کیا گیا۔عید کے تینوں ایام میں گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔لوگ ایک دوسرے کے گھر جائیں گے۔عید مبارکباد دیں گے ۔کئی شہری تفریح گاہوں اور ہوٹلز کا رخ کریں گے۔ رات گئے شہر کے شاپنگ سینٹرز میں خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔عید کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔