میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب مجھ سے بات کرنی ہے تو ڈائریکٹ کریں، ترجمانوں کے ذریعے نہ کریں۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر پریس کانفرنس کرتا ہوں سیاسی گفتگو کے لیے نہیں، سیاسی مخالفین کے پاس کوئی چورن نہیں ہوتا تو مجھ پر بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کے ترجمان نے آج پریس کانفرنس کی ہے، سابق سربراہ ایم کیو ایم نے پوری ایم کیو ایم کو بٹھا کر پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس کا لب لباب یہ تھا کہ وہ ترجمان ہیں اور ترجمانی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی منفی اور تعصب کی سیاست کو پیچھےچھوڑ چکا ہے، فاروق ستار صاحب یہ 12 مئی کا کراچی نہیں ہے، 20 گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومتے ہیں اور کہتے ہیں عوامی ہوں۔

سندھ حکومت کے پاس اپنی کارکردگی کچھ نہیں ہے: فاروق ستار

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس اپنی کارکردگی کچھ نہیں ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں، آپ کو ہمارا کام برا لگتا ہے تو لگے، ہم سیوریج لائنوں کو پتھروں سے کلیئر کریں گے لیکن پتھر نہیں ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کہتے ہیں میرے پاس آجائیں اختیار دے دوں گا، میں نے تو مدد نہیں مانگی تھی کیونکہ مجھےان کا حال معلوم ہے، ان کی پریس کانفرنس کے جواب میں کہا کہ پیسے دے دیں، انہوں نے کہا کہ لکھ کر دو، ہم نے لکھ کر دے دیا، ہم نے کہا کہ ناردرن بائی پاس بنائیں اور ٹریفک کو وہاں لے جائیں، شاہراہِ بھٹو ٹریفک کو شہر سے باہر  لے جائے گا، مجھے کہا گیا اپنے کام سے کام رکھو، ترجمان کا جواب کسی ترجمان سے دوں، لیول تو ان کا یہی ہے لیکن سوچا خود جواب دے دوں، آج مجھے تڑی دے دی ہے کہ بیٹا تمہارا وقت آئے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کورسز جو ہورہے ہیں کوئی بتائے کہ ڈگری کہاں ہے؟ نیو کراچی میں نالوں پر 2 ہزار دکانیں مصطفی کمال نے بنوائیں، لوگ پریشان ہیں، یہ لوگ 40 سال سے حکومت میں بیٹھیں ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کا قصور نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے تو شہر میں تمام ٹریفک حادثات کی مذمت کی ہے، کیا آپ نے 12 مئی کے واقعے کی مذمت کی؟ آپ تو حکومت میں تھے، کیا پریس کانفرنس اور مذمت سے کچھ ہو گا، مجھ سے مل کر گئے اور طے کیا کہ شہر کے لیے کام کریں گے، جو کرنا ہے کر لیں، میں گھنٹی بجاتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ذاتیات کی سیاست کرتے ہیں، یہ لوگ ہی تباہی کے ذمے دار ہیں، وسیم اختر کے دور میں 600 افراد کی بھرتیاں کی گئیں، فاروق بھائی بتائیں کہ میئر کا گھر ہوتا تھا وہ کہاں گیا؟ کس کو دیا؟ میں تو ان کی پراپرٹیز کا ذکر بھی نہیں کرتا، مجھے پتہ ہے پیسے والے آدمی ہیں۔

ان کا کہنا  ہے کہ ابھی تو ٹریلر دیا ہے ابھی بتانا شروع کروں گا کہ کون کون سا آپ کا بھائی کہاں کہاں براجمان ہے، کس طریقے سے آپ نے محکمۂ لیبر، انڈسٹریز، کے ڈی اے کو تباہ کیا ہے، آپ نے ایم ڈی اے، ایل ڈی اے، کے ایم سی، واٹر بورڈ اور بلڈنگ کنٹرول کو تباہ کیا ہے، اس تباہی کا خمیازہ آج ہم لوگ بھگت رہے ہیں لیکن ان شاء اللّٓہ چیزوں کو ٹھیک کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میئر کراچی

پڑھیں:

پورے دریائے سندھ پر ہمارا حق ہے، سمجھوتہ نہیں ہوگا، ذوالفقار جونیئر

پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے پوتے نے کہا کہ ہمیں نئے کینالز نہیں چاہیے، اس نظام کو بہتر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ سندھو دریا پر کینال منظور نہیں ہے، پورے دریائے سندھ پر ہمارا حق ہے، سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ حیدرآباد میں سندھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ تربیلا اور منگلا میں پانی نہیں، ہم ایک بار پھر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پانی دو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نئے کینالز نہیں چاہیے، اس نظام کو بہتر کریں، سید زین شاہ کو سلام جنہوں نے اس ایشو کو اٹھایا۔
 

متعلقہ مضامین

  • مجھے کسی کامیاب مرد کی ضرورت نہیں، ایسا شخص چاہتی ہوں جو ۔۔کرینہ کپور کے انکشاف سے ہلچل مچ گئی
  • چیچہ وطنی، دیہی علاقہ میں محنت کش کا کمسن بیٹا نہرمیں ڈوب کرجاں بحق
  • 12اپریل کو عوام مجھے نہیں میں عوام کو جوائن کرو نگا، آفاق احمد
  • پورے دریائے سندھ پر ہمارا حق ہے، سمجھوتہ نہیں ہوگا، ذوالفقار جونیئر
  • فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت یکجہتی فلسطین کانفرنس
  • عالم اسلام کے حکمران اسرائیل کیساتھ تعلقات منقطع کریں، یکجہتی فلسطین کانفرنس کراچی
  • عاقب جاوید پر الزامات لگانے والے گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ سے متعلق پھر بول پڑے
  • اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دیدیا
  • ملک میں دہشت گردوں، سہولت کاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں: آرمی چیف