کراچی: گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی میں سپر ہائی وے رحمٰن سوسائٹی میں گھر کےاندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ رضا خان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ خود کو گولی مار کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکپتن: 8 سالہ بچے نے عید کے پیسے نہ ملنے پر ماں کو قتل کر دیا
لاہور:پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 8 سالہ بچے نے عید کے لیے رقم نہ ملنے پر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ محلہ گلزار آباد میں پیش آیا جہاں کمسن بچے نے اپنی والدہ ثوبیہ بی بی سے عید کے لیے پیسے مانگے مگر انکار پر اشتعال میں آکر ماں کے سینے میں قینچی گھونپ دی۔ گہرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمسن ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔