تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس شہر کی ترقی کے لیے سب مل کر کام کریں گے تو کراچی کو بہتر کرسکیں گے، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیئے، میں وزیر اعظم صاحب سے کہتا ہوں کراچی کو بھی 25 ارب دیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر ممبران قومی اسمبلی کو پچیس پچیس کروڑ روپے دے رہی ہے تو کراچی کو پچیس ارب روپے دے تاکہ ہم کراچی میں بڑا کام کرسکیں، خالد مقبول صدیقی سے مطالبہ ہے کہ آپ بلدیہ عظمی کراچی کو مضبوط کریں، آئین کا آرٹیکل 40-A پاکستان کی عوام کے لیے ہے، کراچی شہر میں اگر کام ہوگا تو صرف بلدیاتی اداروں کے ذریعے ہوگا کوئی اور نہیں کرے گا، کراچی کی 246 یوسیز کو پچاس پچاس اسٹریٹ لائٹس دی جارہی ہیں تاکہ وہ رمضان المبارک میں اپنے اپنے علاقوں کو روشن کرسکیں، مجموعی طور پر 12 ہزار 300 اسٹریٹ لائٹس آج تقسیم کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اتوار کے روز کے ایم سی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

میئر کراچی نے کہا کہ میئر کراچی نے کہا کہ اس شہر کی ترقی کے لیے سب مل کر کام کریں گے تو کراچی کو بہتر کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواداری کی سیاست کی اتبداء ہوئی ہے، آپ لوگوں کی محنت سے کراچی کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیئے، ہم نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں سخت فیصلے کئے، جس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، کے ایم سی کی آمدنی بہتر ہوئی ہے، ایم یو سی ٹی کی مد میں 22 کروڑ روپے ماہانہ کے ایم سی کو مل رہے ہیں، جس کے باعث صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر یوسی کو پانچ پانچ لاکھ کی جگہ اب 12 لاکھ روپے ماہانہ دیئے جارہے ہیں میری کوشش ہے کہ اس رقم کو مزید بڑھایا جائے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ میں وزیر اعظم صاحب سے کہتا ہوں کراچی کو بھی 25 ارب دیں۔ انہوں نے کہا کہ ناظم آباد انڈر پاس میں پچھلے دنوں لائٹس چوری ہوئی، میں نے ایس ایس پی سینٹرل کو کہا تھا کہ لائٹیں چوری ہوئی آپ کے ایس ایچ او لگائیں گے، کباڑی مارکیٹ والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہونا چاہیئے، اس سال پانچ سے چھ ارب روپے کی سوسے زائد اسکیمیں مکمل کرنے جارہے ہیں، ضیاء محی الدین صاحب کی یاد میں ہم نے انڈر پاس بنایا آج جا کر حالات دیکھیں وہاں تجاوزات کی بھر مار ہے، واٹر کارپوریشن کی آمدنی دو ارب سے تجاوز کرگئی ہے، کے فور کے منصوبے کے اوپر بھی کام جاری ہے، شہر میں وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، ہر یوسی چیئرمین وال چاکنگ کا خاتمہ کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کو وہاب نے

پڑھیں:

جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں،عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان الحق صدیقی نے کہا ہے کہ کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا، جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں۔

سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ صاحب آپ نے ہمارا بہت امتحان لیا، آپ ممبران کے استحقاق کےلئے کوئی رولنگ دیتے ہیں تو پورا ایوان آپ کے ساتھ کھڑا ہے، دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے، امید ہے اب استحقاق کمیٹی اب معاملہ کو دیکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قیدیں کاٹنا سیاستدانوں کا زیور ہے، چئیرمین سینیٹ آپ نے 9 سال، نواز شریف نے مجموعی طور پر 4 سال قید کاٹی، کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا، جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں، آپ کے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہئے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • مرتضیٰ وہاب کا کراچی میں 12 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگانے کا اعلان
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی حالت توقعات کے مطابق بہتر نہیں ہوئی، میئر کراچی
  • کار ساز کمپنیوں نےاپنی مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی
  • جیل میں مشکلات، پی ٹی آئی رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں: عرفان صدیقی 
  • جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں،عرفان صدیقی
  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ماری پور میں گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا
  • مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں: مرتضیٰ وہاب
  • آئی ایم ایف کو ملک میں بڑھتی ہوئی سولر انرجی کی تنصیب پر تشویش، گردشی قرض میں کمی کا  بھی مطالبہ کر دیا
  • کراچی: تلی ہوئی و میٹھی اشیاء کا استعمال بڑھنے سے معدے کی بیماریوں میں اضافہ