کراچی، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی،فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،گرفتارہونے والے دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد گرفتار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم انعام اللہ عرف لالا 2017 میں فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ میں شامل ہوا۔
وزیرستان میں کمانڈر عبدالحمید عرف فکر مند کے گروپ کے ساتھ جانی خیل میں انتہائی متحرک رہا۔ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ملزم کا بھائی ہدایت اللہ ( حافظ گل بہادر گروپ ) وزیرستان میں انتہائی متحرک ہے، ملزم کراچی میں فتنہ الخوارج کا نیٹ ورک منظم کرنے میں سر گرم اور سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔ملزم محمد طائب عرف محمد 2023 میں فتنہ الخوارج (عبد الحمید عرف فکر مند گروپ) میں شامل ہوا، ملزم اپنے بھائی عبد الرزاق کی ہلاکت کے بعد فتنہ الخوارج میں شامل ہوا۔ترجمان کے مطابق ملزم نعیم اللہ عرف عمر زالی 2014 میں فتنہ الخوارج میں شامل ہوا۔ فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ کا انتہائی اہم کارکن بھی ہے۔ ملزم کا والد مومن خان اور چچا سلیم اللہ فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر تھے اور سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں دہشتگرد دوران آپریشن ہلاک ہو چکے ہیں۔ملزم عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے،کچھ عرصہ قبل ملزم کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منتظم کرنے میں سرگرم تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متعدد کارروائیوں میں ملوث میں فتنہ الخوارج میں شامل ہوا کراچی میں اللہ عرف
پڑھیں:
بھکر: اقدام قتل کا دلخراش واقعہ، باپ کا معصوم بیٹی پر کلہاڑی سے حملہ، ملزم گرفتار
بھکر:تھانہ سٹی دریا خان کی حدود میں باپ کی حیوانیت نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد باپ نے غصے میں آ کر اپنی 5 سالہ معصوم بیٹی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس سے بچی شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ملازم حسین کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی بیوی سے تلخ کلامی کے بعد غصے میں آ گیا اور انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی ہی بیٹی کو نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی دریا خان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو آلہ قتل (کلہاڑی) سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔