کراچی میں گرمی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور ہلکی خنکی کے ساتھ موسم خشک محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر میں شمال مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب کراچی کی ہوا کا معیار بھی بدستور خراب ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق شہر کا فضائی معیار 112 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ مضر صحت زمرے میں ہے۔ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 29ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، ہلکے کپڑے پہنیں اور پانی زیادہ مقدار میں استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

برطانیہ میں معتدل موسم کے بعد آئندہ ہفتے برفباری کی پیشگوئی

تصویر سوشل میڈیا۔

‎برطانیہ میں معتدل موسم اور ہلکی دھوپ کے بعد اب ماہرینِ موسمیات نے آئندہ ہفتے برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

‎موسمیاتی ماہرین کے مطابق 12 مارچ کو ملک بھر میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔ دوپہر کے وقت جنوب مغربی علاقوں بشمول چیلٹنم اور کوٹسوالڈز میں 1 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے جو برمنگھم تک پھیل سکتی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق برمنگھم سے مانچسٹر کے قریب سے گزرتے ہوئے ایڈنبرا تک برفباری کا امکان ہے، نارتھ پینائنز میں 2 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے۔

جبکہ ویلز کے زیادہ تر علاقے متاثر ہوں گے اور پیمبروک شائر میں برفباری کا امکان کم ہے، اسکاٹ لینڈ کے مشرقی حصے زیادہ تر محفوظ رہیں گے۔

14 مارچ کی صبح 6 بجے مزید برفباری کا امکان ہے جو جنوب مغربی انگلینڈ کے ایگزیٹر کے شمالی علاقوں، جنوبی ویلز، کونوی، ڈینبیگ شائر، پیک ڈسٹرکٹ اور نارتھ پینائنز کو متاثر کر سکتی ہے جبکہ سب سے زیادہ برفباری اسکاٹش ہائی لینڈز میں متوقع ہے۔

‎موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ برفباری شدید نہیں ہوگی بلکہ ہلکی برفانی ہواؤں کے ساتھ چند سینٹی میٹر برف پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم شہریوں کو محتاط رہنے اور موسمی حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں معتدل موسم کے بعد آئندہ ہفتے برفباری کی پیشگوئی
  • کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت کتنا رہے گا؟
  • کراچی میں شدید گرمی: درجہ حرارت 39 ڈگری سے تجاوز، کل بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
  • کوئٹہ: موسم سرد، درجۂ حرارت 6 ریکارڈ
  • کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
  • کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • کراچی میں کل سے گرمی کی لہر کا امکان، ہیٹ ویو کا خطرہ ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کا بیان سامنے آگیا
  • وادیٔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 1ڈگری تک گرگیا
  • کوئٹہ میں درجۂ حرارت منفی 1 ریکارڈ