Express News:
2025-04-03@17:40:46 GMT

کراچی: ٹریفک کے مختلف حادثات میں پانچ افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، مائی کلاچی پر مشتعل عوام نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے۔

تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی پھاٹک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشے اور موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں رکشا سوار سمیت  دو  افراد زخمی، تاہم موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔حادثے میں رکشے اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اس موقع پر مشتعل عوام نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے سول اسپتال لیجایا گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

دریں اثنا شارع فیصل پی ایف بیس کے قریب تیز رفتار مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ حادثے کے باعث وقتی طور پر شارع فیصل کی روانی متاثر ہوگئی۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ تاہم، دونوں واقعات میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ٹریفک کی روانی بحال کرا دی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام تینوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے بتا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ زعفران کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کندھے پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے اس حوالے سے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعہ کو ذاتی جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔

ایوب گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 20 سالہ عاطف اور کیماڑی نیٹی جیٹی پورٹ گرینڈ کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ سفیان زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی اور سول اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دونوں واقعات ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آئے ہیں اور زخمیوں کو ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، واٹر ٹینکر کی رکشے کو ٹکر، 2 خواتین زخمی
  • کراچی: مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
  • کراچی، عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق
  • کراچی: عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق 175 زخمی ہوئے
  • کراچی میں گزشتہ رات دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی
  • چلاس میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، دو جاں بحق، تین شدید زخمی