سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں, 15 خارجی ہلاک، آفیسر سمیت 3 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں, 15 خارجی ہلاک، آفیسر سمیت 3 جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان سمیت 4 جوانوں نے بھی مادرِ وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔بیان کے مطابق دورانِ آپریشن، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9 خوارج، بشمول ان کے سرغنے ہلاک ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے جانے والوں میں خارجی رِنگ لیڈر فارمان عرف ثاقب، خارجی امان اللہ عرف توری، خارجی سعید عرف لیاقت خارجی بلال شامل ہیں۔بیان کے مطابق یہ تمام دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے، ایک اور کارروائی میں، شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو مثر طریقے سے جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اس کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان ارشف (عمر 21 سال، رہائشی ضلع لاہور) نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، ان کے ساتھ تین جوانوں نے بھی مادرِ وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔صدر مملکت اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔
اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے آپریشنز کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف، نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان کو خراج عقیدت کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، دہشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز فورسز کی
پڑھیں:
آواران:سکیورٹی فورسز کاکامیاب آپریشن ،3دہشتگرد ہلاک, دہشت گرد حملہ ناکام
آواران میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فورسز نے اواران میں مسلح دہشت گردوں کی ایک مشکوک سرگرمی کو نشانہ بنایا اور فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، دہشت گرد اواران میں ایک اہم مقام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سکیورٹی فورسز کی مستعدی اور بروقت کارروائی کی بدولت ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ آواران کے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا اور مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔حکام نے کہا کہ اواران میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز پوری طرح متحرک ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔