Nawaiwaqt:
2025-02-15@19:05:49 GMT

احمد شہزاد کی رضوان پر تنقید: بچگانہ فیصلے شکست کی وجہ بنے

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

احمد شہزاد کی رضوان پر تنقید: بچگانہ فیصلے شکست کی وجہ بنے

 قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر کپتان محمد رضوان کے فیصلوں کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 242 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی جبکہ نیوزی لینڈ نے 45.

2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا میچ کے دوران پاکستانی فیلڈرز نے ٹام لیتھم کے تین کیچز ڈراپ کیے جو شکست کی ایک بڑی وجہ بنے میچ کے بعد احمد شہزاد نے اپنے یوٹیوب چینل پر محمد رضوان کی کپتانی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلے غیر منطقی تھے انہوں نے خاص طور پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی وکٹ رات کے وقت زیادہ مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس دوران بالرز کو گیند پر گرفت میں مشکلات پیش آتی ہیں احمد شہزاد کا کہنا تھا جب آپ بار بار کیچز چھوڑ رہے ہیں بالرز جان نہیں لڑا رہے اور مسلسل غلطیاں ہو رہی ہیں تو میچ جیتنا مشکل ہوجاتا ہے واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جہاں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں ایک بار پھر نیوزی لینڈ کا سامنا کرنا ہوگا ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز جیت لی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان کے 243 رنز کا ہدف کیویز نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد سعود شکیل 8 اور بابر اعظم 29 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

رضوان اور سلمان نے ایک بار پھر ہاتھ دکھائے، رنز بڑھائے اور 88 رن کی شراکت لگائی تاہم کپتان 46 اور نائب کپتان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

طیب طاہر نے بھی 38 رنز بنائے لیکن بعد میں آنے والے بھی اسکور کو 242 تک ہی پہنچا پائے۔

پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے ول او رو رک نے چار، بریس ویل اور سینٹنر کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی اننگز
243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور دوسرے اوور میں ول ینگ 5 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ اس کے بعد دوسری وکٹ پر کین ولیمسن اور کانوے نے ذم دارانہ بیٹنگ کی تاہم 76 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 34 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ کانوے بھی 48 رنز بناکر یویلین لوٹ گئے۔

مچل اور لیتھم نے بھی شاندار اننگز کھیلیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اس دوران ٹوم لیتھم کو دو اوورز میں دو چانس ملے، ابرار نے ٹوم لیتھم کو ایل بی ڈبلیو تو کیا لیکن ری ویو نہیں لیا، اس کے بعد اگلے ہی اوور میں شاہین لیتھم کا کیچ نہ کرسکے۔ مچل اور لیتھم بالترتیب 57 اور 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں سہ فریقی سیریز میں گرین شرٹس کو شکست دی۔
مزیدپڑھیں:سابق وزیر اعظم نواز شریف ترک صدر سے کیوں نہیں مل سکے؟

متعلقہ مضامین

  • احمد شہزاد کی رضوان پر تنقید:سہ ملکی سیریز میں شکست غلط فیصلوں کا نتیجہ قرار
  • چیمپئینز ٹرافی سے قبل احمد شہزاد نے محمد رضوان پر بڑا الزام عائد کردیا
  • نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا اہم بیان آگیا۔
  • پاکستان کو فائنل میں شکست ،سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل نیوزی لینڈ کے نام
  • سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل جیت لیا
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز جیت لی
  • سہ ملکی سیریز کے فائنل:پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ