راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی وکلاء ٹیم کے رکن فیصل چوہدر ی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلے گی  اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے اتحادیوں سے رابطے کا کہہ دیا ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام نے تعاون نہیں کیا۔

ان  کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے یہ سب کسی انجانے خوف میں مبتلا ہیں، حکومت پر بالکل اعتبار نہیں یہ سیاسی دشمنی میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ، بانی پی ٹی آئی کو ان لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ دھڑے بندی کی باتیں کرنے والے بھی بانی پی ٹی آئی کے تابع ہیں اور اگر کسی کی لڑائی ہے بھی تو اسے پارٹی کے اندر ہی رہنا چاہیئے ۔

سینیٹ اجلاس: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاونسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور

ان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواستوں کے باوجود مقدمات کی اپنی مرضی سے دو تین پیشیاں ہوتی ہیں، اگر عدالتیں عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتیں توسمجھیں ملک میں نظام عدل نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا پوری دنیا میں پارٹی ورکرز کو بانی پی ٹی آئی کی صحت و زندگی کے بارے میں تشویش لاحق ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے خطوط میں حقائق سامنے رکھے ہیں ان پر ناگواری نہیں ہونی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عیدالفطر کے بعد ہو گی اور بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی ہے کہ اتحادیوں سے رابطے کریں، قوی امید ہے کہ ہم جلد حتمی نتیجہ پر پہنچ جائیں گے۔

امریکہ ایک اور قدرتی آفت کی لپیٹ میں آگیا، متعدد ہلاکتیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے

پڑھیں:

سلمان ‘ گوہر اوررئو ف کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے‘فواد چودھری

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اوررئو ف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے، سیاسی کمیٹی کے تین اجلاس ہوئے،میرے خلاف بیان کے علاوہ کچھ نہیں کیا،ان کے پاس بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں ، جب تک یہ رہیں گے بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کا کوئی چانس نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اوررئو ف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان ‘ گوہر اوررئو ف کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے‘فواد چودھری
  • پی ٹی آئی کی قیادت ڈکٹیشن بہت لیتی ہے، فیصل چوہدری
  • پی ٹی آئی کا حصہ نہیں پھر مقدمات کا سامنا کیوں کر رہا ہوں، فواد چوہدری
  • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطے ختم
  • تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی سے بیک ڈور رابطے ختم کردیئے
  • اگر کسی کی لڑائی ہے تو پارٹی کے اندر رہنی چاہیے، فیصل چوہدری
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں: فیصل چوہدری
  • عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں: فیصل چوہدری
  • عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں، فیصل چوہدری