2025-02-19@00:36:39 GMT
تلاش کی گنتی: 4581

«امت شاہ نے»:

(نئی خبر)
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں  اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکام  کیساتھ اہم شواہد کا تبادلہ کیا جبکہ دفاعی ماہرین نے  بھی ان سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے ۔   تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اورہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش...
    مشال یوسفزئی— فائل فوٹو بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، انہوں نے بتایا کہ اب وہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی باہر نکلیں گی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں منظم پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں، انہوں نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات بھی دیے ہیں۔ عمران خان نے سزا سننے کے بعد علیمہ خان سے کیا کہا؟بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا...
    پاکستان اور ترکیہ کے مابین اہم شعبوں میں 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیر اعظم اور ترک صدر نے یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک ترکیہ پاکستان ترکیہ شہباز شریف طیب اردوان
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں ۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکام  کیساتھ اہم شواہد کا تبادلہ بھی کر دیا ۔  تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے۔بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز(دھماکہ خیز مواد) کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شواہد کے مطابق 2016 ء کے بعد سے ایل...
    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترک وزیر تجارت پروفیسر عمر بولات کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں بھائی چارے اور باہمی تعاون کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین نے متعدد شعبوں میں اقتصادی تعاون کو بڑھانے کا عہد کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ترکیہ کا قومی مفاد کے بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ ترک وزیر تجارت نے بتایا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی اور تذویراتی شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے خدمات، سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، دفاع اور انفرا اسٹرکچر جیسے اہم شعبوں...
    کابل(اوصاف نیوز)وزارت شہری ترقی اور ہاوسنگ کے دفتر کے باہر خود کش دھماکہ ہوگیا ۔دھماکے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔ سکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور نے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے خود کش حملہ آور پر فائرنگ کی جس سے دھماکہ ہوگیا ۔ تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ محفوظ انٹرنیٹ کا عالمی دن: آن لائن گیمنگ کے شوقین نوجوان سائبر حملہ آوروں کے نشانے پر
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گی۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ دورے میں جی پی آئی کے ’’سمارٹ ایگری فارم‘‘، ’’گرین ایگری مال‘‘ اور ’’تحقیقی سہولت مراکز‘‘ کا افتتاح بھی شامل ہے، دورے کے دوران شرکاء کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ جی پی آئی کی جانب سے...
    اسرائیل نے مشہور محاورہ ۔مرتے کیا نہ کرتے۔ کے تحت فلسطینی جانبازوں کے ساتھ امن معاہدہ کرتولیا مگر اس کے پیٹ میں دوبارہ وحشیانہ جنگ مسلط کرنے کے لیے مسلسل مروڑ اٹھ رہے ہیں اور اب کی بار نکے کی بجائے اس کا ابا یعنی ٹرمپ زیادہ متحرک دکھائی دے رہا ہے ،ٹرمپ کو سب سے زیادہ پریشانی اس بات کی لاحق ہے کہ اس کی مبینہ دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کو کوئی بھی ملک اور حکمران سیریس نہیں لے رہا بلکہ الٹا ٹرمپ کی پریشانی اور ہذیانی کو دیکھ کر سب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ٹرمپ خود اپنے ماضی کو پیچھے پلٹ کر بھی نہیں دیکھ پا رہا یہی وہ ٹرمپ...
    پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔ برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دی تو پی آئی اے پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کو یورپی ممالک میں بحالی...
    الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک تعمیر پاکستان پارٹی کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔   الیکشن کمیشن ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل ساجد تنولی پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا میں ہیں ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ ممبر سندھ نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو پارٹی الیکشن کروائے گئے۔ پیپلز پارٹی کے انتخابات 4 سال کے لیے ہوتے ہیں۔ وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو 6 فروری کو نوٹس دیا گیا جس کے بعد وہ حاضر ہوگئے۔ ممبر...
    آرمی چیفجنرل سید عاصم منیر کل اہم حکومتی شخصیات سمیت’گرین پاکستان انیشیٹو‘کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔ ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکومت کی اہم  شخصیات دورہ  کریں گی۔ دورے کے دوران  جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دورے میں  جی پی آئی کے ’سمارٹ ایگری فارم‘ ، ’گرین ایگری مال‘ اور ’تحقیقی سہولت مراکز‘ کا افتتاح شامل ہے۔ اس دوران شرکاء کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں  آگاہ  کیا جا ئے گا۔ یہ بھی پڑھیےایس آئی ایف سی کا گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو،...
    سعید احمد:  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،  برطانوی سیفٹی کمیٹی نے پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے پر ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جو آئندہ ماہ 12 مارچ کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم پی آئی اے کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کرے گی۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل اگر برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دے دی تو پی آئی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء)پاکستان سے امریکا کی براہ راست پروازوں کے لیے امریکن فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے ای)کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے 75ہزارڈالرزرقم اداکردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا کے لیے پاکستان کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے پہلے مرحلے میں امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کو درکار فیس 75ہزارڈالرادا کردیے گئے، ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی ابتدائی جائزے کے لیے مارچ میں پاکستان آمد متوقع ہے۔واضح رہے کہ سن 2022میں پی آئی اے کے کراچی میں ایئرکریش کے بعد یورپی یونین کے قدغن کے بعد ایف اے اے نے پاکستانی پروازوں کی کیٹگری سی اے...
    کلیم اختر:نادرانےبڑھتی آبادی اورشہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کےپیش نظراہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا اور ڈائریکٹر جنرل نادرالاہورریجن کی زیر نگرانی  متعددنادرادفاترکوہفتہ کےروزبھی کھلارکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔لاہورریجن بھرکے9اضلاع کےمزید27نادرامراکزہفتےکےروزکھلےرہیں گے،27نادرامراکزشہریوں کوتمام تردستاویزی سروسز فراہم کریں گے۔نادرادفاترہفتہ کےروزصبح ساڑھے8 تا ساڑھے4بجے تک مکمل طورپر کھلےرہیں گے۔شہری شناختی کارڈاوردیگردستاویزات کی تجدیدواجراکی سہولت حاصل کر سکیں گے۔نادرامیگاسنٹر ایجرٹن روڈ 7 روز24گھنٹےعوام الناس کوقومی رجسٹریشن کی خدمات فراہم کریگا۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
    پیرس(نیوز ڈیسک) پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ کے اختتام پر سابق گوگل کے چیف ایگزیکٹو ایرک اسمتھ نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو دہشت گردوں یا باغی ریاستوں کی جانب سے معصوم لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ میرے حقیقی خوف وہ نہیں ہیں جو زیادہ تر لوگ اے آئی کے بارے میں بات کرتے ہیں، بلکہ میں انتہاپسند خطرات کی بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا، ایران، یا یہاں تک کہ روس اس ٹیکنالوجی کو اپنانے اور اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے حیاتیاتی ہتھیار تیار کر سکتے ہیں۔...
     دنیا میں ریڈیو نشریات کے 100 سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام  جمعرات کو دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 19ویں صدی کے اواخر میں ہونے والی یہ ایجاد اب بھی چار ارب سے زیادہ لوگوں کے لیے معلومات اور تفریح کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ریڈیو کی پہلی براہ راست نشریات کو 100 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ  ریڈیو کی نشریات وہاں بھی پہنچتی ہیں جہاں دوسرے مواصلاتی ذرائع کی رسائی نہیں ہوتی۔ خاص طور پر بحرانوں کے وقت اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب بہت سے لوگوں کے...
    پاکستانی بالنگ لائن نے ہوم گراؤنڈ کے سامنے بھی فلاپ بالنگ شو کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنز کے انبار لگوادیے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان بالرز کی جنوبی افریقی بیٹرز نے خوب پٹائی کی اور 350 رنز بنائے۔ پاکستان کے پیس لیڈر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے اپنے 20 اوورز میں مجموعی طور پر 134 رنز لٹائے اور محض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ واحد اسپنر ابرار احمد نے 10 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 63 رنز دیے۔ پارٹ ٹائم اسپنرز آغا سلمان اور خوشدل شاہ نے 12 اوورز میں 6 رن کی اکانومی سے 72 رنز دیے۔ پاکستان کیلئے سب سے مہنگے بالر محمد حسنین...
    عرفان ملک:  ایف آئی اے کورٹ کے باہر اے ایس آئی محمد شاہد کی تشدد سے ہلاکت کا واقعہ پیش آیا جس کےملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم مزنگ میں ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تھی۔ اشتہاری ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر حملہ کر کے اے ایس آئی شاہد پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ پنجاب پولیس کے آئی جی کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خود کی۔ 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،...
    فلم و ٹی وی کے منجھے ہوئے اداکار احمد علی اکبر بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے لگے ہیں۔ احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق پھیلی خبروں کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا کے متعدد پیجز کی جانب سے احمد علی اکبر کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) زیرِ گردش پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔ View this post on Instagram A post shared...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپنے تحریری فیصلے میں پنجاب حکومت کے پانی کی بچت، آلودگی سے بچاؤ اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کو سراہا۔ عدالت نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسے نگرانی کی تمام ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے، جبکہ پٹرول پمپس کو ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر کام کرنے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ عدالت نے ای پی اے کو ہدایت کی کہ وہ پٹرول پمپس کی پڑتال کرے اور ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب یقینی بنائے۔ فیصلے میں ذکر کیا گیا...
    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ انگلی بالکل ٹھیک ہے ایکسرے کرایا ہے، کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہو جائے گی۔ کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل کے بعد مکسڈ زون میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں ہم سے آخر کے اوور اچھے نہیں ہورہے۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ میچز اس ہی لیے ہورہے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار میتھیو نے کچھ نہیں بولا تھا میں نے اسے وکٹ لینے کے لیے تنگ کیا تھا، گراؤنڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک...
    بی بی سی کا کہنا ہے کہ ایجنٹ ایکس کے نام سے مشہور اس شخص کے بارے میں رپورٹنگ کے دوران سیکرٹ سروس نے مخبروں کی شناخت کی تصدیق یا تردید کرنے کی اپنی دیرینہ پالیسی کے بارے میں عدالتوں کو گمراہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ نے بی بی سی کی تحقیقات کے حوالے سے لندن ہائی کورٹ کو غلط معلومات فراہم کرنے پر عوامی سطح پر معافی مانگ لی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بی بی سی کا کہنا ہے کہ ایجنٹ ایکس کے نام سے مشہور اس شخص کے بارے میں رپورٹنگ کے دوران سیکرٹ سروس نے مخبروں کی شناخت کی تصدیق یا تردید کرنے کی اپنی دیرینہ پالیسی...
    ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑیوں کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکی میڈیا کی جانب سے ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑیوں کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے، ٹیسلا کمپنی کی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا معاہدہ زیر غور ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ ایلون مسک کی ٹیسلا کمپنی کو 400ملین ڈالرز کا کنٹریکٹ دینے والا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ ٹیسلا کمپنی کی بلٹ پروف گاڑیاں خریدے گا، امریکی خبر رساں ادارے ڈراپ سائٹ نے سرکاری دستاویزات شائع کردیں۔’’آرمرڈ ٹیسلا‘‘نے ٹرمپ کے انتخاب کے بعد 400 ملین کا معاہدہ جیتنے کی پیشگوئی کی ٹیسلا امریکی محکمہ خارجہ کا سب سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی جیئر پیڈرسن نے ملک کے عبوری حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوری حکومت کی جانب مشمولہ منتقلی یقینی بنائیں جس کے لیے شفافیت، قانون پر عملدرآمد اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔سلامتی کونسل کو شام کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے ملک کے قائم مقام صدر احمد الشرح کے وعدوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں، عبوری حکومت اور صوبائی قانون ساز اداروں سمیت ہر جگہ اور ہر معاملے میں قابل بھروسہ اور مشمولہ اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شام میں خواتین کو بطور خاص تحفظ درکار ہے۔ وہ فیصلہ سازی اور اہم عہدوں پر...
    ڈائرکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی  نے اپنے2 روزہ  دورہ پاکستان کے دوران پاکستان میں نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خواتین کی شرکت کو حوصلہ افزا  قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ، ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اشتراک سےمختلف تقاریب میں شرکت کی اور دورے کیے، ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ،ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور کمیشن کے ارکان سے...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہیکہ  بجلی کی قیمتوں پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا کھٹکا اب نہیں رہا،وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   سربراہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ منصوبہ بناکر لائیں ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں،یقیناًیہ پیشرفت بجلی کے صارفین کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی اور اس کااثربرآمدات پر پڑے گا،وزیراعظم سے حالیہ دورہ دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف کی انتہائی خوشگوارملاقات ہوئی جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی بہتری کا بھی اعتراف کیا جس سے سات ارب ڈالرکے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں آج غیر ملکی وفود کے دورے کے باعث کچھ سڑکیں بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہوگی، جبکہ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے رہیں گے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان سے سری نگر ہائی وے جانے کے لیے کنونشن سینٹر اور کشمیر چوک کا راستہ استعمال کریں۔ اسی طرح، آبپارہ سے بہارہ کہو جانے والے افراد کو سری نگر ہائی وے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والے شہریوں کو سری نگر ہائی وے اور سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کا...
    امریکا میں حکومتی کارکردگی کے محکمہ کے سربراہ ایلون مسک کے ملکیتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹیسلا کے ایک سرمایہ کار نے نشاندہی کی ہے کہ ٹیک بلینائر کی آٹو کمپنی ٹیسلا نے بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کے ضمن میں 400 ملین ڈالر کا سرکاری معاہدہ اپنے نام کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو 400 ملین ڈالرز کا کنٹریکٹ دینے والا ہے، ٹیسلا کے سرمایہ کار کے مطابق 5 سالہ کنٹریکٹ ایوارڈ کی متوقع تاریخ رواں برس 30 ستمبر ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  آٹو پائلٹ موڈ کی خرابی، 20 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے پر ٹیسلا کے خلاف تحقیقات کا آغاز اپنے ایکس پروفائل پر ٹیسلا...
    قومی اسمبلی میں گزشتہ روز بدترین غربت مہنگائی اور بیروزگاری کے شکار عوام کے مفادات یا حقوق پر ایک اور ڈاکہ ڈالا گیا ھے , ایک اور بل کی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق ارکان پارلیمینٹ کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، ایک رْکن پارلیمینٹ کی تنخواہ دو لاکھ اٹھارہ ہزار روپے سے بڑھا کر اب پانچ لاکھ اْنیس ہزار کر دی گئی ہے ، یہ بل سینٹ سے شاید پہلے ہی منظورہو چکا ہے ، کام کا کوئی کام نہ کرنے کے لئے ارکان پارلیمینٹ کی تنخواہیں اب بھی کم ہیں ، پاکستان میں فارغ رہنے کی تنخواہ لاکھوں میں نہیں کروڑوں میں ہونی چاہئے، ارکان پارلیمینٹ کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کے بعد...
    جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان ایشیائی ممالک کے دوروں کے سلسلے میں ملائیشیا کے بعد انڈونیشیا پہنچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پرابوو سوبیانتو نے تُرک ہم منصب کا استقبال کیا۔ ملاقات کے بعداعلیٰ اسٹریٹجک تعاون کونسل کا اجلاس ہوا، جس کے اختتام پر اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر صدر اردوان نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جب تک غزہ میں امن نہیں ہو گا، خطے کے دیگر ممالک کے لیے استحکام حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ غزہ میں ہونے والا نقصان ایک کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور یہ نقصان اسرائیل سے وصول کیا جانا چاہیے۔ ...
    کہوٹہ(صباح نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اور2024ء میں ڈکیتی ہوئی۔کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ 24کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا، مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں، سیاست اصولوں
    کراچی(نمائندہ جسارت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس میں پوسٹ مارٹم میں تشدد اور حقائق چھپانے کے الزام میں میڈیکو لیگل آفیسر کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کی گرفتاری ایف آئی اے میرپورخاص نے کی، ملزم پر ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں جب کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں...
    نوابشاہ (نمائندہ جسارت)نوابشاہ میں غیر معیاری ہوٹلوں اور دودھ کی ڈیریوں پر چھاپے سرکاری احکامات اور معیار کو برقرار نہ رکھنے کے خلاف عوامی شکایت پر چھاپے مارے جارہے ہیں بڑے پیمانے پر ناقص اور ممنوعہ اشیا کا استعمال عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے محکمہ فوڈ سندھ شہید بے نظیر آباد کے ڈپٹی فوڈ سیفی افسر نعمت اللہ گولاچی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپے مارنے کے بعد مختلف ہوٹلوں ریسٹورنٹ اور بیکریوں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کے ہوٹلز دودھ کی ڈیریاں اور بیکری والے انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں ایسی اشیا کا استعمال کر رہے ہیں جو سختی سے ممنوع ہیں اور صرف چند پیسوں کے لیے...
    حیدرآباد ،وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل سربراہ رضوان احمد کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں
    لاہور/ اسلام آباد: پی ایف یو جے کی کال پر ملک بھر میں پیکا قانون کے خلاف صحافیوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے اور احتجاجی مظاہرے کیے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مرکزی بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ تحریک آزادی صحافت کا آغاز ہو چکا ہے جو اسی طرح جاری رہے گی جیسے جنرل ضیا کے دور میں تین سال تک مزاحمت کی گئی تھی۔ سینئر صحافی ناصر زیدی، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، صدر آر آئی یو جے طارق ورک اور دیگر نے کہا کہ میڈیا پر کنٹرول کی ہر کوشش کے خلاف مزاحمت کی جائے گی۔ لاہور پریس کلب...
    چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چین کے شہر ہاربن میں جاری 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی سرگرمیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔اسی تناظر میں آج چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک خوبصورت اور مثالی سپورٹس کارنیوال کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ تھے۔ چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور...
      اسلام آباد: چین کے شہر ہاربن میں جاری 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی سرگرمیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔اسی تناظر میں آج چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک خوبصورت اور مثالی سپورٹس کارنیوال کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ تھے۔   چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اس موقع پر موجود تھیں، سپورٹس کارنیوال میں مختلف کھیلوں کے شاندار مظاہرے کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی ترقی کی طرح کھیلوں کے میدان...
    جرمنی میں ٹرین کی ٹکر سے ٹرک کا پچھلا حصہ تباہ ہوگیا ہے برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے قریب مسافر ٹرین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں 300 افراد سوار تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی 80 ریسکیو اہلکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کے باوجود ٹرین رکنے میں ناکام رہی اور ٹرک سے جا ٹکرا ئی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرک کا پچھلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
    خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی فوج نے خرطوم سے تقریبا 50 کلومیٹر دور جیاد شہر کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کردیا۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ فوج ریپڈ سپورٹ فورسز کو جیاد شہر سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔ جیاد پر دوبارہ قبضہ کرنے کے ساتھ فوج نے چند چھوٹی جگہوں کو چھوڑ کر تقریبا تمام جزیرہ پر کنٹرول حاصل کرلیاہے۔
    کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی حکام نے سڈنی کے ایک اسپتال میں 2 نرسوں کو معطل کر دیا ۔ ٹک ٹاک پر ایک وڈیو میں نرسوں نے یہودی مریض کو قتل کرنے کی دھمکی دی اور اس کا علاج کرنے سے انکار کر دیاتھا۔خاتون نرس نے کہا کہ وہ کسی بھی یہودی مریض کا علاج نہیں کرے گی اور اسے مار دے گی۔اس دوران اس کے ساتھی نے بھی اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔
    کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 73 فیصد اضافے کے ساتھ 17 ہزار 10 یونٹس رہی۔سالانہ بنیادوں پر ملک میں کاروں کی فروخت (مسافر کاریں، جیپیں اور پک اپ) میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹاپ لائن ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری میں فروخت 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ کے مطابق یہ مقدار آخری بار جنوری 2022 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔جون 2024 کے بعد سے بینچ مارک شرح سود میں 10 فیصد پوائنٹس کی زبردست کمی کے بعد فی الحال 12 فیصد تک کمی...
    کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ پاکستان میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کوعالمی تنہائی میں دھکیلنے کی سازش کرنے والے خود تنہا ہوگئے ہیں، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی تاریخیں دینے والے معاشی ترقی دیکھ کرمنہ چھپاتے پھررہے ہیں،ذاتی مفادات کیلئے ملک دشمنی کی ہرحد سے گزرنے والے اورسیاست کے میدان میں ناکام ہونے والے لوگوں کوملک میں سیاسی استحکام ہضم نہیں ہورہا ہے، اب آئی ایم ایف کوگمراہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جودیگرتمام سازشوں کی طرح ناکام ہوگی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایک ناکام سیاسی گروہ اپنے مزموم مقاصد کیلئے ملک کی معیشت کوبرباد کرنے پرتلا ہوا ہے مگرانھیں ہرمحاذ پر شکست ہورہی ہے کیونکہ سیاسی حکومت اورفوج ایک پیج پرہیں اورانکی...
    کراچی:(کامرس رپورٹر)سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)کی ہدایت کے تحت ، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے سینٹرلائزڈ موٹر انشورنس رپازٹری کا آغاز کردیاہے جوکہ موٹر انشورنس سیکٹر میں ایک انقلاب ہے۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے اہم اقدام کا مقصد موٹر انشورنس پالیسیوں کیلئے ایک مرکزی ڈیٹا بیس کی فراہمی کے ذریعے شفافیت کو بڑھانا، انڈر رائٹنگ طریقوں کو بہتر بنانااور انشورنس فراڈ کا مقابلہ کرنا ہے۔ رپازٹری کا افتتاح ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے12فروری کو کراچی میں منعقدہ انشورنس امیپیکٹ کانفرنس پاکستان 2025 (ICP)میں کیا۔اس موقع پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر بھی موجوتھے۔ اس کانفرنس کا مقصدـ”ـ انشورڈ پاکستان کا سفر- تعاون، انگیجمنٹ اور انوویشن کو فروغ دیناہے”جو ایس...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد علی راشد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جس کی میزبانی ڈاکٹر زاہد انصاری نے کی تھی جہاں انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر ، آفس بیئررز/ممبران ، مسٹر ایس ایم تنویر مسٹر عاطف سے ملاقات کی۔ اکرام شیخ ، مسٹر خالد طواب ، مسٹر حنیف گوہر ، امان پیر کاروباری برادری کے علاوہ محکمہ صحت سندھ سے تعلق رکھنے والے دیگر قابل ذکر افراد بھی موجود تھے۔ محمد علی راشد نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وڑن کے مطابق سندھ حکومت صوبے میں کاروباری دوستانہ ماحول پیدا کرنے...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اے سی سی اے کی صدر عائلہ مجید کوشیلڈ دے رہے ہیں
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پاکستان لیڈرشپ کنونشن سے خطاب کررہے ہیں
    کہوٹہ(صباح نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اور2024ء میں ڈکیتی ہوئی۔کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ 24کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا، مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سےبہتری کی کوئی امید نظر نہیں، سیاست اصولوں اور آئین کے مطابق کرنا ہوگی، ورنہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔سربراہ عوام پاکستان کا کہنا تھا کہ آج جس قسم کی ملک میں کرپشن ہے،ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی جب تک سیاسی،ملک اس طرح...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی ملاقات کررہے ہیں دبئی /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن/اے پی پی)وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف اورعالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی جس دوران آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے گزشتہ روزدبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025ء کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے کی ملاقات کی جس میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سے حاصل میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بدھ کو تیسرا کھلا خط آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہبانی پی ٹی آئی نے آج آرمیچیف کو تیسرا خط جاری کیا ہے، خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے ‘ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ دہشت...
    لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہوکر ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے، مفتاح اسماعیل، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان بھی ہمارے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں، بہت جلد گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے کیسز میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ 9 مئی کیسز میں بے قصور ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں کبھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے چیف جسٹس سے بریفنگ نہیں لی، آئی ایم ایف کی بریفنگ سے ملک...
    محکمہ صنعت و تجارت اور انٹرنیشنل ریڈیسن ہوٹل گروپ کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کی رُو سے پنجاب میں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری لائی جائے گی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور ریڈیسن گروپ کے سی ای او علیم ملک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ انٹرنیشنل ریڈیسن گروپ پنجاب میں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرے گا۔معاہدے کی رُو سے سیاحت، ہاسپٹیلٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا۔ سیاحت، ہاسپٹیلٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے تربیت، انٹرن شپ مشترکہ تحقیق کے اقدامات کئے جائیں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تکنیکی معاونت...
    ویب ڈیسک —  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی ہے اور ایک بار پھر اپنے اس عزم کو دوہرایا ہے کہ غزہ میں فلسطینی واپس نہیں جا سکیں گے اور یہ علاقہ امریکہ کے کنٹرول میں ہو گا اور اسے ایک سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جائے گا۔ دوسری جانب شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اس بات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں کہ کس طرح صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا منصوبہ ہےجو ممکنہ طور پر صرف اس صورت میں کام کر سکتا ہے جب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں حوثیوں (انصاراللہ) کے زیرحراست 'ڈبلیو ایف پی' کے اہلکار کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ملک میں ادارے کے پرچم سرنگوں کر دیے گئے ہیں۔سیکرٹری جنرل نے اس واقعے پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کے اہلخانہ اور ساتھیوں سے تعزیت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے، تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متوفی اہلکار کی موت کیسے حالات میں ہوئی تاہم، اقوام متحدہ حوثی حکام سے اس بارے میں فوری وضاحت لے رہا ہے۔ اس واقعے کی بلاتاخیر، شفاف اور مفصل تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں لوگوں کو مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا ہے۔ ملک میں رول آف لاء لانا ہوگا، ہمارے لوگ 2 سال سے 9 مئی کے کیسز میں جیل میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے گرینڈالائنس کا مقصد سب کو اکٹھا کرنا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوئی ہے، مہنگائی کم نہیں ہوئی، 2 ملین لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہماری بات نہیں سن رہی ہے، اپوزیشن...
    تصویر سوشل میڈیا۔ جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف اسٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ روانڈا...
    ذرائع کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت کی تصدیق ہونے پر رہا کیا۔ سیمابیہ طاہر نے پشاور ہائیکورٹ سے 26 فروری تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی راہنما سیمابیہ طاہر کو رہا کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت کی تصدیق ہونے پر رہا کیا۔ سیمابیہ طاہر نے پشاور ہائیکورٹ سے 26 فروری تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے جبکہ انہیں آج اڈیالہ جیل کے باہر سے تحویل میں لیا گیا تھا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) خون بہنے کی بیماری ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری۔ پاکستان میں حکومت سندھ ایک بار پھر سب سے آگے۔ ملک میں پہلی بار حکومت سندھ کی جانب سے ہیموفیلیا کے 22 مریضوں کے علاج کے لیے چھ ماہ کی ہملیبرا تھراپی کی امداد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے محکمہ صحت کے ذریعے ہیموفیلیا جیسی مہنگی بیماری کے 22 مریضوں کے لیے چھ ماہ کی ہملیبرا تھراپی کی امداد فراہم کر دی ہے۔ اس تھراپی کی پہلی خوراک ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے سینٹر میں سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ کی موجودگی میں دی گئی۔ قبل ازیں سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کے سینٹر ناظم آباد پہنچے۔ سیکریٹری سندھ...
    کراچی: جنوبی افریقہ کے میتھیو بریٹز اورپاکستان کے شاہین شاہ گرما گرمی کے بعد دوست بن گئے۔ سہ فریقی کرکٹ سیریز کے میچ کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں رضوان مکسڈ زون میں گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کرکٹر نے کہا کہ کھیل کے دوران واقعات پیش آجاتے ہیں۔ میرا شاٹ مس ہوا تو میں خود سے ہم کلام ہوا، شاہین شاہ آفریدی  سمجھے کہ میں نے انہیں کچھ کہا ہے جس کی وجہ سے تھوڑی سی تلخ باتیں ہوگئیں،تاہم میچ کے اختتام پر ہم نے ملاقات کی اور اب ہم دوست ہیں۔  یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی کی ویڈیوز سامنے آگئی میتھیو بریٹزنے مزید کہا کہ ہم نے اچھے رنز کیے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف سٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔   پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت...
    وزیرخارجہ کی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے...
    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔ وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورد و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت...
    مظاہرین نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ترمیم شدہ پیکا ایکٹ کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ...
    کراچی( سپورٹس ڈیسک)سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقہ کا 353 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 91 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے درمیان 262 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ بنی۔ سلمان علی آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر...
    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری کر لی گئی، گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں نئی دفعہ 15(اے) شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے اجازت دے دی، ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی اور غیر ملکی اثاثے بھی ظاہر کرنے ہوں گے۔ مجوزہ ترمیم میں سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک ہوں گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس موجود ڈیٹا کی آئی ڈیز، بانڈز کے نمبرز کو پرائیوٹ رکھا جائے گا۔ ڈیجیٹل فائلنگ کا...
    فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی کم نرخوں پر فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، رمضان میں اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دی ہے، یہ منظوری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر دی گئی۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا...
    دبئی میں وزیراعظم سے ملاقات میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور موثر گورننس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کیلئے آئی ایم ایف کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا کی گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹس سمٹ (ڈبلیو جی ایس) 2025ء کے موقع پر دبئی میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات کے ذریعے...
    کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 24 کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا۔ مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اورء میں ڈکیتی ہوئی۔ کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں...
    پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ   ملک میں صرف 5 فیصد خواتین سول سروس میں ہیں، خواتین کے حوالے سے بنائے گئے قوانین پر مکمل عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جنرل ضیا کی آمریت میں خواتین کی جدوجہد اور 12فروری کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے یہ دن منایا جاتا ہے، جدوجہد ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کے قانون کو دو بار تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، قانون پر مکمل عمل درآمد نہیں ہورہا ہے، مقامی سطح پر قوانین تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) وفاقی دارالحکومت برلن سے بدھ 12 فروری کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق چانسلر اولاف شولس نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زمینی سرحدوں کی نگرانی کے عمل میں مزید چھ ماہ کے لیے توسیع اس لیے کی گئی ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقے سے آنے والے تارکین وطن کی آمد کو مزید کم کیا جا سکے۔ جرمنی: مستقل سرحدی نگرانی، غیر قانونی افراد کی آمد میں کمی چانسلر اولاف شولس کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک تحریری بیان میں کہا گیا، ''جیسا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہے، قومی سرحدوں پر نگرانی کے عمل سے ہم بےقاعدہ ترک وطن کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیر اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی کم نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔ کابینہ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کے تحت ڈائیلاگز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، ڈاکٹر حسن الامین...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردو و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی، ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔...
    کالعدم ٹی ٹی پی کی فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کا معاملہ، امریکا کا اپنے شہریوں کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا...
    انگلینڈ کے تجربہ کار لیگ اسپنر عادل راشد نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو بین الاقوامی کرکٹ میں 11 ویں بار آؤٹ کر کے ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ بار آؤٹ کرنے والے گیند بازوں کی فہرست میں جگہ بنا لی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جاری ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں عادل راشد نے ویرات کوہلی کو 11 ویں بار آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی (11 بار) اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ (11 بار) کے ساتھ فہرست میں شامل ہوگئے۔ اس سے قبل پونے میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں بھی عادل راشد نے ویرات کوہلی کی وکٹ لی تھی۔ انگلش لیگ اسپنر نے ویرات کوہلی...
    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، پاکستان اندھیروں سے باہر آ رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، دوران ملاقات عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔ نوازشریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے، معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں 22...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں، طلبا خود کو ملکی ترقی کے قابل بنائیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے یونیورسٹی اور کالجز کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ طلبا اپنی تعلیم پرخصوصی توجہ دیں۔   آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں یونیورسٹی اور کالجز کے نوجوان طلبا کی پورے پاکستان سے نمائندگی تھی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ طلبا اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کےلیے کوشش کریں، طلبا ایسی مہارتیں حاصل کریں جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت...
    پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے رہا کر دیا، سیمابیہ طاہر کو پشاور ہائیکورٹ سے حاصل کی گئی ضمانت کی تصدیق کے لیے اڈیالہ جیل سے تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت کی تصدیق ہونے پر انہیں ریلیز کیا، سیمابیہ طاہر نے پشاور ہائیکورٹ سے 26 فروری تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے جس کی تصدیق کے لیے انہیں اڈیالہ جیل سے تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا۔ سیمابیہ طاہر 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمہ میں مطلوب تھی، سیمابیہ طاہر جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پیش ہونے کے لیے بدھ کے روز اڈیالہ...
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں، رمضان المبارک میں  اشیائے خورو ونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردو و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر کو نو کو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر عدالت میں پیشی کے لیے آئی تھیں، جہاں انہیں حراست میں لیا گیا۔ تاہم، پولیس کی جانب سے ابھی تک اس گرفتاری کی تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر کو نومبر 2024 میں درج کیے گئے کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے۔ مزیدپڑھیں:ٹیسلا کو بڑا جھٹکا۔۔BYDکا”ڈیپ سیک” ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
    پہ در پہ ناکام پروجیکٹس پر سبکی کا سامنا کرنے والے بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے اپنے ہی طیارہ ساز سرکاری ادارے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کا ائیر شو طیارہ ساز ملکی ادارے ’’ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ‘‘ کے لیے خوشگوار تجربہ ثابت نہیں ہوا۔ اس ایئرچیف کے مہمان خصوصی بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ تھے جنھوں نے لڑاکا طیارے ’’تیجس‘‘ کی طیاری میں تاخیر پر ادارے کی نااہلی پر سوالات اُٹھائے دیے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے کہا کہ مجھے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) پر بالکل بھروسہ نہیں ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ فروری میں 11 تیجس ایم کے ون اے طیارے تیار ملنے کا وعدہ کیا گیا...
    بھارت اور آسٹریلیا کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے باعث چیمئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اسی کے ساتھ تصدیق کی ہے کہ چیمئنز ٹرافی کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیتھل کی جگہ اسکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کیا گیا ہے۔ جیکب بیتھل 6 فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انجرڈ ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے باقی میچز میں حصہ نہیں لیا۔ بیتھل کو انگلینڈ کا کامیاب بولر بھی سمجھا جاتا ہے جبکہ بلے بازی میں انہوں نے...
    اسلام آباد: پاکستان نے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں آذربائیجان-پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا گیا اور اُس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ چیمبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن آذربائیجان اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ چیمبر آف کامرس سے سرمایہ...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں عوام کو اشیائے خورونوش کی مناسب نرخوں پر فراہمی کے لیے فوری حکمت عملی بنانے پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مشترکہ اقدامات کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو سستی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ابھی سے موثر حکمت عملی تیار کی جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ کابینہ نے...
    ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستان آمد پر ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی  وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان کیوں؟ ملاقات میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اشتراک سےمختلف تقاریب میں شرکت اور دورے کیے۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ،ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور کمیشن کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں جوہری...
    امریکہ کیلئے پاکستانی پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ، امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کومتعلقہ فیس کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادا کردیئےگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی حتمی کلیئرنس کے لئے مارچ میں آمد متوقع ہے ، فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون سے ٹو کر دی تھی، فیس پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون میں بحالی کی مد میں ادا کی گئی ۔ پروازوں کی حتمی کلیئر نس کے لئےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ دستاویزات تیارکرلیں ہیں ، پابندی کے خاتمےپرامریکی شہر،نیویارک،شکاگو،ہیوسٹن کی پی آئی اے پروازیں بحال ہوں گی، ٹیم کی کلئیرنس کے بعد امریکہ...
    فوٹو: اسکرین گریپ : جیو نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغواء ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پھر مسترد کردی۔عدالت نے واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔پولیس نے ملزم ارمغان کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی، عدالت نے گرفتار ملزم ارمغان کو 10 فروری کو جیل بھیج دیا تھا۔ کراچی: ڈیفنس میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ چھاپا اغوا ہوئے نوجوان کے کیس میں مارا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
    ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے تحویل میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سیمابیہ طاہر کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، زرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر تھانہ نیو ٹاؤن  میں درج مقدمہ میں ملزمہ ہیں، وہ پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں پیشی کے لیے آئی  تھیں۔ سیمابیہ طاہر کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل بعد ازاں راولپنڈی پولیس سیمابیہ طاہر کو لیکر اڈیالہ سے تھانہ نیو ٹاؤن روانہ ہو گئی،  تھانہ نیو ٹاؤن لے جاکر سیمابیہ طاہر کی پشاور ہائیکورٹ سے کی گئی ضمانت کی...
    نئی دہلی: طیاروں کی تیاری میں تاخیر پر بھارتی فضائیہ کے سربراہ بھارت کے سرکاری طیارہ ساز ادارے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) پر پھٹ پڑے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بینگلورو میں ہونے والے ائیر شو میں شرکت کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی طیاری میں تاخیر پر بھارتی فضائیہ کے ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے ایچ اے ایل حکام کو آڑے ہاتھوں لیا۔ واقعہ کی ویڈیو میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ کو فضائیہ کے خدشات دور کرنے ہوں گے، اس وقت مجھے ایچ اے ایل پر بالکل بھروسہ نہیں  ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں مزید کہا کہ مجھ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ میں جب فروری...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ سے متعلق باقاعدہ منصوبہ تیار کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان بدھ کو کراچی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حیدر آباد اسٹیڈیم اپ گریڈ کر کے انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ سندھ کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں سے ٹیلنٹ تلاش کیا جانا چاہیے، جس پر دونوں حکومتی عہدیداروں نے اتفاق کیا۔...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے 31 جولائی 2025 تک سولرہوم پروجیکٹ کو ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ کا وزیربلدیات سعید غنی کے ساتھ جائزہ اجلاس ہوا جس میں ورلڈبینک کے تعاون سے 2 لاکھ سولرہوم سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایک مہینے میں ہر ڈسٹرکٹ میں 1600 سولر کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے ہر ڈسٹرکٹ میں ہر ہفتے 400 سولر سسٹم کی تقسیم کا ٹارگٹ مکمل کیا جائے۔ صوبائی وزرأ نے ہدایت کی کہ 31 جولائی 2025 تک سولرہوم پروجیکٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائے اور ویئرہاؤس میں موجود 50ہزار سولرسسٹم کی تقسیم فوری طور پر مکمل...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو 20 ماہ بعد جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت لینے سے چھٹکارا مل گیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی میں تفتیشی افسر نے بیان دیا  کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ اور عظمیٰ خان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ان سمیت سیکڑوں بے قصور لوگوں کے 20 ماہ ضائع کیے گئے، تفتیشی افسر پہلے دن پیش ہو جاتے تو 20 ماہ پہلے ہی یہ سلسلہ ختم ہو جاتا۔
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو (جی سی آئی) کی کوششوں سے زرعی منظرنامے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جی سی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی طرف اہم قدم بڑھایا گیا ہے۔ پنجاب کے جدید آبی انتظام سے زرعی پیداوار کے لیے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین کو سیراب کیا گیا ہے۔ جی سی آئی کی کامیاب حکمت عملی، کسانوں کو معیاری کھاد اور بیج فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی، جس سے پیداوار میں اضافہ ہوا۔ زرعی شعبے کی ترقی اور جدت سے آگاہی کے لیے حکومتی شخصیات کے ماڈل فارمز کے دورے کا اہتمام کیا گیا۔ گرین پاکستان انیشی ایٹو کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ملاقات کی ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے IAEA کے اقدامات کو سراہا۔  وزیراعظم نے پائیدار ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، غذائی تحفظ، پانی کے انتظام اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے...