گاڑی رکھنے والوں کیلیے بُری خبر، کراچی میں دو ماہ کیلیے پابندی عائد کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کمشنر کراچی نے شہر بھر میں فینسی نمبر پلیٹ، پریشر ہارن، کالے شیشوں پر دو ماہ کیلیے پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر کمشنر کراچی نے شہر میں فینسی نمبر پلیٹ، پریشر ہارن ،کالے شیشے غیر قانونی آلات کی فروخت، تقسیم اور تنصیب پر 2 ماہ کی پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکشن جا ری کردیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو اطلاع فراہم کی تھی کہ شہر میں غیر قانونی نمبر والی گاڑیاں، کالے شیشے ، گرین نمبر پلیٹیں، پریشر ہارن، گھومنے والی لائٹس اور سائرن کھلے عام بازار میں فروخت ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ آلات ٹریفک اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور عوامی تحفظ کے لیے خطرہ بنتے ہیں کیونکہ یہ غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ کراچی کے اندر ان غیر قانونی آلات کی فروخت، تقسیم اور تنصیب کو روکا جائے تاکہ گاڑیوں میں غیر مجاز تبدیلیوں کے ذریعے ہونے والی نقالی اور مجرمانہ سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنرکراچی کی جانب سے ان تمام پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن کی حدود میں 8 اپریل 2025 سے 7 جون 2025 تک گاڑیوں کے غیر قانونی آلات کی فروخت، تقسیم اور تنصیب پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس پابندی کا مقصد غیر قانونی گاڑیوں کے لوازمات کو روکا جانا ہے تاکہ سڑکوں پر مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے۔
نوٹٰ فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 195(i)(a) Cr.
پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سے متعلق کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پابندی عائد
پڑھیں:
بھارتی کمپنیوں پر ایرانی تیل کی نقل وحمل میں معاونت کا الزام، پابندی عائد
مریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں مقیم بھارتی شہری جگویندر سنگھ پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، پابندیوں کے باوجود ایران تیل کی فروخت کیلئے مختلف شپنگ ایجنٹس پر انحصار کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایرانی تیل کی پابندیوں کے باوجود فروخت روکنے کیلئے نئی سے نئی پابندیاں عائد کرنیکا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایرانی تیل کی جاری فروخت روکنے کیلئے نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں مقیم بھارتی شہری جگویندر سنگھ پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس بھارتی شہری کی کمپنیوں پر ایرانی تیل کی نقل و حمل میں معاونت کا الزام ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کے باوجود ایران تیل کی فروخت کیلئے مختلف شپنگ ایجنٹس پر انحصار کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ ایران کی مالی معاونت روکنے کیلئے 30 بحری جہازوں کا نیٹ ورک بھی بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری کے بحری جہازوں کی ایرانی نیشنل آئل کمپنی اور ایرانی فوج کیلئے تیل کی ترسیل ہوتی رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں اور ایک شخص پر پابندیاں لگائیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ جن اداروں اور شخص پر پابندی لگائی گئی ان کا تعلق ایران کے ایٹمی پروگرام سے ہے۔