دبئی میں مڈل ایسٹ انرجی 2025 کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء)پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات، فیصل نیاز ترمذی نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 7 سے 9 اپریل 2025 تک جاری رہنے والی 49ویں مڈل ایسٹ انرجی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش خطے کی سب سے بڑی اور معتبر توانائی کی نمائش مانی جاتی ہے، جس میں دنیا بھر سے 40,000 سے زائد توانائی کے ماہرین اور 1,600 بین الاقوامی نمائش کنندگان شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب میں قونصل جنرل حسین محمد، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر علی زیب خان، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل دبئی شبیر مرچنٹ اور دیگر پاکستانی نمائش کنندگان بھی شریک تھے۔ پاکستان پویلین کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تحت کیا گیا ہے، جس میں آٹھ معروف پاکستانی کمپنیاں پانچ اہم شعبوں میں اپنی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز پیش کر رہی ہیں۔(جاری ہے)
ان شعبوں میں سمارٹ سلوشنز، قابل تجدید توانائی، بیک اپ جنریٹرز و کریٹیکل پاور، ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن، اور انرجی مینجمنٹ شامل ہیں۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کی عالمی توانائی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی شمولیت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہماری آٹھ متحرک کمپنیاں TDAP کے پلیٹ فارم سے اس اہم بین الاقوامی نمائش میں شرکت کر رہی ہیں۔ ہمارا پویلین دنیا بھر سے خریداروں کی توجہ حاصل کر رہا ہے، بالخصوص سمارٹ انرجی سلوشنز، قابل تجدید توانائی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں۔" انہوں نے مزید کہا کہ مڈل ایسٹ انرجی پاکستانی کاروباروں کو عالمی ماہرین کے ساتھ شراکت داری کے نئے مواقع فراہم کرتی ہے اور متحدہ عرب امارات پاکستان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ یہ نمائش پاکستان کے بین الاقوامی توانائی مارکیٹ میں قدم مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
چیف آف دی نیول سٹاف کا نیوی ہسپتال پی این ایس درمان جاہ‘اورماڑہ میں نئے بلاک کا افتتاح
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاک بحریہ نے ساحلی پٹی کے عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ چیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی ہسپتال پی این ایس درمان جاہ، اورماڑہ میں ایک نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتاح کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نوتعمیر شدہ بلاک جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے، جن میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU)، آئی سی یو (ICU)، گائنی یونٹ، شعب اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو (NICU) شامل ہیں۔ اس بلاک کا قیام علاقے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پی این ایس درمان جاہ، کراچی اور پسنی کے درمیان ساحلی شاہراہ پر واقع واحدہسپتال ہے جو اورماڑہ اور گرد و نواح کے علاقوں کے مکینوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور ساحلی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان نیوی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہہسپتال مقامی کمیونٹی کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ تقریب میں اعلی سرکاری حکام، معززین اور پاکستان نیوی کے افسران نے شرکت کی۔