دانیہ شاہ کے بعد طوبیٰانور کی شادی ،بڑی خبرآگئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ وہ کسی حور جیسے خوبصورت لڑکے سے دوسری شادی کریں گی۔
طوبیٰ انور حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر اداکارہ نے اپنے ہونے والے شریک حیات سے متعلق کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ عام طور پر لڑکیاں شادی کے لیے لڑکے کی شکل و صورت کو نہیں دیکھتیں، وہ صرف شخصیت پر توجہ دیتی ہیں جب کہ لڑکے خوبصورتی کو ترجیح دیتے ہیں۔
ان کے مطابق انہیں معلوم نہیں کہ لڑکے خوبصورتی اور لڑکیاں شخصیت کو کیوں ترجیح دیتی ہیں، تاہم وہ کسی ایسے شخص کو شریک حیات بنائیں گی، جن سے ان کا ذہن ملتا ہے اور ان سے ان کے دوستانہ تعلقات استوار ہو سکیں۔
طوبیٰ انور نے کہا کہ وہ پڑھے لکھے شخص کو شادی کے لیے ترجیح دیں گی، ان کے لیے امیر یا بہت زیادہ کمانے والا مرد اہمیت نہیں رکھتا، البتہ وہ کوئی نہ کوئی کام کرتا ہو۔
اداکارہ کے مطابق شادی سالوں تک چلنے والا رشتہ ہوتا ہے، اس لیے انسان کو سوچ سمجھ کر ایسے شخص کا انتخاب کرنا چاہیے، جس سے ان کا ذہن ملتا ہے اور ان سے دوستانہ تعلقات ہوں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ بہت سارے شادی شدہ جوڑوں کا ذہن نہیں ملتا اور ان کے درمیان اچھے تعلقات نہیں ہوتے، جس وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو ایسے شخص سے شادی کرنی چاہیے جو ذہنی سکون دے۔
طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ظاہری خوبصورتی معنی نہیں رکھتی، بس وہ چاہیں گی کہ ہونے والا شریک حیات خوش شکل ہو۔
میزبان ندا یاسر کے زور ڈالنے پر طوبیٰ انور نے کہا کہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جو حوروں جیسا خوبصورت ہو، اس پر میزبان نے انہیں ٹوکا کہ ایسی خوبصورتی والا لڑکا تو دوسری قسم کا ہوگا۔
طوبیٰ انور نے کہا کہ انہیں حور جیسے خوبصورت لڑکے کی وضاحت کرنا نہیں آ رہی، جس پر ندا یاسر نے ان سے کہا کہ انہیں خوبرو لڑکا چاہیے، تو اداکارہ نے کہا کہ ہاں انہیں شادی کے لیے خوبرو لڑکا ہی چاہیے۔
خیال رہے کہ طوبیٰ انور نے کم عمری میں سابق ٹی وی میزبان و اسکالر عامر لیاقت سے 2018 کے وسط میں خفیہ شادی کی تھی، جس کا عامر لیاقت نے 2020 میں اعتراف کیا تھا۔
دونوں کے درمیان 2021 کے اختتام تک اختلافات کی خبریں سامنے آئیں اور فروری 2022 میں طوبٰی انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔
دونوں کی عمر میں 20 سال سے زائد کا فرق تھا، بعد ازاں جون 2022 میں عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)
مزیدپڑھیں:آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کا بھارتی مداحوں کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار، ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عامر لیاقت نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ پولیس سیل میں رکھا گیا
برطانیہ میں بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ تک پولیس حراست میں رکھا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون ٹیچر نے کہا کہ اپنی بیٹیوں کے 2آئی پیڈز ضبط کرنے کے بعد اسے ساڑھے سات گھنٹے تک پولیس سیل میں رکھا گیا۔
ایک انٹرویو میں وینیسا براؤن نے کہا کہ 26 مارچ کو ہونے والے اس واقعے کے نتیجے میں انہیں راتوں کو نیند نہیں آئی جب کہ ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ڈیوائسز چوری کی ہیں۔
50 سالہ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو اسکول کے کام پر توجہ دینے کی ترغیب دینے کے لیے ٹیبلٹ ضبط کیے، جب کہ بعد میں سرے پولیس نے اس بات کو تسلیم کیا۔
وینیسیا براؤن نے کہا کہ انہیں سٹینز پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں ان کی تلاشی لی گئی، ان کی انگلیوں کے نشانات لیے گئےاور انہیں سیل میں رکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے افسران کو ان کے بچوں کے اسکول بھیجا اور اس معاملے کے سلسلے میں بیٹیوں کو کلاس سے باہر نکال دیا۔
پولیس نے سرے میں وینیسیا براؤن کی والدہ کے گھر میں آئی پیڈز کی موجودگی کا پتا لگایا۔
خاتون نے کہا کہ مجھے اب اس بارے میں بات کرنا بھی کافی تکلیف دہ لگتا ہے،
"یہ مکمل طور پر غیر پیشہ ورانہ تھا، وہ میری 80 سالہ والدہ سے ایسے بات کر رہے تھے جیسے وہ کوئی مجرم ہوں۔
ان کی رہائی کے بعد ان کی ضمانت کی شرائط میں یہ شامل تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں سے بات نہیں کرسکتیں کہ وہ تفتیش سے منسلک ہیں جب کہ پولیس نے ان سے پوچھ گچھ جاری رکھی۔