سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ و امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر کی ملاقات، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایریک میئر  نےجعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت،جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور  متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔

سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، اس ضمن میں امریکی وفد کا دورہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ایریک میئر نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے تحت فراہم کردہ مواقعوں میں اظہار دلچسپی ظاہر کیا، ملاقات میں دہشت گردی، سمگلنگ اور انسداد منشیات کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جون میں اسلام آباد میں مشترکہ کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تعاون کو مزید بڑھانے میں اہم ثابت ہو گا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایریک مئیر کو انسداد دہشتگردی کے سلسے میں لئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

دہشتگردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں، اس سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو پاکستان سے تعاون کرنا ہو گا، پاکستان کو بھی امریکہ کی طرح غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل کا سامنا ہے، محسن نقوی

ہال روڈ؛ موبائل اسیسریز کا کاؤنٹر لگانے پر گولیاں چل گئیں

ایریک مئیر نے مطلوب دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، ایریک مئیر کی سربراہی میں امریکی وفد "پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: امریکی وفد محسن نقوی

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد

ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او عبداللہ الشرمانی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم صرف پاکستان کے معدنی شعبے کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم سے پاکستان کو خاطرخواہ فائدہ ہو گا، ایسے ایونٹس سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھاتے ہیں۔کامران راجہ نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔حکومت کا معدنی شعبے کی ترقی کے لیے منرلز انویسٹمنٹ فورم کی صورت میں کیا جانے والا یہ عملی اقدام خوش آئند ہے۔چیئرمین مائنز اینڈ منرلز کمیٹی راجہ نوید اختر نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کے معدنی شعبے کی خوشحالی و ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، مرکزی کنونشن کی دعوت دی 
  • محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات
  • محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم: عالمی سرمایہ کاری کی جانب اہم پیشرفت
  • معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی، ترقی کی راہیں کھول دیں: وزیر خزانہ
  •   دہشت گردی جنگ میں  عالمی برادری کو پاکستان سے  تعاون کرنا ہوگا،  محسن نقوی