ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے اہم گائیڈ لائنز جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پنجاب میں ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے متعلقہ اداروں کو گائیڈلائنز جاری کردیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ پنجاب میں درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری تک اضافے کا خدشہ ہے، پنجاب کے بڑے شہر، میدانی علاقے اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہیٹ ویو کے خدشات کے تحت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنرز عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں، ہیلپ لائن نمبرز، مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کریں۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے اور اسکولوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے بارے فلیکسز لگانے کی ہدایت کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کسانوں کو ہیٹ ویو کے فصلوں پر اثرات سے متعلق آگاہی دی جائے، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ عوامی اجتماع والی جگہوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائیں، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر بینرز کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو بارے آگاہی دیں، جانوروں کی منڈیوں کے مقامات پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ لائیو اسٹاک کو ویٹرنری کیئر سینٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے اور محکمہ صحت کو بھی اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کی ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، عوامی مقامات پر موبائل ہیلتھ یونٹس اور مستقل بنیادوں پر میڈیکل کیمپس لگائیں جائے، شہری ہیٹ ویو کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دھوپ میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بچوں بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں، دل کے عارضہ میں مبتلا افراد خصوصی احتیاط کریں، دھوپ میں باہر نہ نکلیں، شہریوں سے التماس ہے کہ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہیٹ ویو کے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے ہیٹ ویو کے ہیٹ ویو سے سے بچاو کے لیے
پڑھیں:
سیکڑوں ارب کا شارٹ فال؛ گیس کمپنیوں نے وصولی کیلیے درخواستیں دائر کردیں
اسلام آباد:گیس کمپنیوں نے سیکڑوں ارب روپے کے شارٹ فال وصول کرنے کے لیے درخواستیں دائر کردیں۔
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے ایک اور بری خبر ہے، جس کے مطابق گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کی مالی ضروریات کی درخواستیں اوگرا میں دائر کردیں۔
سوئی ناردرن کی جانب سے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں گیس کی اوسط قیمت 2485روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں سوئی نادرن کی جانب سے 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹ فال وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جس پر 18 اور 28 اپریل کو لاہور اور پشاور میں سماعتیں ہوں گی۔
اسی طرح سوئی سدرن کی جانب سے 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ایس ایس جی سی نے گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔
علاوہ ازیں سوئی سدرن نے 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی درخواست بھی کی ہے، جس پر 21 اور 23 اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں سماعتیں ہوں گی۔