محسن نقوی ایک عہدہ کا انتخاب کریں! پی سی بی 24/7 والی جاب ہے
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک عہدے کے انتخاب کا مشورہ دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مشورہ دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ 24/7 والی جاب ہے، اس لیے انہیں کا انتخاب کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی دو کشتیوں میں سوار ہوکر کرکٹ کیلئے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں، ملک میں کرکٹ واحد تفریح کا ذریعہ ہے اور لوگ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: "سلیکشن کمیٹی گھر جائے! ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی"
سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ فل ٹائم جاب ہے اس لیے محسن نقوی سے ایک ذمہ داری واپس لی جائے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جون میں امریکا میں ٹی20 ورلڈکپ کے دوران محسن نقوی نے شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم شاہد آفریدی نے ان سے اپنی مصروفیت کی وجہ سے معذرت کر لی تھی۔
مزید پڑھیں: بدترین شکستوں پر چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ مانگ لیا، مگر کس نے؟
دوسری جانب محسن نقوی نے چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونیوالی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عہدوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بدترین شکستیں؛ پاکستان جلد "ایسوسی ایٹ ملک" بننے والا ہے؟
حال ہی میں محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے تھے، جس کے باعث کئی کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر خبر شائع ہوئی کہ ہوسکتا ہے مصروفیت کے باعث محسن نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔
ادھر سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی شاہد ا فریدی محسن نقوی
پڑھیں:
ڈی پورٹ ہونیوالے تمام شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
حکومت نے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کے سدباب کے لیے کڑا شکنجہ تیار کرلیا، وزیر داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے دورے کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط سے متعلق تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اہم اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی منظر نامے سے غائب کیوں، اصل سبب کیا ہے؟
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئی شرائط کے نفاذ سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بعد ازاں محسن نقوی نے نئی نصب شدہ 6 ایم آر پی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کی مشینوں کی تنصیب کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی، محسن نقوی نے اجلاس میں بتایا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا اور پاسپورٹ کا اجرا تیزی سے ممکن ہو گا۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان شہریوں کے انخلا کے عمل سے آگاہ کیا
وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا، ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد موبائل ایپ لانچ کا اجرا کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈی جی پاسپورٹ طلال چوہدری محسن نقوی مصطفی جمال قاضی وزیر داخلہ وزیر مملکت