36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد—فائل فوٹو
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے۔
ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 36 ہزار لوگوں کے مقدمات 4 ماہ میں پایۂ تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل کام ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دعا کریں روشنی ہو۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کو سانحۂ 9 مئی 2023ء سے متعلق کیسز کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کر کے 4 ماہ کے اندر اندر فیصلے جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے ہر 15 دن کی پیش رفت رپورٹ متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خوشاب: 1 ہزار روپے کی مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلالی
فوٹو: فائلپنجاب کے ضلع خوشاب میں بس اسٹینڈ سے شہری کے جوتے چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جوتے چوری ہونے پر شہری نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بلا لیا اور بیان دیا کہ اس نے ایک ہزار روپے میں دکان سے جوتے خریدے تھے۔
شہری کا کہنا تھا کہ بس کا ٹکٹ خریدتے ہوئے جوتے کاؤنٹر پر رکھے تھے، جو چوری ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی مدعیت میں جوتے چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔