2025-02-19@01:02:34 GMT
تلاش کی گنتی: 4583

«امت شاہ نے»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 بج کر 30 منٹ پر ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ کابینہ کو وزارتوں اور محکموں میں ای-آفس پر عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ قومی سرحدوں سے ماورا علاقوں میں آبی ماحول کے تحفظ اور استعمال کے عالمی معاہدے کی توثیق کرے گی۔ ذرائع  کے مطابق وفاقی کابینہ نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے گی، اس کے علاوہ کابینہ ریاستی ملکیتی ادارہ جات ایکٹ 2023 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں ، ٹرسٹ ضبط ہوچکا ہے ، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی مقرر نہیں ہوئیں ۔ اب کچھ نہیں ہو سکتا اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت کی۔ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی استفسار پر بتایا کہ...
    نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کو اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے وارم اَپ میچ کے دوران پیرمیں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ لوکی فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاؤں میں شدید درد محسوس ہوا تھا جس کے بعد وہ لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ اس حوالے سے کیویز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بتایا کہ میڈیکل پینل نے طے کیا ہے کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے، لوکی فرگوسن بالنگ...
    نیوزی لینڈ کو چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض ایک روز قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے وارم اَپ میچ کے دوران پاؤں میں چوٹ لگنے کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاؤں میں درد ہوا، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد تصدیق کی گئی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ فرگوسن کی انجری کے باعث فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو کیوی اسکواڈ کا...
    کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم باسط حسین کو طارق روڈ پر واقع جیولری شاپ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، جہاں وہ جیولری شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا۔ چھاپے کے دوران ملزم سے 60 لاکھ روپے نقد اور 35 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔  ملزم سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لیا گیا۔ ملزم برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ چھاپہ ڈائریکٹر کراچی زون کی...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا سمیت دیگر ایمرجنسیز میں ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کی کوریج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں بچوں کو مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کے لیے 12 روزہ مہم شروع کر دی گئی ہے جس میں دو سے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو شامل کیا جائے گا۔ مشیر صحت احتشام علی نے ایک بچے کو ویکسین لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ بارہ روزہ مہم میں زیرو ڈوز والے 78 ہزار بچوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی، جبکہ ایک یا دو ڈوز لینے والے سوا لاکھ بچوں کو بھی ویکسین دی جائے گی۔ بچوں کو کالی کھانسی، خسرہ، نمونیا، ٹی بی، اور...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف وہرا س ،شہری اپنے گھروں و فاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ہ کے سوات ،پشاور سمیت دیگر شہروں میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی کی جانب سے دیے جانے والے مہنگے باکس کے بجائے عام شائقین کے درمیان ٹورنامنٹ دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے لیے 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 11 کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے) کا وی آئی پی ہاسپیٹلٹی باکس محسن نقوی نے ٹھکرا دیا۔یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں پر مشتمل وی آئی پی لگژری باکس مختص کیا تھا تاہم پی سی بی چئیرمین نے پریمیئم نشستوں کے ٹکٹس فروخت کرنے اور جنرل سٹینڈز میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور دیگر افراد کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنجاب کے رہائشی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کریں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ایک پارلیمنٹرین کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، جس کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے لیے بھی ایسی ضمانتوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے تاکہ قانون کا غلط استعمال نہ...
    ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ پارلیمانی سال کےمکمل ہونےکےساتھ طلب کیا جائیگا،مشترکہ اجلاس سےصدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق اجلاس مارچ کےدوسرےہفتے کے آغاز میں متوقع،تاریخ صدراوروزیراعظم کی مصروفیات کےمطابق طےہوگی،صدرمملکت کےخطاب کےحوالے سےحکومتی کارکردگی رپورٹس بھی طلب کرلی گئیں۔صدرمملکت خطاب میں اتحادی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے،اس کے علاوہ اتحادی حکومت کےمستقبل کے اہداف بارے بھی آگاہی دیں گے۔ کوہاٹ؛ پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا ذرائع کے مطابق صدر کے خطاب میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال،عالمی سیاسی منظر نامے،معاشی پالیسیوں،اصلاحات اور ملکی داخلی معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ صدرمملکت آصف علی زردری کےخطاب کے موقع پراہم شخصیات کوبھی...
    الغلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی آرامکو کی پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدے زیر غور ہیں۔(جاری ہے) سعودی عرب کے شہر العُلا میں کانفرنس کے موقع پر سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت...
    امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی اور محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ترجمان ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، صوبائی کمیٹی تمام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹس کا جائزہ لے گی۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی کمیٹی، ضلعی سطح پر موجود خامیوں کی نشاندھی کر کے چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں معاون ہوگی، کمیٹی نیشنل ایکشن پلان اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں...
    لندن: برطانوی وزارتِ دفاع  نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کی خصوصی افواج  نے 2,000 سے زائد افغان کمانڈوز کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، حالانکہ ان کمانڈوز نے افغانستان میں برطانوی فوج کے ساتھ مل کر جنگ لڑی تھی۔  یہ خصوصی افغان یونٹس SAS اور SBS کے ساتھ مل کر خطرناک مشنز میں حصہ لیتے تھے۔ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کمانڈوز کو انتقامی کارروائیوں کا شدید خطرہ تھا۔ برطانیہ کی جانب سے انہیں دوبارہ بسانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔  عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ وزارت دفاع کو معلوم تھا کہ انکار کی پالیسی میں خامیاں ہیں، لیکن اس کے باوجود کوئی آزادانہ...
    چین اور یورپ کثیر قطبی دنیا میں اہم قوتیں ہیں، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سائمن ہیرس کے ساتھ بات چیت کی۔منگل کے روز  وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور آئرلینڈ نے مشترکہ طور پر سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی ہے۔ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کے آئرلینڈ کے کامیاب دورے نے فریقین کی باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی تحریک دی ہے۔ اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین اور یورپ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3ماہ میں رہائی کی پیشگوئی کاسن کر دوستوں سے شرط لگا کر ہارنے والے شخص نے نجم سیٹھی سے پیسوں کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’سیٹھی سے سوال‘‘میں کالر نے معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں کچھ دن پہلے آپ نے شو میں پیشگوئی کی تھی کہ عمران خان تین ماہ کے اندر اندر رہا ہونے جا رہے ہیں،ان کی ڈیل ہو گئی ہے ،اگر رہا نہ ہوئے تو پھر میں آپ کو اس کی وجہ بتاؤں گا، کالر کا کہناتھا کہ تین ماہ ہونے کو ہیں ان کی رہائی تو کیا ان کی رہائی...
    تل ابیب (صباح نیوز)سابق اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل...
    جدہ (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے العلا کانفرنس پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے‘ پاک سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی، انتہائی مضبوط ہے، وزیرخزانہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی سرمایہ کاری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی آرامکو کی پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹرمیں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ...
    کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا جس میں اسے شامل نہ کیا جائے۔  انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں ہونے والی امریکا-روس بات چیت میں یوکرین شرکت نہیں کرے گا کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی معاہدہ بے معنی ہوگا۔ زیلنسکی کا مؤقف ہے کہ وہ صرف اس معاہدے کو تسلیم کریں گے جس میں یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتیں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے چین کی شمولیت اہم ہے اور ان کا دورہ سعودی عرب امریکا-روس مذاکرات سے متعلق نہیں، یہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت یوکرین میں پائیدار...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کلفٹن گلاس ٹاور میں آتشزدگی،آگ لگنے سے 80 دکانیں متاثر ،35 دکانیں تباہ ہوگئیں۔تاجرکے مطابق فرسٹ فلورپرآگ لگی جہاں 165 دکانیں ہیں، حکومت دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کرے، گلاس ٹاور میں بیٹ شیٹس اور کپڑے کی مارکیٹ ہے۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ گلاس ٹاور شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، آگ کی اطلاع پونے ایک بجے ملی۔انہوں نے کہا کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں روانہ کیں، دھوئیں کے باعث ایک فائر فائٹر بے ہوش ہوا، فائر فائٹرزپلازہ کے اندر کام کر رہے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھوئیں سے ایک دکاندار کی بھی حالت غیر ہو گی،...
    عصرِ حاضر میں تحقیق کا معیار پہلے سا نہیں رہا اس لیے کہ اکیسویں صدی میں جہاں انسان نے بہت سی منازل طے کی ہیں اور اپنے لیے کئی راستے تلاش کیے ہیں۔ دوسری طرف اسے اب تحقیق جیسے مراحل سے گزرنا دشوار محسوس ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اب ہر کام میں ہم ایسے راستے کی تلاش میں رہتے ہیں کہ ہمیں محنت بھی نہ کرنا پڑے اور سب کام بھی ہو جائیں یا پھر دوسروں کی، کی ہوئی کوششوں سے اس طرح استفادہ کریںکہ ہم صرف مستفید نہ ہوں بلکہ دوسروںکی کوشش و محنت ہمارے کھاتے میں آ جائے۔ اس لیے ہمارامزاجِ تحقیق بدل گیا ہے اسی وجہ سے معیارِ تحقیق بھی وہ نہیں رہا...
     اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے کہ آج سیاست ایک گالی اور دھبہ بن گئی ہے اس کو ختم کرنا چاہئے،لوگ سیاستدانوں کے بارے میں رائے اچھی نہیں رکھتے،بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے،  آرمی چیف کوخط لکھنے کا مقصد کیا ہے؟اگر آپ نے خط لکھنا ہے تو پاکستان کے عوام کو لکھیں۔ایک انٹرویو میں   انہوں نے کہا  کہ سیاست سب اپنی اپنی کریں لیکن اپوزیشن کے معاملات پر اتفاق ہو،ن لیگ نے مجھے بہت کچھ دیا اور میں نے بھی جماعت کو عزت دی ۔میاں نوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلق ہے،صرف نواز شریف کو مجھ پر بات کرنے کا حق ہے،نواز شریف جو...
    سینیئر سیاستدان اور قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے عمران خان کے خط سے متعلق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے جواب کو جانبداری قرار دے دیا۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ خط لکھنے سے کچھ نہیں ہوتا لیکن اس معاملے پر دیے گئے جواب سے آرمی چیف نے اپنی جانبداری ظاہر کردی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیرکو ’خط نہیں ملا، اگر ملے گا تو بھی اس کو نہیں پڑھوں گا‘ جیسے جملے ادا کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ’خط وزیراعظم کو بھیجنے والی بات آئین کے مطابق ہے‘ اعتزاز احسن نے کہا کہ آرمی چیف کی وہ بات آئین کے عین مطابق ہے کہ وہ...
    لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی “تبدیلی” کی سوغاتیں تھیں‘ تبدیلی کے نام پر معیشت اور اقدار تباہ کی گئیں۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر ڈویژن کے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا لیکن بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںبلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی درخواستوں کی سماعت۔ اس موقع پر عدالت نے درخواستوں کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے4 ہفتے میں فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے2 درخواستیں دائر کی ہیں، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو بیرون ملک جاتے ہوئے غیر قانونی طور پر روکا گیا اور پاسپورٹ ضبط کیا گیا، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی آر پر کارروائی معطل کی ہوئی ہے۔
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے یو این ایف پی اے کاوفد ملاقات کررہا ہے
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) کوثر کاظمی کا کہنا ہے کہ اب بے شک خٹک صاحب نے کہا کہ وہ ان کی پارٹی کے لیڈر ہیں ان سے مشاورت کرنی ہوتی ہے تو ساتھ ہی بندہ ایک سرٹیفائڈ چوری کے کیس میں بھی اندر ہے جیل کے قواعد و ضوابط ہیں ملاقاتوں کا جو جیل مینوئل ہے ان کے مطابق جو ملاقاتیں ہوتی ہیں اسی کے مطابق ہوں گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب ایسے نہیں ہو سکتا کہ کوئی بندہ جیل کے دروازے پر چلا جائے اور جا کر کہے کہ اس نے اپنے بانی سے، اپنے رہنما سے ملاقات کرنی ہے تو ایسا کبھی نہ...
    NEW YORK,: وزیر خارجہ اسحق ڈار آج نیویارک میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے پس منظر میں ایک اہم ملاقات کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار اور وانگ یی "کثیر جہات پر عمل: عالمی طرز حکمرانی میں اصلاحات اور بہتری" کے عنوان سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں، چینی وزیر خارجہ نے ڈار کو یو این ایس سی اجلاس کے لیے خصوصی دعوت دی۔ دونوں رہنما باہمی تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسحق ڈار نے پیر کو او آئی سی ممالک کے سفیروں سے خطاب کیا...
    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوڈک مائننگ کمپنی نے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی سروسز فریم ورک ایگریمنٹ ( SSFA) اور مفاہمتی یادداشت کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس سے کمپنی کو 3لاکھ 90 ہزار ڈالر کے اضافی اخراجات کرنے پڑے ہیں۔ ادھر وزیراعظم آفس نے ریکوڈک مائننگ کمپنی کی جانب سے ایف سی بلوچستان کو جمع کرائی گئی رقم کی بروقت ادائیگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق داخلہ ڈویژن نے ای سی سی کی حالیہ میٹنگ میں بتایا کہ ایف سی بلوچستان کو ریکوڈک منصوبے کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے سب سے بڑے بایو میتھین گیس منصوبے بائیو گیس پاور جنریٹر کے پہلے مرحلے کا پیر کو کراچی کے ضلع گڈاپ میں افتتاح کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے صاف اور ماحول دوست توانائی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔محکمہ سرمایہ کاری سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بائیو ویسٹ انرجی ونچرز پرائیوٹ لمیٹڈ کے تیار کردہ پلانٹ سے گائے اور بھینس کے گوبر سے بائیو میتھین گیس تیار کی جائے گی۔سندھ حکومت کے عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ اس منصوبے سے ڈیری انڈسٹری سے وابستہ کاروباری...
    اسلام آباد (کامرس یسک) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ عوام کو مسلسل لوٹنے والی منافع خور مافیا کے خلاف کاروائی نہ ہونا افسوسناک ہے۔ منافع خور صنعتکاراور تاجر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جن کے خلاف کاروائی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کا فوکس معاشی ترقی پر ہے مگر کرپشن کے خاتمہ پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے جس سے کرپشن میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر ایک عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ بھی شائع کر دی ہے۔معاشی ترقی کے ساتھ منافع خور صنعتکاروں خاص طور پر چینی...
    امیرجماعت اسلامی ضلع گڈاپ عرفان احمد سہراب گوٹھ پرٹریفک جام کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی سید پیر محمد شاہ نے اسکاؤٹ آڈیٹوریم ساؤتھ کراچی میں ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں سے خطاب کیا۔ٹریفک پولیس کی اصطلاحات اور شہریوں کی خدمت میں نئی راہوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر تمام ایس ایس پی صاحبان ،ڈی ایس پی صاحبان اور سیکشن آفیسر نے شرکت کی۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ کا مسئلہ شہر میں اہم چیلنج ہے جس کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں ایمانداری اور اخلاقی معیار کو برقرار رکھیں۔انفورسمنٹ کو بڑھائیں ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کی ٹائمنگ پر سختی سے عمل درآمد کرائیں مقرر ٹائمنگ شہر کے علاقوں میںرات 10 بجے سے...
    لاہور(وقائع نگارخصوصی) امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنے نظریے اور بیا نیے کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کے اند رفارم47کی جعلی حکومت قائم، جو کہ عوامی میندیٹ کی توہین ہے۔ ہم عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔حکومت کئے گئے معاہدے کی ایک ایک شق ہر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقات، اراکین اسمبلی، سول ملٹری بیوروکریسی اور ججز اپنی مراعات کے لیے ایک ہو گئے، عوام صحت، تعلیم سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، نوجوان اور پروفیشنلز مایوس ہو کر ملک سے بھاگ رہے ہیں، تنخواہ دار طبقہ انتہائی اذیت کا شکار ہے۔جماعت اسلامی عوام کو حالات کے رحم...
    میرپور ماتھیلو ( نمائندہ جسارت ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کی ہدایات پر ریٹائرڈ ملازمین کو ایل پی آر کی مد میں رقم فراہم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین مشتاق علی سیال اور برکت علی کورائی نے ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کے پاس شکایات جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میرپور ماتھیلو کی جانب سے انہیں ایل پی آر کی مد میں رقم فراہم نہیں کی جارہی ہے اسی طرح کی شکایات موصول ہونے ہر ریجنل ڈائریکٹر گھوٹکی کی ہدایات پر ٹریژری آفس میرپور ماتھیلو نے مشتاق علی سیال کے اکاؤنٹ میں 11 لاکھ 77 ہزار 560 روپے جبکہ برکت علی کورائی کے اکائونٹ میں 3 لاکھ 30 ہزار...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)متحدہ علما کمیٹی اور تحریک لبیک پاکستان میرپورخاص کی جانب سے ڈاکٹر شاہنواز کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیے گئے چالان کو مسترد کردیا علما کرام کا جلد میرپورخاص میں پورے پاکستان کے علمائے کرام کا اجلاس بلانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں سرہندی ہاؤس میں متحدہ علما و تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ صادق سعیدی،مولانا ہارون معاویہ ،التماس صابر اور دیگر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس ایف آئی اے کی جانب سے حتمی چالان ایک سازش ہے جس میں یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پولیس پیر عمر جان سرہندی کے کہنے اور ان کے حکم پر کام کرتی ہے۔ حافظ...
    سہون ،قائم مقام گورنر سندھ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ مزار پر چادر چڑھا کرلعل شہبازقلندرؒ کے عرس کاافتتاح کررہے ہیں
    سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دہاریجو نے یونین کونسل نوراجا کے کچے میں دریائے سندھ پر تعمیر کیے گئے بچاؤ بند کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہر سال جب سیلاب آتا ہے تو یہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوتی ہے، اسی لیے دریائے سندھ کی جھیل پر بند تعمیر...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سافکو ہیڈ آفس میں پاکستان کا مائیکرو فنانس منظرنامہ ابھرتے ہوئے مواقع اور بڑھتے ہوئے چیلنجز کے عنوان سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محسن احمد اور ہیڈ آف آپریشنز علی بشارت نے سافکو عملے کے سوالات کے جوابات دیے اور انہیں پاکستان کے مالیاتی شعبے کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا۔ پی ایم این کے سربراہ سید محسن احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سافکو ہیڈ آفس کے دورے سے ملک میں مالیاتی خدمات کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور نئے رجحانات پر نتیجہ خیز گفتگو کرنے کا موقع ملا۔ سافکو کی خدمات اور اس...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ جنگ کے تباہ کن اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کے تحفظ اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں پر زور دیا ہے۔او آئی سی گروپ کو بریفنگ میں اسحاق ڈار نے پاکستان کے مسلم امہ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ پر زور دیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے حصول کی حمایت کا اعلان کیا۔اسحاق ڈار نے لبنان میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ بھی کیا۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا، انہوں نے یمن میں انسانی بحران پر تشویش...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے یونائیٹڈ نیشن فنڈ فار پاپولیشن ایکٹوٹیز (UNFPA) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور عوام کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کا فارمولہ طے ہونا چاہئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کی سربراہی UNFPA کے ملکی نمائندہ  ڈاکٹر لوئے شبانے کر رہے ہیں، ملاقات میں ڈی جی NUST ڈاکٹر اشفاق خان، UNFPA سندھ کے سربراہ مقدر شاہ اور  رینوکا سوامی شریک تھے، صوبائی وزیر پاپولیشن ڈاکٹر عذرا پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری پاپولیشن حفیظ اللہ عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔  ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ پر تبادلہ خیال، وسائل کی تقسیم اور...
    گریمی ایوارڈز 2025 میں معروف ریپر کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری کے اپنے کپڑے اتارنے کے واقعے کے حوالے سے ایک انکشاف سامنے آیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ رائلی مے لیوس نے بتایا کہ مجھے محسوس ہوا کہ بیانکا سینسوری شاید اس اسٹنٹ کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اس معاملے کو اسکینڈلائزڈ بنانے پر مکمل طور پر راضی نہیں تھیں۔ یہ خبر پڑھیں : کانیے ویسٹ اور بیانکا کو گریمی ایوارڈز میں نازیبا حرکت کی وجہ سے لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ رائلی مے لیوس نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ دراصل بیانکا سینسوری کے فوٹو شوٹ کے وقت برہنہ ہونے سے قبل جوڑے کے درمیان بحث بھی ہوئی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے رجسٹرار کو گلدستہ پیش کر کے الوداع کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار سردار طاہر صابر نے مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے رجسٹرار کو گلدستہ پیش کر کے الوداع کیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سردار طاہر صابر کے چارج چھوڑنے پر عدالتی عملے نے بھی انہیں الوداع کیا۔
    تل ابیب : اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی ، قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔ یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل تسخیر عزم کے ساتھ دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔ یہ اعتراف نہ صرف اسرائیلی عسکری و سیاسی حکمت عملی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2025ء) 2025 کے پہلے ماہ میں تجارتی خسارہ سوا 2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا، جنوری 2025 کے دوران تجارتی خسارے میں 18 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تجارتی صورتحال میں جنوری 2025 کے دوران تجارتی خسارے میں 18 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔ ملک کی ایکسپورٹس میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، جنوری میں 6 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ ایکسپورٹس 3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ دسمبر 2024 کے مقابلے میں ایکسپورٹ میں 1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب، جنوری 2025 میں درآمدات میں 11 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا،...
    لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہو گی ۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر ڈویژن کے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے...
    کراچی: گوبر سے گیس پیدا کرنے والا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ کراچی ایم نائن موٹر وے کے قریب لگادیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے گڈاپ میں ملک کے سب سے بڑے گوبر گیس پلانٹ منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا، یومیہ 8 ٹن گیس پیداوار ہوگی جس سے 4 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر خصوصی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے سود کی ایک رقم سندھ حکومت فراہم کرے گی جب کہ بینک سے قرض کے حصول کے لیے بھی صوبائی حکومت نے سہولت فراہم کی ہے جس کے بعد 5 میگاواٹ تک بجلی پیداوار کی جا سکےگی۔ یہ ایک ماحول دوست...
    گوبر سے گیس پیدا کرنے والا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ کراچی میں لگادیا گیا۔سپر ہائی وے گڈاپ میں ملک کے سب سے بڑے گوبر گیس منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا، یومیہ 8 ٹن گیس پیداوار ہوگی۔تقریب سے خطاب میں خصوصی مشیر وزیر اعلی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید نے اس منصوبے کو ماحول دوست قرار دیا اور بتایا کہ اس منصوبے کیلئے سود کی ایک رقم سندھ حکومت فراہم کرے گی حبکہ بینک سے قرض کے حصول کیلیے بھی صوبائی حکومت نے سہولت فراہم کی جس کے بعد 5 میگاواٹ تک بجلی پیداوار کی جا سکے گی۔نجی کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ اب گائے فارمز پر گوبر صفائی کیلئے بھاری مقدار میں...
    اسرائیلی فوج نے لبنان میں ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے اہم ذمہ دار ابو عماد محمد شاہین شہید ہوگئے ہیں۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ابو عماد محمد شاہین اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن حماس نے شہید کمانڈر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ القسام بریگیڈز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک فلسطین کے عوام کی آزادی اور واپسی کا خواب پورا نہیں ہوتا کارروائی جاری رکھی جائیں گی۔ اسرائیلی میڈیا...
    دبئی: یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہےکہ یوکرین سعودی عرب میں ہونے والی امریکا روس بات چیت میں شرکت نہیں کرے گا، یوکرین کو شامل کیے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسے کسی معاہدے کو مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو۔ میڈیا ذرائع کے مطابق زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم ایسے معاہدے پر دستخط کریں گے جس میں سکیورٹی ضمانتیں موجود ہوں، جنگ کے خاتمے کے لیے صدر پوتن پر دباؤ بڑھانے کے لیے چین کی شمولیت اہم ہے۔یہ بات انہو ں نے دورہ مشرق وسطیٰ میں متحدہ عرب امارات پہنچنے پر ویڈیو لنک پر یوکرینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ بدھ...
    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیرون ملک ہر طرح کی امداد معطل کرنے سے لاکھوں افراد ایڈز سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکا ترقی پذیر ممالک کو سرکاری ترقیاتی امداد فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، اور اس مقصد کے لیے زیادہ تر فنڈز امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے فراہم کیے جاتے رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں اقتدار میں آنے کے بعد امریکی غیر ملکی امداد کا بڑا حصہ 3 ماہ کے لیے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے نتیجے میں عالمی انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو...
    کراچی میں سانس کی بیماریوں، خاص طور پر انفلوئنزا ایچ ون این ون کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جناح اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتال میں انفلوئنزا ایچ ون این ون کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے او پی ڈی اور ایمرجنسی دونوں شعبوں میں انفلوئنزا ایچ ون این ون کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن کی سہولت...
    ایسے کسی معاہدے کو نہیں مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو: زیلنسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کیف(سب نیوز )یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہیکہ یوکرین سعودی عرب میں ہونے والی امریکا روس بات چیت میں شرکت نہیں کرے گا، یوکرین کو شامل کیے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسے کسی معاہدے کو مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو۔ دورہ مشرق وسطی میں متحدہ عرب امارات پہنچنے پر صدر زیلنسکی نے ویڈیو لنک پر یوکرینی میڈیا سے بات کی، زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم ایسے معاہدے پر دستخط کریں گے جس میں سکیورٹی ضمانتیں موجود ہوں، جنگ کے خاتمے کے لیے صدر پوتن...
     حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق اپنے ایک بیان میں سربراہ حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس لبنان میں رہنے کا اب کوئی بہانہ نہیں، معاہدے کے مطابق اسرائیل کو 18 فروری تک لبنان سے مکمل فوجی انخلا کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 18 فروری کے بعد لبنانی سرزمین پر کسی بھی اسرائیلی فوجی کی موجودگی کو قبضہ تصور کیا جائے گا، سب جانتے ہیں قبضہ کرنے والوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیل فوج حزب اللہ کے خلاف کارروائیوں کیلئے جنوبی لبنان میں داخل ہوئی تھی۔ واضح...
    ماسکو: روس کے نائب وزیراعظم ایلکسی نوواک نے تصدیق کرتے ہوئے  کہاہے کہ اوپیک پلس ممالک اپریل میں شروع ہونے والے تیل کی ماہانہ فراہمی میں اضافے کو مؤخر کرنے پر غور نہیں کر رہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیلوں کے باوجود اوپیک پلس ممالک کی ملاقات میں تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کی فراہمی میں اضافے کو روکنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تین اوپیک پلس ممالک کے نمائندوں نے عالمی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک اس موضوع پر کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی، اور اضافی فراہمی کو اپریل سے جذب کرنے کی صلاحیت پر غور کیا جا رہا ہے سخت پابندیاں اور چین کی بڑھتی ہوئی تیل کی طلب کو اس فیصلے...
    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن پانچ سال کے وقفے کے بعد کراچی کی فضاؤں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کرے گا۔ شیردل اسکوارڈن قراقرم 8 ساختہ طیاروں پر مشتمل ہے، جو فضائی کرتب اور پیچیدہ ترین منوورز کے شاندار مظاہرے پیش کرے گا۔ ان منوورز کے دوران طیارے انتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کے قریب سے گزریں گے اور بیرل رول، لوپ، بم برسٹ جیسے کرتب دکھاتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ فضا میں بکھیر دیں گے۔ شیردل اسکوارڈن نے پہلی بار 19 ستمبر 1974 کو اپنی پرواز بھری تھی اور اس کے بعد یہ مختلف قومی اور بین الاقوامی ایئر شوز میں اپنی...
    ٹوکیو: افغانستان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق افغان وفد کابل سے روانہ ہوا تھا، ایک ہفتےکے دورے کے لیے افغان وفد میں اعلیٰ تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق طالبان وفد انسانی امداد کے حصول پر بات کرے گا اور ممکنہ طور پر جاپانی حکام کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔ افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری نے کہا ہےکہ افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کے لیے باوقار تعلقات کا خواہاں ہے، دورے کے دوران افغان وفد جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ دوسری جانب جاپانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 فروری 2025ء) اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث اندرون و بیرون ملک نقل مکانی کرنے والے 2 کروڑ 60 لاکھ لوگوں کے لیے 6 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر اور پناہ گزینوں کے لیے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے مشترکہ طور پر یہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان کی ایک تہائی آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔ ملک میں جاری ہولناک اور نامعقول لڑائی کے اثرات سرحدوں سے باہر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ ہمسایہ ممالک نے...
    نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن 5سال بعد کراچی کی فضاوں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندارمظاہرہ پیش کرےگا۔ قراقرم 8ساختہ طیاروں پرمشتمل ایروبیٹکس اسکوارڈن شیردل پیچیدہ ترین منوورز(پیشہ ورانہ تربیت کے شاندارمظاہروں)کےدوران طیارےانتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کےقریب سے گزریں گے۔ شیردل اسکوارڈن افقی،عمودی،انتہائی نچلی سطح،تیزرفتاری سے بیک وقت کئی طیاروں کی متوازی سمت اڑان،الٹی پروازسمیت کئی تربیتی مظاہرے پیش کریں گے۔ یہ سال 2020 کی بات ہے جب بھارت کوناکوں چنے چبوانے کےبعد فضائیہ کی جانب سےآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی پہلی سالگرہ پرسرپرائزڈے کے حوالےسےسی ویوکراچی پرائیرشوکا انعقادکیاگیا۔ جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 طیاروں کی گھن گرج کےدوران ایےروبیٹیکس ٹیم شیردل اسکوارڈن کی جانب سےخصوصی مظاہرے...
    اسلام آباد: رواں مالی سال2024-25 کے پہلے7 ماہ میں پاکستانی برآمدات میں ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکسٹائل، غذائی اشیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے جنوری کے دوران ملکی برآمدات 10 فیصد اضافے کے ساتھ 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں17 ارب 77 کروڑ ڈالر تھیں۔  اس عرصے کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں10.6فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 10 ارب 77 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 9 ارب 73 کروڑ ڈالر تھیں۔ جولائی تا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں مزید یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی پر عملدرآمد جاری رہنے کا خیرمقدم کیا ہے۔15 جنوری کو حماس کی جانب سے تین یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد میں تعاون کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے جس میں غزہ کے فلسطینیوں کو ضروری انسانی امداد کی فراہمی بھی شامل ہے۔سیکرٹری جنرل نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ہر طرح کے حالات میں بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھیں۔غزہ...
    سینیئر سیاستدان فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ یہ بھی پڑھیں ’فواد چوہدری کو ان حرکتوں سے باز رہنا چاہیے‘، فیصل چوہدری نے اپنے بھائی کے بارے میں کیا کہا؟ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ایک ایسے شخص کو سیکریٹری جنرل لگایا ہے جس کا پیشہ ہی منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سلمان راجا پاناما سے لے کر ہر چوری میں شریف خاندان کا قانونی معاون اور مددگار رہا، اب کہا جارہا ہے وہ جمہوریت اور منی لانڈرنگ کے خلاف ہراول دستہ ہوگا، ایسا مذاق بند ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اس کی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے ایران کو زبردست دھچکے اور کاری ضربیں پہنچائی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آیت اللہ کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل اور امریکا کندھے سے کندھا ملا ئے کھڑے ہیں۔...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں موسم گرما کا آغاز تقریبا ہو چکا ہے اور سولر پینل کے سیزن کی بھی ابتدا ہو چکی ہے۔پاکستان میں گزشتہ برس کے آغاز سے لے کر آخر تک سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ عالمی منڈی میں لیتھیئم بیٹری کے ریٹ ایک سال میں 50 فیصد تک گر چکے تھے۔ جس کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق چین میں نئے سال کی تعطیلات اور اس کے بعد سپلائی کے مسائل کی وجہ سے مارکیٹ میں سولر پینل کی قیمتوں میں مقامی طور پر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن آنے والے مہینوں میں اگر حکومت نے ٹیکس نافذ نہ...
    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کی پیشگوئی کی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے آکاش چوپڑا نے سعود شکیل کو بابراعظم کے بجائے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بابر نے حال ہی میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ختم ہونے والی سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے لیے اوپننگ کی لیکن تین اننگز میں 20.67 کی اوسط سے صرف 62 رنز ہی بنا سکے۔ صائم ایوب کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان فخر زمان کے لیے موزوں اوپننگ پارٹنر کی تلاش میں ہے جب کہ...
    افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا  ۔ مقامی میڈیا کے مطابق افغان وفد ہفتے کے روز کابل سے روانہ ہوا، ایک ہفتےکے دورے کے لیے افغان وفد میں اعلیٰ تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان وفد انسانی امداد کے حصول پر بات کرے گا اور ممکنہ طور پر جاپانی حکام کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔ افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری نے کہا کہ افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کے لیے باوقار تعلقات کا خواہاں ہے، دورے کے دوران افغان وفد جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ خیال رہے کہ طالبان وفود عمومی طور پر پڑوسی ممالک،...
    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آنے والے زلزلوں میں ایک چیز مشترک تھی ، اور وہ ایک زور دار دھماکے کی آواز تھی جس نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ اسلام آباد میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے کی شدت 4.8 جب کہ دہلی میں صبح چار شدت کا زلزلہ آیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے دوران اس طرح کی گڑگڑاہٹ یا دھماکے جیسی آواز اکثر کم گہرائی میں آنے والے زلزلوں میں سنائی دیتی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جب زمین میں ہلچل پیدا ہوتی ہے تو اس سے پیدا ہونے والی ہائی فریکوئنسی وائبریشنز آواز کی لہروں میں تبدیل ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں۔ڈان نیوز نے سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے العلا کانفرنس پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 سے سیکھنے کے لئے پرعزم ہے، سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی، انتہائی مضبوط ہے،...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا، ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے، ہم صرف آپ کو سچ بتائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی رہی ہے، اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ (ن) لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلز جو گورنر نے اعتراضات لگا کر بھیجے تھے، وہ سب پاس کریں گے، کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ریگولیٹر اس سال اپریل اور مئی کے درمیان 5 جی  اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ ملائیشیا کے ٹیلی کام حکام کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمینن پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پاکستان میں 5جی  سروسز کے آغاز میں موجودہ تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 5 جی کی آمد معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھائے گی۔ ملائیشیا کے ٹیلی کام کے نمائندوں جن کے ملک میں پہلے ہی  5 جی  سے 5.5 جی میں...
      بیجنگ : چین کی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام “تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات” کے فرانسیسی، روسی، ہسپانوی اور عربی ایڈیشن حال ہی میں شائع  کیے گئے ہیں ۔ “تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات”کا چینی ورژن 2020 میں شائع ہوا تھا۔ یہ کتاب غیر ملکی قارئین کے لیے نئے دور میں چین کی تعلیمی اصلاحات اور ترقی کے پس منظر اور بھرپور مواد کو سمجھنےاور چین میں  تعلیم کے سفر  کو  بیان کرنے میں  بہت اہمیت کی حامل ہے۔
    چیمپیئنز ٹرافی افتتاحی تقریب؛ پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائٹ پاسٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سول ایوی ایشن نے چیمپیئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کے فلائٹ پاسٹ کے تناظر میں اہم ہدایات جاری کر دیں۔سی اے اے کے مطابق فلائی پاسٹ کے متعلق ایئرلائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایات جاری کر دیں۔ پاک فضائیہ کے طیارے 19 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، اس دوران کراچی ایئر پورٹ آنے والی کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور کمرشل پروازوں کو اضافی فیول رکھنے کی بھی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کیساتھ سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان کےدرمیان 2ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کےمعاہدوں پربات چیت جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی، انفراسٹرکچراورنجکاری کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان وسطی ایشیائی ریاستوں تک تجارت اورمواصلاتی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آذربائیجان پاکستان کے موٹر وے اور دیگر انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے تاہم دونوں ممالک کےدرمیان عمومی توانائی،قابل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،کابینہ کے اجلاس میں گورنمنٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے۔ پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں۔ 01. 20 سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔ 02. گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ 03. گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 04. گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 05. گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے...
    العلا کانفرنس پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں، پاکستان سے سعودی عرب کو ہنر مند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے العلا کانفرنس پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہے، سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی...
    مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، ریسکیو ٹیموں نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عمارت گیس سلنڈر کے دھماکے کے سبب گری ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    ملائیشیا نے ایسے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا سروس شروع کی ہے جو وہاں بطور سیاح آکر ملک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا ایک آن لائن ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے جس کے تحت غیرملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، ملائیشیا کا سفر کرنے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت چاہیے ہوگا۔پاکستان میں 15 فروری 2025 تک...
    دنیا بھر میں بچے تیزی سے جنک فوڈ کی طرف راغب ہورہے ہیں اور اپنی صحت اور تندرستی سے سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ فاسٹ فوڈ چینز، اسٹورز اور نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنانے والے اشتہارات کے پھیلاؤ نے بچوں میں موٹاپے، ذیابیطس اور خوراک سے متعلق دیگر عوارض میں اضافہ کردیا ہے۔ صحت کے ماہرین خوراک کی تشہیر، بہتر غذائیت کی لیبلنگ اور اسکولوں اور کمیونٹیز میں صحت مند کھانے کے اختیارات تک رسائی بڑھانے کے لیے سخت ضابطوں کی وکالت کر رہے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق 5 سے 18 سال کی عمر کے تقریباً 30 فیصد بچے زیادہ وزن اور موٹاپے کا شکار ہیں اور جنک فوڈ اس کی بنیادی وجہ ہے۔ ماہرِ اطفال وسیم ملک نے...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حکومتی سطح پر (G2G) کئی معاہدے زیر غور ہیں، پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق العلا کانفرنس کے موقع پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سعودی عرب کی وژن 2030ء سے سیکھنے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے، سعودی عرب وژن 2030ء کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی...
      لاہور: پنجاب حکومت نے 125 سال پرانے جیل قوانین میں ترامیم کی ہیں تاکہ قیدیوں کے حقوق کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، ان ترامیم کا مقصد جیلوں میں انسانی حقوق کا تحفظ اور قیدیوں کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ان ترامیم میں خصوصی طور پر خواتین قیدیوں، بچوں اور ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کے حقوق پر توجہ دی گئی ہے۔ نئے رولز کے مطابق، غیر ملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی جائے گی اور وہ اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے۔ قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صحت مند ماحول دینے پر زور دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ہر جیل میں...
    اپنے ایک بیان میں جوزف عون کا کہنا تھا کہ ہم سفارتی ذرائع سے اپنے حقوق کی جدوجہد کریں گے کیونکہ لبنان کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے کہا کہ ہمارا ملک کسی ایک طبقے پر مشتمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت و عوام اور لبنان کا بیرونی دنیا سے اعتماد بحال کرنے کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری، قیدیوں کی رہائی اور اپنے علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کے لئے مختلف سطح پر روابط برقرار کریں گے۔ جوزف عون نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے مبصرین کو چاہئے کہ وہ اپنی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی ادارلحکومت میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے سی ڈی اے نے بریفنگ دی گئی. سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کو راول ڈیم، خانپور ڈیم اور سملی ڈیم سے پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم رواں برس بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں سملی ڈیم میں صرف جون تک کا پانی باقی ہے جبکہ راولپنڈی میں پانی کی قلت کے باعث ایمرجنسی نافذ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت واپڈا سی بی ایم پروجیکٹس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں واپڈا کے اعتماد سازی کے اقدامات کے منصوبوں بشمول چولہ پیکج، پانی کی سپلائی اور صفائی کے مسائل، زمین کے تصفیہ کے معاملات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ ذاتی طور پر گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے تاکہ عوام کے حقیقی مسائل کو خود دیکھ کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے...
    ماسکو: روسی وزارت دفاع کاکہناہے کہ فضائی دفاعی یونٹوں نے گزشتہ رات میں 90 یوکرینی ڈرونز کو ناکام بنا کر تباہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی وزارت دفاع نے کہاکہ   یوکرین کے 38 ڈرونز کو سمندر ایزوف کے اوپر مار گرایا، 24 کو روس کے جنوبی علاقے کراسنودار میں اور باقی کو ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں کے علاوہ کریمیا جزیرہ نما کے اوپر تباہ کیا گیا۔  وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے دفاعی یونٹوں نے سمندر ایزوف کے اوپر ایک گائیڈڈ میزائل بھی تباہ کر دیا،یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ روس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرینی ڈرونز اور دیگر فضائی خطرات کے خلاف مؤثر طریقے سے کارروائی کی لیکن بروقت...
    چیف سیکرِیٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ—فائل فوٹو  چیف سیکرِیٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرم میں قیامِ امن حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔  پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرِیٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ کرم امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کرم میں قیامِ امن کے لیے جامع منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔ کرم کیلئے روانہ ہونیوالے قافلے پر فائرنگ، ٹرک ڈرائیور زخمیلوئر کرم کے علاقے اوچت کے قریب کرم کے لیے روانہ ہونے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری کےپی نے کہا کہ شر پسندوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے...
    چین کو یوکرین بحران کے شفاف،دیرپا اور پابند امن معاہدے کی توقع ہے، وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز میونخ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جرمنی کے شہر میونخ میں اپنے یوکرینی ہم منصب آندرے سیبیہا سے ملاقات میں امن کے فروغ میں چین کا عزم دہرایا ہے۔میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر سیبیہا کی درخواست پر ہونے والی اس ملاقات میں وانگ نے کہا کہ چین اور یوکرین روایتی دوستی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک نے 2011 میں اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات سے معمول کی پیشرفت کو برقرار رکھا گیا ہے۔وانگ نے مزید کہا کہ چین حالیہ برسوں میں یوکرین کا سب سے بڑا تجارتی...
    کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں اپنے جوہر دکھانے کی کوشش کی۔ پیر کی دوپہر چلچلاتی دھوپ میں نیشنل اسٹیڈیم سے ملحق گراؤنڈ پر قومی کرکٹرز کی مشقیں جاری رہیں۔ کپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد بھی پریکٹس کے لیے پہنچے، دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں شرکت کے بجائے آرام کو ترجیح دی تھی۔ دوسری جانب انجری سے نجات پانے والے فاسٹ بولر حارث روف بھی ایکشن میں آگئے۔ اتوار کی شب حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ اوول گراؤنڈ پر ہونے والے پریکٹس سیشن میں ہلکے ردھم کے ساتھ بولنگ کی تھی، قوی امکان ہے...
    “تعلیم کے بارے میں چینی صدر کے اہم بیانات”کی فرانسیسی، روسی، ہسپانوی اور عربی زبانوں میں اشاعت  WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام “تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات” کے فرانسیسی، روسی، ہسپانوی اور عربی ایڈیشن حال ہی میں شائع  کیے گئے ہیں ۔”تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات”کا چینی ورژن 2020 میں شائع ہوا تھا۔ یہ کتاب غیر ملکی قارئین کے لیے نئے دور میں چین کی تعلیمی اصلاحات اور ترقی کے پس منظر اور بھرپور مواد کو سمجھنےاور چین میں  تعلیم کے سفر  کو  بیان کرنے میں  بہت اہمیت کی حامل ہے۔