3 ماہ میں مزید 10 ارب ڈالر ترسیلات زر آنے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اس ماہ اضافہ ہوا ہے، 3 ماہ میں مزید 10 ارب ڈالر ترسیلات زر آنے کی توقع ہے، سعودی عرب اور یو اے ای سے ورکرز ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر اثر پڑے گا مگر تیل کی قیمتوں میں کمی سے ٹیرف کا منفی اثر کم ہوجائے گا۔
ترسیلاتِ زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیاملک میں ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرگیا۔
انہوں نے کہا کہ 30 جون سے پہلے چار سے پانچ ارب ڈالرز آنے کی توقع ہے۔ جبکہ جون کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہونے کا ہدف ہے۔
جمیل احمد نے کہا کہ شرحِ سود میں کمی سے حکومت کو ادائیگیوں میں ایک کھرب روپے کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ترسیلات زر کےلیے لوگ زیادہ تر بینکنگ چینلز استعمال کر رہے ہیں، اس وقت مارکیٹ اچھا پرفارم کررہی ہے، ترسیلات زر کا گزشتہ ماہ کا 4.
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کی توقع ہے ترسیلات زر جمیل احمد نے کہا کہ ارب ڈالر
پڑھیں:
گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کا اعتراف
گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
کراچی: گورنر سٹیٹ بینک نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پچھلے ماہ 0.7 فیصد تھی، حکومت معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے، 26ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں ہیں۔
جمیل احمد نے کہا کہ 16ارب ڈالر رول اوور یا ری فنانس ہوں گے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق بھی کم ہو چکا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ کو سرپلس رکھنے میں کامیاب ہیں، 2022ء میں جس صورتحال کا سامنا کیا اسے بھول نہیں سکتے۔
گورنر سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی تھی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 اعشاریہ 5 ارب ڈالر تک بڑھ گیا تھا، زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔