بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی آرڈر نہ دکھایا تو اسد قیصر کی ضمانت خارج کردوں گا، اے ٹی سی جج
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ اسد قیصر کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔
وکیل عائشہ خالد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر ملک سے باہر ہیں ان کی واپسی 22 اپریل کو ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا کہ وہ کس کو بتا کر گئے ہیں؟ وکیل صفائی نے بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل میں تھا، ہائیکورٹ سے اجازت لیکر گئے ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ اسد قیصر کی عبوری ضمانت ہوچکی ہے وہ آتے نہیں اور آخر میں آپ ان کو بلا لیتی ہیں، جو وہ اجازت لیکر گئے ہیں اس کا کوئی عدالتی ڈاکومنٹ لیکر آئیں۔
جج نے ریمارکس دیے کہ نومبر میں ان کی عبوری ضمانت ہوئی اس کے بعد انہوں نے عدالت آنے کی زحمت ہی نہیں کی، اگر آپ نے ہائیکورٹ کا آرڈر نہ دکھایا تو میں ضمانت خارج کر دوں گا۔
عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی مقدمات تفصیل کے لیے دائر درخواست پر 13 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی عبوری ضمانت نے اسد قیصر کی
پڑھیں:
حضورؐ آخری نبیؐ، شک کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج: طاہر القادری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ختم نبوت کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت تک رسول اور نبی ہیں، قیامت تک آپ کی ہی شریعت نافذالعمل رہے گی اور قرآن آپ کے زندہ معجزہ کے طور پر قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری نبی ہونے پر شک کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ کانفرنس میں خرم نواز گنڈا پور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، عمر قریشی، ضلعی ناظم امتیاز طاہر، طارق جمیل، توقیر احمد اعوان، چودھری نذر فرید، ساجد اعوان، اشتیاق سیال ایڈووکیٹ، فہیم الرحمن اعوان، اویس سہروردی، ضیاء الدین گوہر، منور بیگ، ملازم حسین، محمد اشرف، طارق صفی، قیصر منیر، نعیم شاہد، توقیر مغل نے شرکت کی۔ میزبانی سید مقصود علی شاہ ہمدانی، سید مبارک علی شاہ ہمدانی، سید قاسم علی شاہ ہمدانی، سید حیدر علی شاہ ہمدانی اور تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ نے کی۔ ختم نبوت کانفرنس سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم شان، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی، سابق وفاقی وزیر سید حامد سعیدکاظمی نے بھی خطاب کیا۔