فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنیوالوں سے جواب طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا۔ اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کی جے یو آئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے رہنما ئو ں کو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات سے روک دیا
بانی پی ٹی آئی نے رہنما ئو ں کو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی نے رہنما ئو ں کو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات سے روک دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد چھ ہدایات کی تفصیلات بتا دیں۔ وہ اوربشری بی بی ڈیل کے ذریعے نہیں مقدمات کاسامنا کر کے باہر آئیں گے۔ کسی کو بھی اپنی ذات سے متعلق ڈیل کرنے کا اختیار نہیں دیا۔
ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد 6 ہدایات کی تفصیلات بتا دیں۔ بانی پی ٹی آئی نے رہنماں کو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات سے روک دیا۔ترجمان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔ وہ اوربشری بی بی ڈیل کے ذریعے نہیں مقدمات کاسامنا کر کے باہر آئیں گے۔ کسی کو بھی اپنی ذات سے متعلق ڈیل کرنے کا اختیار نہیں دیا.
ترجمان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پر مجھے بریف کریں گے۔ سیاسی قیادت سے میری ملاقات اورمنظوری کے بعد ہی بل پاس ہوگا۔ پارٹی کے اندر مزید کوئی اختلافی بیانات نہیں آنے چاہئیں۔ترجمان کے مطابق بانی نے کہا کے پی اسمبلی میں افغان مہاجرین کے بیدخلی کے وقت میں اضافے کی قرارداد منظور کی جائے۔ وفاقی حکومت پختونخوا کی حکومت کو افغانستان حکومت سے بات کرنے کی اجازت دے۔