امریکی وفد کا بیساکھی تہوار پر کرتارپور راہداری اور گوردوارہ صاحب کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہمراہ بیساکھی کے تہوار پر کرتارپور راہداری اور گوردوارہ صاحب دورہ کیا ہے۔
دورے کے موقع پر زیرو پوائنٹ پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی کانگریس مین رچرڈ سوازی نے کہاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں کرتار پور لے کر آئے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے امریکی کانگریس میں پیش بل کے پاکستان پر کوئی اثرات نہیں ہوں گے، سابق سفارتکار
انہوں نے کہاکہ کرتار پور آکر انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے، بیساکھی کے موقع پر سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کرتار پور آکر بہت پر امید ہوا ہوں، اگر بھارت اور پاکستان اس ایک مسئلے پر مل کر کام کر سکتے ہیں تو اُمید کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں باہمی تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔
تھامس رچرڈ سوازی نے کہاکہ بیساکھی کے اس پر مسرت موقع پر امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں حالات مزید بہتر ہوں گے، میں ایک مرتبہ پھر پاکستان میں تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سرحد کے پار دوستوں کا بھی مشکور ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ایک دن دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات ہوں گے۔
امریکی کانگریس مین جوناتھن جیکسن نے کہاکہ میں گانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کی باتوں سے مکمل اتفاق کرتا ہوں، آپ سب کے قیمتی وقت اور مہمان نوازی کا بھی مشکور ہوں، ہمارا یہاں کا دورہ بہترین رہا، میں آپ سب کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات، دونوں میں کیا باتیں ہوئیں؟
جوناتھن جیکسن نے کہاکہ خدا ہم سب کے مابین باہمی امن، اتحاد، دوستی اور محبت میں اضافہ کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی کانگریس مین بیساکھی میلہ دورہ کرتارپور راہداری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی کانگریس مین بیساکھی میلہ کرتارپور راہداری وی نیوز امریکی کانگریس مین رچرڈ سوازی نے کہاکہ کرتا ہوں
پڑھیں:
امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
سابق مستقل مندوب کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی وفد کے دورے کی کوئی خاص اہمیت نہیں، ملک میں ایسے دورے ہوتے رہتے ہیں، امریکی کانگریس کے وفد نے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے۔ سابق مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وفد کے دورے کی کوئی خاص اہمیت نہیں، ملک میں ایسے دورے ہوتے رہتے ہیں، امریکی کانگریس کے وفد نے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا اور ایران مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، امریکا اور ایران کے مذاکرات بہت اہم تھے، دونوں ممالک نہیں چاہتے کہ کسی بھی قسم کی جنگ ہو، امریکی صدر ٹرمپ نے جو ٹیرف لگائے اس کو واپس لینا پڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک ڈیل میں دلچسپی رکھتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کیساتھ بات چیت کو اگنور کیا، صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیمانڈ ہے کہ ایران جنگی ہتھیار نہ بنائے۔