وزیراعلیٰ سندھ نے تاج حیدر کا جسد خاکی خود مسجد یثرب منتقل کیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
کولاج فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے بانی رکن تاج حیدر کا جسد خاکی خود مسجد یثرب منتقل کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ میڈی کیئر اسپتال پہنچے، انکے ہمراہ صوبائی وزراء ناصر شاہ، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وقار مہدی موجود تھے۔
اہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ترجمان وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تاج حیدر کا جسد خاکی خود مسجد یثرب منتقل کیا۔
انکا کہنا تھا کہ کل تاج حیدر کی نماز جنازہ ایک بجکر 30 منٹ پر مسجد یثرب میں ادا کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا
سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا۔
پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات اسلام آباد میں ہوئے ۔ ان انتخابات میں بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے دوبارہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔
ہمایوں خان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
ندیم افضل چن کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
آمنہ پراچہ کو سیکریٹری خزانہ منتخب کیا گیا۔
Waseem Azmet