غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمشنر برائے تجارت نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹیرف جنگ سے ہفتوں پہلے  یورپی یونین نے امریکا کو گاڑیوں اور صنعتی اشیا پر صفر پہ صفر ٹیرف ڈیل کی پیشکش کی تھی لیکن ڈونلڈ ٹرمپ اِس کے لیے راضی دکھائی نہیں دیتے۔انھوں نے کہا کہ صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو ٹیرف ریلیف چاہیے تو اُسے امریکا سے ساڑھے 300 ارب ڈالر کی توانائی مصنوعات خریدنا ہوگی۔یورپی کمیشن برائے تجارت نے یہ بھی واضح کیا کہ یورپی یونین  کو ضرورت پڑی تو جوابی محصولات لگانے سے بھی گُریز نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یورپی یونین

پڑھیں:

امریکا چین باہمی تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کی 2 بڑی معیشتوں میں محصولات کی مقابلے بازی عالمی معیشت کو خسارے میں ڈبو دے گی، عالمی معیشت کو 2 حصوں میں منقسم کرنے سے بین الاقوامی جی ڈی پی میں 7 فیصد طویل مدتی کم ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تجارتی محصولات سے متعلق امریکا اور چین میں کشیدگی پر بین الاقوامی تجارتی تنظیم نے امریکا اور چین کے درمیان تجارت میں 80 فیصد کمی کے امکان کو واضح کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محصولات پر تناو سے مذکورہ ممالک کے مابین تجارت 80 فیصد تک کم ہوجائے گی۔ دوسری طرف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کی 2 بڑی معیشتوں میں محصولات کی مقابلے بازی عالمی معیشت کو خسارے میں ڈبو دے گی۔

عالمی آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت کو 2 حصوں میں منقسم کرنے سے بین الاقوامی جی ڈی پی میں 7 فیصد طویل مدتی کم ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ امریکا اور چین میں تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے، اسی تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات میں 90 دن وقفے کا اعلان کردیا ہے، تاہم چین پر 125 فیصد ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوابی ٹیرف نہ لگانے والے ممالک پر اضافی ٹیرف 90 روز کے لیے معطل کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وائٹ ہاؤس نے ایران، امریکا مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیدیا
  • ٹیرف وار؛ چین نے امریکی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا دیدیا
  • چینی صدر کا یورپی یونین سے اتحاد پر زور، امریکی یکطرفہ تجارتی پالیسیوں پر تنقید
  • ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے ، چینی صدر
  • یورپی کمیشن کا امریکہ پر جوابی ٹیرف میں 90 دن کی تاخیر کا اعلان
  • یورپی کمیشن کا بھی جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 روزہ وقفے کا اعلان
  • امریکا نے روش نہ بدلی تو۔۔۔۔!!!!چین نے ٹیرف کے معاملے پر امریکا کوخبردارکر دیا
  • ٹیرف کی جنگ: عالمی تجارتی تنظیم نے امریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا
  • ٹیرف وار: کیا چین براستہ پاکستان امریکا سے تجارت کر سکتا ہے؟
  • امریکا چین باہمی تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان