سعودی عرب: حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بڑے جرمانوں کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والے زائرین کی اطلاع دینے میں تاخیر نہ کریں، ورنہ انہیں بھاری مالی جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزارت داخلہ کے مطابق، ان کمپنیوں اور اداروں پر مالی جرمانے عائد کیے جائیں گے جو زائرین کے غیر قانونی قیام کی اطلاع دینے میں تاخیر کریں گے۔
جرمانے کی رقم ایک لاکھ ڈالر تک ہو سکتی ہے، اور یہ جرمانے اس بات پر منحصر ہوں گے کہ کتنے افراد اس ضابطے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
یہ انتباہ حج کے موسم کی تیاریوں کے دوران دیا گیا ہے، جب سعودی حکام مذہبی تقریبات کے دوران ہجوم سے بچاؤ اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے اپنی نگرانی کو مزید سخت کر رہے ہیں۔
اسی دوران، مطارات ہولڈنگ کمپنی نے رپورٹ کیا کہ رمضان کے پہلے دن سے ساتویں شوال تک سعودی عرب کے چار ہوائی اڈوں کے ذریعے 6.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کےلیےحج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کوحج کی اجازت دے دی، تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کےلیےحج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔ وزارت اطلاعات کے مطابق درخواست ان شہریوں کےلیےکی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔ وزارت اطلاعات کے حکام کا بتانا ہے کہ اس فیصلے کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔