عید الفطر کے چند روز بعد ہی فلکیاتی ماہرین کی جانب سے عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحیٰ کی پیشگوئی کی ہے۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اگر پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو متحدہ عرب امارات میں 28 مئی کو ذی الحج کے مہینے کا پہلا دن ہوگا,اماراتی وقت کے مطابق  چاند  صبح 7:02  پر طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گاجس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ مقامی چاند کی رویت کی بنیاد پر عید کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات کے سرکاری تعطیل کے کیلنڈر کے مطابق، یوم عرفات اور عید الاضحیٰ کیلئے چھٹی  ذی الحج کی 9 سے 12 (1445 ہجری) تک ہوگی جو 4 دن کی چھٹی کے برابر ہے۔

پاکستان میں عید الاضحی کب ہوگی؟
دوسری جانب ماہرین فلکیات  نے  پاکستان میں چاند کے ابتدائی حسابات کی بنیاد پر عید الاضحیٰ کیلئے  7 جون 2025 بروز ہفتے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تاہم   عید الاضحٰی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عید الاضحی ذی الحج

پڑھیں:

کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم  درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

اس کے علاوہ محکمۂ موسمیات نے شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی انتظامیہ نے نالہ لئی پل کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے
  • ایک سال میں یواے ای اور پاکستان کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر سے تجاوز
  • پاکستانی شہری (کل )پنک مون کا نظارہ کر سکیں گے
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 24۔2023 کے دوران باہمی تجارت کا حجم 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا وام کو انٹرویو
  • کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
  • پی ایس ایل کا میلا سجنے کو تیار، سیزن 10 کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی
  • پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟
  • نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ 
  • پاکستانی معاشی نمو خطے میں سب سے کم..! ایشیائی ترقیاتی بینک کی پیشگوئی