عید الاضحیٰ کی تاریخ کا تعین: ماہرین فلکیات کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
عید الفطر کے چند روز بعد ہی فلکیاتی ماہرین نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحیٰ کی تاریخ بتائی ہے ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کی شام ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو متحدہ عرب امارات میں 28 مئی کو ذی الحج کے مہینے کا آغاز ہو گا اماراتی وقت کے مطابق چاند صبح 7:02 پر طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر نظر آئے گا جس سے چاند کے نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اپنے اعلان میں کہا کہ عید الاضحیٰ کی تاریخ مقامی چاند کی رویت کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی متحدہ عرب امارات کے سرکاری تعطیل کے کیلنڈر کے مطابق یوم عرفات اور عید الاضحیٰ کے لیے چھٹی 9 سے 12 ذی الحج تک ہوگی جو 4 دن کی تعطیلات پر مشتمل ہے دوسری طرف پاکستان میں ماہرین فلکیات نے چاند کے ابتدائی حسابات کے مطابق 7 جون 2025 بروز ہفتہ عید الاضحیٰ کے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم پاکستان میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عید الاضحی کی تاریخ کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
—فائل فوٹومحکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ محکمۂ موسمیات نے شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔