پی ٹی آئی کو نفی کر کے قومی حکمت عملی نہیں بنائی جا سکتی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور:
ایکسپریس میڈیا گروپ کے گروپ ایڈیٹر ایازخان نے کہا ہے نواز شریف کیلیے مریم نواز نکلی تھیں تاہم ن لیگ کیلیے اتنی مشکلات نہیں تھیں جتنی آج پی ٹی آئی کیلیے ہیں۔
انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ایکسپرٹس ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بندہ بات کرتا ہے تو گرفتارکرلیا جاتا ہے، اسلام آباد کانفرنس میں علی امین گنڈا پور کوجاناچاہیے تھا، عمران خان سے منگل کو وکلا نے ملاقات کرنا ہوتی ہے جمعرات کو فیملی نے ملنا ہوتا ہے پھر آج علیمہ خان اور دیگر بہنیں وہاں کیا کررہی تھیں؟
بیوروچیف اسلام آباد عامر الیاس رانا نے کہا کہ عمران خان ہرطرف کھیلتے ہیں، وہ جیل میں ان کاسوشل میڈیا پارٹی کو بھی کاٹ رہا ہے، پروپیگنڈا ہوا ٹرمپ کا فون آئے گا ا س کے لوگ ائیں گے پھر پاکستانیوں کاوفد آئے گا، علیمہ خان کی یہ بات درست ہے کہ وہ عمران خان کو خاموش کرانا چاہتے ہیں مگر وہ نہیں ہورہے، پی ٹی آئی میں جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے۔
بیوروچیف فیصل حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بہت گروپ بن گئے ہیں مگر اس سے عمران خان یا جماعت کے ووٹ بنک کو نقصان نہیں پہنچے گا، قیدی نمبر804 سیاسی طورپربہت طاقتورہوچکا اسے ان لوگوں کی ضرورت نہیں رہی، اسلام آباد کانفرنس میں پی ٹی آئی کا نہ ہونا ملک کیلیے صحیح نہیں، بلوچستان،کے پی کے اور نہروں کے معاملے پر قومی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ، پی ٹی آئی کو نفی کرکے قومی حکمت عملی نہیں بنائی جاسکتی۔
تجزیہ کار خالد قیوم نے کہا ہے اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کا اثر آیا ہے جو آگے جاکر بڑھ سکتا ہے، یہاں روزانہ کی بنیاد پر سیاست تبدیل ہوتی ہے، اسی لاہور میں جو پیپلزپارٹی کا گڑھ ہوتا تھا مشرف دور میں احتجاج کی کال پر پریس کلب کے باہر تیس، پینتیس لوگ اکٹھے ہوئے تھے، کلثوم نواز ، بنظیراور نصرت بھٹو بھی اکیلی نکلی تھیں،عمران خان کی فوری رہائی ممکن نہیں لگتی۔ایم کیوایم کراچی میں شراکت داری چاہتی ہے۔
بیوروچیف لاہور محمد الیاس نے کہا کہ عمران خان باہر آنے کیلیے سمجھوتہ نہیں کررہے کیونکہ انھیں پتہ ہے پارٹی کی مقبولیت اسی وجہ سے قائم ہے، وہ چاہتے ہیں باہر آکر جلسے ،جلوس کریں اور اپنی جماعت چلائیں، وہ اسٹیبلشمینٹ سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں جس سے فائدہ ہو اور وہ باہر آئیں مگرشرائط ماننے کو تیار نہیں، ایم کیوایم اپنے ووٹ بینک کیلیے احتجاج کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
فیملی نہ پہنچی، اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا
پی ٹی آئی راہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے ہدایت لینا تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے اے ٹی سی نے بھی حکم دیا لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن، بانی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا، فیملی تاحال ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل نہ پہنچی۔ بانی پی ٹی آئی کی فیملی اے ٹی سی راولپنڈی سے ملاقات کی اجازت لینے کے باوجود ملاقات کے لئے نہ پہنچی۔ پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب، نیاز اللہ نیازی کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس، ملک احمد خان بھچر گورکھپور ناکہ سے آگے نہ جا سکے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے فوکل پرسن نے کل 2 لسٹیں مرتب کرکے جیل انتظامیہ کو بھجوائی تھیں۔
دوسری جانب فوکل پرسن بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا، فیصلے کے مطابق فہرست کے تحت ملاقاتیں کرائی جائیں لیکن ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پانچ راہنماؤں نے بانی سے ملاقات کرنی تھی، ہم ساڑھے 12 بجے پہنچ گئے تھے، علامہ راجہ ناصر عباس، احمد بھچر اور حامد رضا کو چوکی انچارج نے اڈیالہ جیل آنے سے روک دیا۔
نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے ہدایت لینا تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے اے ٹی سی نے بھی حکم دیا لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، پاکستان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ہمارے اختلافات ختم ہوجائیں گے۔