پاکستان آرمی اور ائیر فورس کا مشترکہ فائر پاور کا عملی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء)پاکستان آرمی اور ائیر فورس کا مشترکہ فائر پاور کا عملی مظاہرہ ، فائر پاور مظاہرے میں جنگی حکمت عملی، دفاعی صلاحیتوں، فائر پاور اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کی ہم آہنگی کا عملی نمونہ بھی پیش کیا گیا ، فائر پاور کے مظاہرے میں سپیشل سروس گروپ، آرمی ایوی ایشن اور ایئر ڈیفنس کی شاندار کارکردگی۔
(جاری ہے)
ٹلہ فیلڈفائرنگ رینج جہلم میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کیلئے پاکستان آرمی اور ائیرفورس کے مشترکہ فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ، فائر پاور مظاہرے میں جنگی حکمت عملی، دفاعی صلاحیتوں، فائر پاور اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کی ہم آہنگی کا عملی نمونہ بھی پیش کیا گیا ، فائر پاور کے مظاہرے میں سپیشل سروس گروپ، آرمی ایوی ایشن اور ایئر ڈیفنس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، اعلی عسکری حکام ، پی ایم اے کیڈٹس اور طلبہ نے شاندارمظاہرے کا عملی نمونہ دیکھا اور اسے سراہا، اس کے علاوہ کیڈٹس کا نیشنل کاو?نٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا بھی دورہ کیا، اور تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا ، پی ایم اے کیڈٹس نے کھاریاں میں جدید ہتھیاروں اور آلات کا معائنہ بھی کیا، یہ فائر پاور مظاہرہ پی ایم اے کیڈٹس کی جنگی مشق کی تربیت کا حصہ تھا ، فائر پاور کے عملی مظاہرے کا مشاہدہ کرنے کے بعد پی ایم اے کیڈٹس نے جنگی کاروائیوں کی خصوصی تربیت بھی حاصل کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مظاہرے میں فائر پاور کا عملی
پڑھیں:
ماڑی پور گیٹ نمبر 4 پر لُنڈا کے کپڑوں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
کراچی:ماڑی پور کے علاقے میں گیٹ نمبر 4 کے قریب لُنڈا بازار کے کپڑوں کے گودام میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ گودام کے اندر موجود کپڑوں میں لگی، جن پر مخصوص کیمیکل لگا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع کی گئی۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ آتشزدگی کے واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
مزید پڑھیں: کراچی: آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ کے ویئر ہاؤس میں آتشزدگی
فائر برگیڈ نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فائر برگیڈ حکام کے مطابق گودام میں مختلف نوعیت کے کیمیکل، تیزاب، پلاسٹک کا سامان اور لنڈے کے کپڑے موجود تھے۔
آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ جبکہ گوداموں کے اطراف یا اندر آگ بجھانے کے آلات موجود نہیں تھے۔
آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گوداموں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ جبکہ ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر 6 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا ۔