ویب ڈیسک : اڈیالہ جیل میں وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں بانی  پی ٹی آئی نے پنجاب سے متعلق اہم ہدایات دے دیں۔

ذرائع کے مطابق بانی  پی  ٹی آئی نے پنجاب کے صدر سمیت تمام عہدیداروں کے تمام اختیارات ختم کردیے،  عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاہ و سفید کا مالک اور مکمل با اختیار بنا دیا گیا،بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا ہے،عالیہ حمزہ کو ہر قسم کے سیاسی اور تنظیمی فیصلوں کا بھی اختیار دے دیا گیا، عالیہ حمزہ کو کسی بھی عہدیدار کو معطل یا ذمہ داری دینے  کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔عالیہ حمزہ کی ذمہ داریوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کی حمایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ خالد خور شید پر اعتماد ہے انہوں نے سوچ سمجھ کر تعیناتی کی ہوگی۔بانی پی ٹی آئی سے آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر سمیت دیگر وکلا نے ملاقات کی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ کو بانی پی ٹی ٹی آئی نے پی ٹی آئی

پڑھیں:

عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن کورٹ میں پیشی، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن عدالت طلبی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے دائر درخواستوں پر 15 اپریل کو سیشن عدالت میں سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکورٹی کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگ لیے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 15 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتوں کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
  • اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی
  • عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن کورٹ میں پیشی، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
  • اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا تمسخر اڑاتے ہوئے انتہائی غلط فیصلہ قرار دیدیا
  • صوبائی جسٹس کمیٹی کے تحت انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کا آغاز
  • فیملی نہ پہنچی، اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا
  • عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، نیاز اللّٰہ نیازی
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو تاحال بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
  • عالیہ حمزہ اور عمیر خان نیازی کی 26نومبر احتجا ج میں عبوری ضمانتیں خارج 
  • عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل انتظامیہ کے حوالے