2025-02-11@17:17:40 GMT
تلاش کی گنتی: 825

«کراچی کا»:

(نئی خبر)
    کراچی(جسارت نیوز)پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 58 سالہ فرید کے نام سے کی گئی جو کہ سیکورٹی گارڈ ہے اور حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔دریں اثنا سپر ہائی وے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹریک پر نوری آباد کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینس اور ہائی وے رسپانس وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار...
    کراچی(جسارت نیوز)سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے جامعات میں مزید دو روز کلاسز کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کے حل اور آئندہ اقدامات پر غورکیلیے اتوار کو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (FAPUASA) کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔فپواسا نے یونیورسٹیز میں اکیڈمیا بحران کا ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرریوں کے خلاف یونیورسٹیز کے اساتذہ منگل کو کراچی پریس کلب پر جمع ہونگے جبکہ کلاسز کا بائیکاٹ پیر اور منگل کو بھی جاری رہے گا، تمام جامعات میں اساتذہ...
    کراچی () چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کمیٹی کی ہدایت مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے گاڑیاں خریدیں گے کیونکہ آپریشن کے لیے ضرورت ہے، سیلز ٹیکس کے لیے وزٹ ضروری ہوتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایفبی آر چیئرمین راشد لنگڑیال نے کہا کہ سینیٹ کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے تسلی بخش جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے جوتشی کا کام شروع نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ قیمت کے معاملے پر مسابقتی کمیشن کو کام کرنا چاہیے۔ کراچی میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑی کمپنیز کے ہیڈکوارٹرز ہیں اور...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی علاؤالدین جونیجو نے کہا ہے کہ میں کراچی میں ہوں اور مجھ پر قتل کا الزام لگایا جارہا ہے۔سانگھڑ واقعے کے بعد پیدا صورتحال پر جیو نیوز سے گفتگو میں علاؤالدین جونیجو نے کہا کہ جس زمین پر جھگڑے کا کہا جارہا ہے وہ میرے نام رجسٹرڈ ہے، میری زمین پر کاشت کرنے والے ہاریوں پر حملہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ میرے ہاری گاؤں میں بیٹھے تھے کہ ان پر حملہ ہوا، میرے 7 ہاری بھی زخمی ہوئے، میں کراچی ہوں اور مجھ پر قتل کا الزام لگایا جارہا ہے۔پی پی ایم این اے نے مزید کہا کہ کل شب ہم نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ جھگڑا روکا...
    کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آئندہ 24گھنٹوں کےدوران شہر کا موسم مزید خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم پر مزید  پیش گوئی کرتے ہوئے کہا   کہ شہر کا  کم سےکم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سےکم درجہ حرارت 9 سے 11ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی کا کم سےکم درجہ حرارت 11سے 13 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ کراچی کا موسم دن میں گرم اور رات میں کافی ٹھنڈا...
    کراچی میں سات دن بعد پانی کی فراہمی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے  دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی جا ری ہے تاہم پیپری پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی، شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو سات دن پانی کی قلت کاسامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے جس کے باعث شہر میں پیر سے پانی کی فراہمی معمول پر آنے کا امکان ہے، شہر میں سات دن میں ایک ارب 20 کروڑ گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہوئی۔ واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔ شہر قائد...
    چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے اپنی کارکردگی کو جدید بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پاکستان سنگل ونڈو ( پی ایس ڈبلیو) اور فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا نفاذ شامل ہے ان اقدامات سے تجارتی عمل تیز، شفاف اور آسان ہو گیا ہےجس کے نتیجے میں محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ تقریب میں عمان، انڈونیشیا، کویت کے قونصل جنرلز، روس اور متحدہ عرب امارات کے قونصل خانوں کے نمائندوں، چیف کمشنرز، چیف کلکٹرز، کلکٹرز، کسٹمز کے دیگر سینئر افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ، کاروباری اور سماجی شخصیات شریک  ہوئے۔  ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات...
    کراچی: سندھ حکومت نے  28 جنوری کو تعلیمی اداروں میں شب معراج کے موقع پر تعلطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن  میں کہا گیا ہے کہ شب معراج کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ خیال رہےکہ ابھی تک جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات نے 28 جنوری کی چھٹی کا اعلان نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ وطالبات کافی پریشان ہیں۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے تاجر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر دلچسپ مطالبہ پیش کر دیا۔ تاجروں نے کہا کہ کچھ عرصہ کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔ یہ مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا، جہاں کراچی کے تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ اجلاس میں شریک تاجروں نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی نے ہمیں بے حد متاثر کیا ہے، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں اور کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دے دیں۔ تاجروں کے اس دلچسپ مطالبے پر وفاقی وزیر احسن اقبال بے ساختہ مسکرا دیے۔ تاجروں کا مخصوص ٹولا سندھ...
    کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔اجلاس کے دوران احسن اقبال کراچی کے تاجر رہنماؤں کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرادیے لیکن کوئی تبصرہ نہیں کیا۔وفاقی وزیر اور تاجروں کی اجلاس کے دوران ہونے والی گفتگو میں تمام شرکاء نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ تاجروں نے احسن اقبال سے کہا کہ ’کچھ عرصے کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔‘
    چیئرمین ایف بی آر کا اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔ شہر قائد میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے ایف بی آر چیئرمین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی...
    کراچی میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی وارداتوں کے بعد اسکولز اور مدارس انتظامیہ کے لیے ہدایات نامہ جاری۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: بچے کا اغوا کے بعد قتل، زیادتی کی تصدیق کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں یکدم اضافے کے بعد کراچی پولیس حرکت میں آگئی ہے، اس سلسلے کو کنٹرول کرنے کے لیے اسکولز اور مدارس کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں اسکولز اور مدارس انتظامیہ پر واضح کر دیا گیا ہے کہ بچوں کو والدین کےعلاوہ کسی اور کے ساتھ نہ جانے دیں۔ ہدایت نامے میں والدین کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بچوں کو اسکول اور مدرسے...
    سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرریوں کے خلاف یونیورسٹیز کے اساتذہ منگل کو کراچی پریس کلب پر جمع ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے جامعات میں مزید دو روز کلاسز کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کے حل اور آئندہ اقدامات پر غور کیلئے اتوار کو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (FAPUASA) کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ فپواسا نے یونیورسٹیز میں اکیڈمیا بحران کا ذمہ دار حکومتِ سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ...
    کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے جامعات میں مزید دو روز کلاسز کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔  سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کے حل اور آئندہ اقدامات پر غور کیلئے اتوار کو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (FAPUASA) کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ فپواسا نے یونیورسٹیز میں اکیڈمیا بحران کا ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرریوں کے خلاف یونیورسٹیز کے اساتذہ منگل کو کراچی پریس کلب پر جمع ہونگے جبکہ کلاسز کا بائیکاٹ پیر اور منگل کو بھی جاری رہے گا، تمام جامعات میں اساتذہ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں...
    کراچی کے تاجر مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ، احسن اقبال سے بڑا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر کراچی کے تاجروں کا وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا۔ تاجر راہنما نے احسن اقبال سے مطالبہ کیا کہ ’’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘‘۔ اجلاس میں شریک تمام تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال تاجر راہنما کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرا دیے تاہم انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر کراچی کے تاجروں کا وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا۔ تاجر راہنما نے احسن اقبال سے مطالبہ کیا کہ ’’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘‘۔ اجلاس میں شریک تمام تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال تاجر راہنما کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرا دیے تاہم انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
    چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال—فائل فوٹو چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کے لیے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے۔راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹیکس اہداف پورے کریں گے، جوتشی کا کام شروع نہیں کیا۔ ایف بی آر کیلئے 6 ارب روپے کی 1010 گاڑیوں کی خریداری روکی جائے، سینیٹ کمیٹی، فیصلہ جلد بازی میں نہیں ہوا، FBR حکاماسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے... کراچی میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے...
    قومی ائیر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 2  پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈیول کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور 307 منسوخ ہو گئیں جبکہ کراچی اسلام آباد کی 6 پروازوں میں ایک سے دو گھنٹے تاخیر کردی گئی۔ اسی طرح کراچی لاہور کی قومی ائیر کی پرواز پی کے 304 میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔اسلام آباد اور پشاور سے مسقط کی پروازوں پی کے 287، 286 اور 285 میں بھی تاخیر ہوئی جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ ملتان سے مسقط کی پروازوں کی روانگی میں غیر یقینی صورتحال ہے۔لاہور...
    —فائل فوٹو کراچی میں آئندہ  24  گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز کم سے کم درجۂ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمال مشرق سے11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔ کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر  یا منگل سے درجۂ حرارت میں اضافے...
    کراچی: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ کا ’’جسارت‘‘ کراچی کے دفتر کے دورے کے موقعے پرقاضی جاوید باسط ، محمد ایوب ودیگر کیساتھ گروپ فوٹو کراچی (رپورٹ‘ منیر عقیل انصاری) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے کہا ہے کہ کراچی سے شائع ہونے والا جسارت ایک مشہور روزنامہ ہے، جسارت کو حق و سچائی کا ترجمان سمجھا جاتا ہے، جسارت کی اشاعت 1970ء میں شروع ہوئی، اس وقت سے اس روزنامے کو دائیں بازو کی قوتوں کا حقیقی ترجمان سمجھا جاتاہے جبکہ جسارت کی خصوصیات میں شامل ہے کہ یہاں سے ہو کر گزرنے والے صحافیوں نے بڑے اداروں میں بہترین مقام حاصل کیا ہے۔ ان...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں بڑھتے ہوئے بچوں کے اغوا کے واقعات کے باعث اس کی روک تھام کے لئے مہم چلانے فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اور غیر سرکاری تنظیم ملکر آگاہی مہم چلائیں گے، مہم کے دوران محلوں اوراسکول کے باہر آگاہی پر مبنی بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔پارکس اور کمیونٹی سینٹرز پر بھی پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کیے جائیں گے، بینرز میں تصاویر اورتحریروں کے ذریعے بچوں کو مختلف ہدایات اور ترغیب دی جائے گی کہ بچے اجنبی لوگوں سے بات چیت یا کوئی گفٹ قبول نہ کریں۔والدین کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایات جاری کی جائے گی کہ اسکول اور مدرسے میں بچوں کو اکیلے نہ بھیجیں۔خیال رہے کراچی میں...
    پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 58 سالہ فرید کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ اور حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثناء سپر ہائی وے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹریک پر نوری آباد کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینس اور ہائی وے رسپانس وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ ریسکیو حکام...
    کراچی پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرکے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔شارع نور جہاں پولیس کے مطابق گرفتار گروہ کا سرغنہ دن میں ہوٹل چلاتا تھا اور رات میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں شارع نور جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا 4 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمیر، منیب، عامر اور رمضان شامل ہیں، ڈکیت گروہ کے کارندے گھروں میں گرل کاٹ کر گھستے تھے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی بھی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ فرار ہے، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ...
    اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی اور خورد برد شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، متاثرین رابطے کی درخواست۔ قومی احتساب بیورو (نیب)، کراچی کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں اعلان کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کراچی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام الناس سے رقوم ہتھیانے / دھوکہ دہی اور خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ اس دھوکہ دہی سے متاثر ہوئے ہیں تو 30 روز کے اندر اپنی درخواست قومی احتساب بیورو کراچی میں جمع کروائیں۔ اشتہار کے مندرجات کے مطابق متاثرین اپنی درخواست بذریعہ ڈاک قومی...
    قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی اور خورد برد  شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، متاثرین رابطے کی درخواست۔ یہ بھی پڑھیں:ففٹی شیڈز آف ملک ریاض قومی احتساب بیورو (نیب)، کراچی کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں اعلان کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کراچی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام الناس سے رقوم ہتھیانے / دھوکہ دہی اور خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف نیب کراچی کے اشتہار کا عکس اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ اس دھوکہ دہی سے متاثر ہوئے ہیں تو 30 روز کے اندر اپنی درخواست قومی احتساب...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کے 90 فیصد علاقوں میں پانی کی فراہمی جاری ہے، جبکہ 10 فیصد علاقوں میں پانی کی فراہمی پیر تک بحال ہو جائے گی۔ دھابیجی پر متاثر ہونے والی لائن نمبر 5 کا مرمتی کام دو روز قبل مکمل کر لیا گیا تھا، جبکہ پی آر سی سی لائن نمبر 1 کا مرمتی کام 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام پیر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق مرمتی کام 24 گھنٹے جاری ہے اور اس میں تاخیر کی اصل وجہ لائن کی ڈی سیلٹنگ تھی، جس کے دوران 16 فٹ کے 10 پائپس میں 160 فٹ...
    ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سمیت 2 افراد پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے بولٹن روڈ پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سے 25 لاکھ روپے، موبائل فون، چیک بُکس، ڈپازٹ بُکس اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم سے دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سمیت 2 افراد پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ کراچی سے شائع ہونے والا جسارت ایک مشہور روزنامہ ہے۔ جسارت کو حق و سچائی کا ترجمان سمجھا جاتا ہے۔ جسارت کی اشاعت 1970ء میں شروع ہوئی اس وقت سے اس روزنامے کو دائیں بازو کی قوتوں کا حقیقی ترجمان سمجھا جاتا ہے۔جبکہ جسارت کی خصوصیات میں شامل ہے کہ یہاں سے ہو کر گزرنے والے صحافیوں نے بڑے اداروں میں بہترین مقام حاصل کیا ہے۔ اے ایچ خانزادہ نےان خیالات کا اظہار ہفتے کےروز روزنامہ جسارت کراچی کے دفتر کے دورے کے موقعے پرکیا۔ جسارت کے دورے کے موقعے پر انہوں نے جسارت کے سابق چیف رپورٹر قاضی جاوید باسط ،رپورٹر...
    دبئی(نیوز ڈیسک)اسرائیل،حزب اللہ تنازع کے باعث چار ماہ کی معطلی کے بعد امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے یکم فروری سے بیروت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کی سب سے بڑی ایئرلائن پہلے یومیہ ایک دوطرفہ پرواز اور یکم اپریل سے دو یومیہ پروازیں چلائے گی۔ ایئر لائن یکم فروری سے بغداد کے لیے بھی یومیہ پرواز دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔ امارات کی فضائی کمپنی نے اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر ستمبر کے آخر میں کئی علاقائی ایئرلائنز کی طرح لبنان کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ واضح رہے کہ امارات کی فضائی کمپنی...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو بچوں کے جاں بحق ہونےکے  واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 9 ایم ایم پستول برآمد کر لی ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ فائرنگ باراتیوں کی جانب سے کی گئی تھی جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ کراچی، شادی کی تقریب میں فائرنگ، دوسرا زخمی بچہ بھی دم توڑ گیاکراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور چھ سال کا بچہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی،...
    کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے والد سے اپنے ہی اغوا کا ڈراما رچا کر 15لاکھ تاوان وصول کرنے والے جوڑے کو بازیاب کرا کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 9 ماہ قبل کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، لڑکی نے اغوا کا ڈراما رچا کر باپ کو 15 لاکھ روپے کا نقصان کرادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسفرہ اپنے دوست ولید کیساتھ نکاح کر کے پنجاب چلی گئی تھی، لڑکی کے والد کو دسمبر میں سوشل میڈیا پر 15 لاکھ روپے تاوان کا پیغام ملا، تاوان کی رقم اسٹیل ٹاؤن کے قریب وصول کی گئی۔پولیس کا اس کیس کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مسفرہ اور ولید کو بازیابی...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہاشمانی گروپ آف اسپتالز کراچی میں اپنی ساتویں جدید آنکھوں کی بیماریوں پر ہونے والی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے،بعنوان “ریٹینا اور تشخیصی طریقوں میں نئی پیش رفت” اتوار، 26 جنوری کو ہونے والی یہ کانفرنس دنیا بھر کے نامور ماہرین چشم کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرے گی۔ اس تقریب میں ماہرین کو آنکھوں کے امراض کے جدید رجحانات اور علاج کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔اس کانفرنس کی قیادت معروف ماہر چشم ڈاکٹر شریف ہاشمانی کر رہے ہیں، اور اس میں امریکہ، سعودی عرب، پیرو، کولمبیا، برازیل، تیونس اور متحدہ عرب امارات کے ماہرین شرکت کریں گے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں بلدیاتی امور کے جائزے کے لیے ہفتہ وار جائزہ اجلاس اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت میں ان کے چیمبر میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین ، کوآر ڈی نیٹر نعمان الیاس ، یوتھ اسپورٹس کوآر ڈ ی نیٹر تیمور احمد ، شاہد فرمان ، ابرار احمد ، طلحہ خان شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کےپارلیمانی لیڈر مبشر حافظ الحق حسن زئی بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں کراچی کے مختلف محکموں کی صورتحال اور ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد اجلاس اس نتیجے پر پہنچا کہ کراچی کی تباہی و بربادی اور مسائل کی اصل جڑ عوام کی حقیقی مینڈیٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر شاہ محمد شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔خط میں شاہ محمد شاہ نے کہا کہ دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، دریا کے پانی پر پہلا حق سندھ کے لوگوں کا ہے۔خط کے متن کے مطابق نواز شریف نے پانی کے مسئلے پر 1991ء میں سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان ایک معاہدہ کیا تھا،ن لیگ کے مرکزی نائب صدر کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کی رو سے کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر کوئی حق نہیں ہوگا۔خط میں سید شاہ محمد شاہ نے کراچی میں پانی کی قلت کا ذکر کرتے ہوئے...
    درخواست میں چینی سرمایہ کاروں نے کہا کہ ان سے ايئرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک رشوت طلب کی جاتی ہے، انہیں آزادانہ نقل و حرکت سے روک دیا گيا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی سرمایہ کاروں نے کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری، آئی جی، سی پیک سیکیورٹی، ملیر پولیس کے حکام، چینی سفارت خانے اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دائر کی گئی درخواست  میں کہا گیا کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتہ خوری سے بچایا جائے، ورنہ وہ لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔ چینی سرمایہ...
    کراچی: شہرقائد میں بلدیاتی امور کے جائزے کے لیے ہفتہ وار جائزہ اجلاس اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کی زیر صدارت میں ان کے چیمبر میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین، کوآر ڈی نیٹر نعمان الیاس، یوتھ اسپورٹس کوآر ڈ ی نیٹر تیمور احمد، شاہد فرمان، ابرار احمد، طلحہ خان شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مبشر حافظ الحق حسن زئی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کراچی کے مختلف محکموں کی صورتحال اور ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد اجلاس اس نتیجے پر پہنچا کہ کراچی کی تباہی و بربادی اور مسائل کی اصل جڑ عوام کی حقیقی مینڈیٹ کو جعل سازی سے تبدیل کر کے عوام کی...
    سندھ ہائیکورٹ : فوٹو فائل چینی سرمایہ کاروں نے کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔6 چینی سرمایہ کاروں نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتا خوری سے بچایا جائے، ورنہ وہ لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔چینی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان سے ايئرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک رشوت طلب کی جاتی ہے، انہیں آزادانہ نقل و حرکت سے روک دیا گيا ہے، سیکیورٹی کے نام پر محصور کر دیا جاتا ہے، کاروباری میٹنگز تک نہيں کرسکتے۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پرائز بانڈز رکھنے والوں کی سنی گئی،کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے حال ہی میں جنوری کیلئے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کیا تاہم ادارے نے 1500 اور 100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی آئندہ قرعہ اندازی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ،750 روپے مالیت کی 101 ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کراچی میں ہو چکی ہے, تقریب کی صدارت کراچی میں نیشنل سیونگز کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جاوید شیخ نے کی۔ سرکاری اعلان کے مطابق بانڈ نمبر 271541 رکھنے والے کو...
    فیس بک پر کراچی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاپتا اور اغوا شدہ بچوں کی بازیابی، امن و امان اور ٹریفک مینجمنٹ پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس چیف نے افسران کو حکم دیا ہے کہ لاپتا بچوں کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران کراچی سے 3 بچے لاپتا ہو گئے تھے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ نے نوٹس لیا تھا اور پولیس کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کراچی پولیس کی جانب سے...
    سندھ پولیس سے تنگ آئے چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائیکورٹ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ پولیس سے تنگ آئے چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی، جس کے دوران چینی سرمایہ کاروں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس انہیں ہراساں کررہی ہے اور ان سے بھتہ بھی مانگ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی انجینیئرز پر حملہ سے قبل خود کش بمبار کراچی میں کہاں گھومتا رہا؟ چینی سرمایہ کاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتہ خوری سے تحفظ دلایا جائے بصورت دیگر وہ سندھ چھوڑ کر لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔ عدالت نے چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر متعلقہ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی ای) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب اسلم ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔(جاری ہے) ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 7 افراد میں سے 3 انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 4 مسافر ہیں جنہیں انسانی اسمگلرز نے عراق بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کی تھی اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں اور مسافروں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید...
    سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے باسیوں کےلیے ایک نئی مصیبت، یا یوں کہیں کہ ایک اور ’تحفہ‘ تیار ہے۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں کراچی کی مشہور زمانہ ریڈ بس سروس یعنی پیپلز بس سروس کی، جس کے کرایوں میں یکم فروری سے ’تاریخی‘ اضافہ ہونے جارہا ہے۔ سنا ہے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے فرمایا ہے کہ ریڈ بس کے کرایوں پر سبسڈی کم کررہے ہیں اور عوام کو ساٹھ فیصد زیادہ کرایہ دینا ہوگا۔ اب ذرا حساب لگائیں، پہلے کرایہ تھا 50 روپے، ساٹھ فیصد اضافہ ہوا تو بنتا ہے 80 روپے، لیکن جناب یہ کیا؟ بسوں پر جو نوٹیفکیشن لگائے گئے ہیں، ان کے مطابق پندرہ کلومیٹر تک کا سفر 80 روپے...
    کراچی: گلشن اقبال کے علاقے سے 17 جنوری کو مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی لڑکی کو پولیس نے نوشہرو فیروز سے بازیاب کروا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے گلشن اقبال بلاک 5 سے 17 جنوری 2025 کو مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی لڑکی کو اندرون سندھ نوشہرو فیروز سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 22/2025 گلشن اقبال تھانے میں مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کروایا گیا تھا، 17 سالہ زہرہ بتول کی تلاش کے لیے اسپیشل ٹیم بنائی گئی تھی۔ پولیس کی ٹیم لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر ہفتے کی صبح نوشہرو فیروز پہنچی تھی جہاں لڑکی کو...
    — فائل فوٹو جامعات ایکٹ میں ترمیم کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔جامعہ کراچی سمیت سندھ کی سرکاری جامعات میں اساتذہ بائیکاٹ پر ہیں۔فپواسا کا مطالبہ ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے جامعات ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔ حکومت سندھ کے اقدامات کیخلاف سندھ کی 17 جامعات میں بائیکاٹ جاری ہے، منعم ظفر کراچیامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نےکہا... فپواسا کا کہنا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے مجوزہ ترامیم واپس نہ لیے جانے تک احتجاج جاری رہےگا۔واضح رہے کہ سندھ میں بیوروکریٹس کو جامعات کا وائس چانسلر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت کے اس فیصلے کے خلاف...
    —فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت  9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کی پیشگوئیکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 39 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروزجمعۃ المبارک24جنوری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 288,030.00 PKR ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 246,943.53 روپے کے لگ بھگ ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس سونا فی کلو گرام 24 قیراط 24,694.00 246,944.00 288,030.00 316,009.00 24,694,353.00 22 قیراط 22,636.00 226,362.00 264,024.00 289,671.00 22,636,167.00 ...
    کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اوورسیز انویسٹرچیمبر آف کامرس کے ارکان سے خطاب کررہے ہیں
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر )کراچی کے نیشنل کرکٹ ارینا میں سپر اسٹار شاہد آفریدی اور سابق کپتان یونس خان کے نام کے انکلوژر شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، دونوں کرکٹرز کے نام پریمیئم انکلوژر سے منسوب کیے جائیں گے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرے گا، جس کیلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔پی سی بی نے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر بنانے کا اعلان کردیا۔نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں ایک انکلوژر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک انکلوژر چمپئن کپتان یونس خان کے نام سے ہوگا۔
    جامعہ کراچی میں سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو ودیگر کا گروپ فوٹو
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کاروائی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کی دکانیں سربمہر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسز ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ کے زیر صدارت قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کراچی سمیت سندھ کی تمام ڈویژنوں کے افسران شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ نے ہدایت دی کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں اور کالابازاری کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب اسلم ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق  گرفتار کیے گئے 7 افراد میں سے 3 انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 4 مسافر ہیں جنہیں انسانی اسمگلرز نے عراق بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کی تھی اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں اور مسافروں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز نے کراچی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایات کر دیں۔ ڈی جی کالجز کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیمروں کی تنصیب سے ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنے گا۔ ڈی جی کالجز کا مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کالجز کے داخلی، خارجی راستوں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔
    ڈی جی کالجز نے کراچی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈی جی کالجز کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔ مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ کیمروں کی تنصیب سے کالجز میں موجود ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ڈی جی کالجز نے مزید کہا کہ کالجز کے داخلی و خارجی راستوں اور دفاتر میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
    اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان سندھ جامعات ترمیمی بل، انٹر کے حالیہ نتائج اور طلبہ یونین کی بحالی کے لیے آج کراچی میں سراپا احتجاج ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے اور طلبہ کراچی کے ریڈ زون کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی انٹربورڈ امتحانات کے متنازعہ نتائج، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم فیصلہ کرلیا اسلامی جمعیت طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں انٹر بورڈ کی کارکردگی پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے سابقہ تحقیقات منظرعام پر لائی جائیں اور انٹر بورڈ کے معاملے پر این ای ڈی اور جامعہ کراچی کے اساتذہ پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔...
    اسلام ٹائمز: ڈاکٹر محمد میرزائی، ڈاکٹر امیر حسین ثابتی اور ڈاکٹر علی اکبر علیزادہ پر مشتمل وفد کے ساتھ شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی ادبی، علمی، ثقافتی، تعلیمی اور ذرائع ابلاغ کی نامور شخصات نے ملاقات کی، جس میں شیعہ اور سنی علماء بھی موجود تھے۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ جمہوری اسلامی ایران کی پارلیمنٹ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد (پارلیمانی کلچرل کمیٹی کے ارکان) ان دنوں پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کراچی اور لاہور کا دورہ کر رہا ہے۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران کراچی میں ایک پُروقار تقریب میں ایرانی پارلیمنٹ کی ثقافتی کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر محمد میرزائی، ڈاکٹر امیر حسین ثابتی اور ڈاکٹر علی اکبر علیزادہ پر مشتمل وفد کے ساتھ شہر کراچی سے تعلق...
    —فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13  ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت  14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات کا معاملہ سنگین ہوگیا۔   ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ٹارمک اور جنرل ایوی ایشن ایریا کے بعد آوارہ کتے داخلی و خارجی گیٹس کے قریب بھی منڈلانے لگے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث کتے دن رات پارکنگ ایریا میں بھی مٹرگشت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔   کتے کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کی گاڑیوں پر بھی حملے کرنے لگے۔ رات کے وقت کراچی ایئرپورٹ کا اندرونی پارک کتوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔ آوارہ کتوں پر قابو پانے کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی ایدھی حکام کو خط لکھ چکی ہے۔ کتوں کی ائیر پورٹ پرموجودگی بین الاقوامی سول ایوی ایشن رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔  
    کراچی: محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے سیاحت و ثقافت کے فروغ کے لیے ’’تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری‘‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت ایسوسی ایشن آف کراچی ٹوئر آپریٹرز کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹوئرز آپریٹرز نے شرکت کی۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی سے کھوکھراپار تک تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا سفر ہوگا۔ سیاح تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری سے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، چھور اور کھوکھراپار تک سیاحت و ثقافت کے رنگ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کرنے کے...
    کراچی: اینٹی اسٹریٹ کرائم ڈسٹرکٹ کیماڑی کی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے 20 من اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرکے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق موچکو تھانے کی حدود حب ریور روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ کار کو روک کر تلاشی لی جس سے بھاری مقدار میں چھالیہ، انڈین گٹکا اور دیگر اسمگل شدہ ایرانی سامان برآمد کیا گیا۔ فیضان علی کے مطابق کار کی اطلاع حب سے مخبر نے دی تھی جس پر پہلے سے پولیس پارٹی تیار کر کے اسنیپ چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا تھا، پکڑی گئی کار سے 80 بورے ملے جس میں سے 800...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گارڈن سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دوبچوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔گارڈن کے علاقے سے 14 جنوری کو پانچ سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔ گارڈن پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔اس سلسلے میں بدھ کی شام گارڈن کے علاقے سے گزرنے والی لیاری ندی اور آس پاس کی جھاڑیوں سمیت مختلف ٹینک اور کنوؤں میں بھی بچوں کی تلاش کی گئی لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس تفتیش میں نیا موڑسامنے آگیا اور چند روزقبل...
    — فائل فوٹو پشاور میں بھی گداگری منظم منصوبہ بندی کے تحت چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔شہر میں گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے کمشنر آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گداگری کے دھندے میں ملوث 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔کمشنر آفس کے مطابق ٹھیکے داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ کراچی: گداگری اور جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش، 8 مسافر گرفتارایف آئی اے امیگریشن کراچی نے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے میں ملوث 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ گداگری کے خلاف آپریشن میں تقریباً 120 گداگروں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔کمشنر آفس کے مطابق زیرِ حراست گداگروں میں 70 خواتین...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بدھ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جامعات کی خود مختاری پر حملہ کر کے وہ کام کر رہی ے جو پرویز مشرف جیسا آمر بھی نہ کر سکا ، سندھ حکومت کے جامعات کو کنٹرول کرنے کے آمرانہ و جابرانہ فیصلوں اور اقدامات کے خلاف سندھ کی 17جامعات کے اساتذہ گزشتہ 7دن سے کلاسوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ، جماعت اسلامی اساتذہ کرام کے مطالبات اور اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے طلبہ یونین کے انتخابات نہ کروانے اور یونین انتخابات کے حق میں رکن...
    کراچی(رپورٹ:قاضی جاوید)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے ڈریجنگ کے ٹھیکے میں خریداری کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔موصولہ دستاویزات کے مطابق کے پی ٹی نے تکنیکی کمیٹی کے چینی کمپنی سے متعلق خدشات کے باوجود ڈریجنگ کا ٹھیکہ اسی کمپنی کو دینے کی سفارش کی۔وزیراعظم کے انسپکشن کمیشن کے چیئرمین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔چاررکنی کمیٹی میں سیکریٹری کابینہ ڈویڑن، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور انٹیلی جنس بیورو ڈویڑن کا نمائندہ شامل ہے۔کمیٹی کو ٹینڈرنگ کے عمل کے تکنیکی اور مالی جائزے میں کسی بھی انحراف، کوتاہی، یا خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کر لیا گیا ، دیواروں پر غیر ضروری پینٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔ وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔پولیس چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیواروں پر غیر ضروری پینٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کیے جائیں ۔
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی سے 10 سالہ بچہ لاپتا ہوگیا جس پر اہل خانہ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق لاپتا ہونے والے دس سالہ عبدالرحمان کے والد نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق شام کو گھر سے کھیلنے کیلیے نکلا مگر واپس نہیں آیا، اْسے بہت تلاش کیا اور مساجد میں بھی اعلان کروائے۔مغوی کے والد فقیر محمد نے کہا کہ کافی تلاش کیا اور پھر ناکامی کے بعد پولیس سے رابطہ کر کے شکایت درج کرادی، بچے کا ذہنی تواز ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے روزنامچہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کردی ہے اور ہمیں بھی ڈھونڈنے کا کہا ہے۔والد فقیر محمد نے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) خواجہ اجمیر نگری مقابلے میں ہلاک ملزمان دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے، مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔تینوں ملزمان اجرتی قاتل اور جرائم پیشہ ہیں۔پولیس حکام کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں ملزمان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا مقدمہ دکاندار یعقوب کی مدعیت میں درج کردیا،سپاری کلر ملزمان کے موبائل فون سے دکاندار اور اس کے بیٹے کی تصاویر بھی سامنے آنے کا بتایا جارہا ہے، واقعے کی تفتیش کا دائرہ کراچی سے لاہور تک پھیلا دیا گیا ہے، 4 ملزمان نارتھ کراچی فائیو سی فور میں باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔
    شاہ لطیف کے علاقے میں رقم کے لین دین کے تنازعے پر تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے مشین ٹول فیکٹری کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 32 سالہ قائم دین ولد لونگ کے نام سے کی گئی۔ مقتول بھینس کالونی روڈ نمبر6 پر چارے کا کاروبار کرتا تھا  دوبچوں کاباپ تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق اندرون سندھ ہالا سے تھا ۔مقتول کو علاقے کے رہائشی دانش حمائتی نے مبینہ طور پر قتل کیا ہے۔ لواحقین کی جانب سے ملزم دانش حمائتی کو مقدمے...
    کراچی: نظام شمسی کے چھ سیارے ایک ہی قطار میں دیکھے گئے۔جامعہ کراچی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نصب دوربین سےآسمان پرموجودچھ سیاروں میں سےچارسیاروں کےنظارےکیےگئے۔ جامعہ کراچی کےشعبہ اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کی چھت پرنصب ٹیلی اسکوپ سےسیاروں کے نظارے کیے گئے۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ان سیاروں میں مشتری، مریخ، زہرہ اور زحل کو انسانی آنکھ سے دیکھا گیا۔ جبکہ یورینس اور نیپچون کا نظارہ ٹیلی اسکوپ سے کیا گیا۔ ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ آسمان میں 6 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو سیاروں کی پریڈ کہتے ہیں۔سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025 کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی ہے۔ سیارے غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد...
    کراچی کے علاقے گارڈن سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دو بچوں کا تاحال پتہ نہیں چل سکا، پولیس تفتیش میں نیا موڑ سامنے آگیا، چند روز قبل حاصل کی گئی بچوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو کسی اور خاندان کی نکلی۔5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا کی تلاش کےلیے علاقے کے کھلے گٹروں اور کنووں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا، لیاری ندی اور آس پاس کی جھاڑیوں سے بھی بچوں کا کچھ سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغواء کی دفعہ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔ اس سلسلے میں بدھ کی شام گارڈن...
    نظام شمسی کے چھ سیارے ایک ہی قطار میں دیکھے گئے۔جامعہ کراچی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نصب دوربین سےآسمان پرموجودچھ سیاروں میں سےچارسیاروں کےنظارےکیےگئے۔ماہرین نے کہا یہ نظارہ پانچ یادس سال کےوقفےسےدیکھنےمیں آتاہے۔ جامعہ کراچی کےشعبہ اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کی چھت پرنصب ٹیلی اسکوپ سےسیاروں کے نظارے کیے گئے۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ان سیاروں میں مشتری، مریخ، زہرہ اور زحل کو انسانی آنکھ سے دیکھا گیا۔ جبکہ یورینس اور نیپچون کا نظارہ  ٹیلی اسکوپ سے کیا گیا۔ ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ آسمان میں 6 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو سیاروں کی پریڈ کہتے ہیں۔سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025 کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی...
    کراچی سے حیدرآباد ہائی وے کو موجودہ 4 لین سے 6 لین میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔  کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے  حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی سے حیدرآباد M9 ہائی وے، جو اس وقت 4 لین میں ہے اسے فوری طور پر 6 لین میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ کہ منصوبہ پبلک کی سہولت کے لیے بنایا جارہا ہے جس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ کراچی سے حیدر آباد جانے والے سپر ہائی وے ایم نائن جو کہ4 لین میں محدود ہے اب اسے کمشنر کراچی کے احکامات کے بعد6 لین میں...
    کراچی:متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی (ایمریٹس ائرلائن) نے پاکستان میں اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایئرپورٹ اتھارٹی سے 90 ہزار اسکوائر فٹ کی جگہ مانگی گئی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ایمریٹس ایئرلائن کے کارگو بزنس کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 2024 کے دوران، ایمریٹس نے کراچی سے 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو اٹھایا، جو کسی بھی دوسری ایئرلائن کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے برعکس پی آئی اے منصوبہ بندی کی کمی اور توجہ کی کمی کے باعث صرف 2 ہزار ٹن کارگو بزنس حاصل...
    نومولود بچی کو فروخت کرنے کا مقدمہ سی کلاس کردیا گیا۔نومولود بچی کو فروخت کرنے سے متعلق مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق نشاندہی پر منگھو پیر روڈ سے میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا تھا۔  پولیس کے مطابق ملزمان سے نومولود بچی برآمد ہوئی جس کے بارے میں ملزمان نے بتایا کہ یہ بچی ان کی نہیں، یہ ان کے گھر کام کرنے والی خاتون کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسپتالوں سے نومولود کے اغوا میں ملوث سرکاری ملازم بیوی سمیت گرفتار نومولود کے غائب کیے جانے کی اطلاع پر پولیس کارروائی...
    ڈاکٹر محمد میرزائی، ڈاکٹر امیر حسین ثابتی اور ڈاکٹر علی اکبر علیزادہ پر مشتمل وفد کے ساتھ شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی ادبی، علمی، ثقافتی، تعلیمی اور ذرائع ابلاغ کی نامور شخصات نے ملاقات کی، جس میں شیعہ اور سنی علماء بھی موجود تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایرانی پارلیمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان، خانہ فرہنگ کراچی میں پُروقار تقریب ایرانی پارلیمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان، خانہ فرہنگ کراچی میں پُروقار تقریب ایرانی پارلیمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان، خانہ فرہنگ کراچی میں پُروقار تقریب ایرانی پارلیمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان، خانہ فرہنگ کراچی میں پُروقار تقریب ایرانی پارلیمنٹ کے اعلیٰ...
    کراچی: ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران جیولری کی آڑ میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج  نیٹ ورک چلانے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کھارادرگولڈ مارکیٹ میں واقع گولڈ شاپ پرکارروائی کی،جس کے دوران سونے کے کارروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئےکروڑوں روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔ کارروائی کےدوران گرفتارملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، ملزم سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال ،1000کینیڈین ڈالرزکے علاوہ ایک کروڑ2لاکھ  روپےبھی برآمد ہوئے۔ ملزم سےموبائل فون اوردیگرغیرملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے...
    کراچی : ایمریٹس ایئرلائن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑا کارگو بزنس حب بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار فٹ کی جگہ مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑا کارگو بزنس حب بنانے کا اعلان کردیا اور کراچی ایئرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار فٹ کی جگہ مانگ لی۔ذرائع نے بتایا کہ کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظرایمریٹس اپنا کارگو حب بنانے کا فیصلہ کیا. اس وقت کراچی سے سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ایئر کا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے2024میں سب سےزیادہ 27 ہزار ٹن سے زائدکارگو ایمریٹس ایئرلائن نے اٹھایا .تاہم پی آئی اے عدم توجہ ،درست منصوبہ بندی نہ ہونے پر صرف 2...
    چند دنوں میں طلبا و طالبات کو اسکروٹنی کے نتائج سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے انٹرمیڈیٹ بورڈ کی اسکروٹنی کمیٹی نے نتائج کی اسکروٹنی کا عمل تیز کر دیا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق انٹر بورڈ نے کمیٹی ممبران کی تعداد بڑھا کر 66 کر دی۔ 2 جنوری سے اب تک 15 ہزار سے زائد طلبا و طالبات اسکروٹنی فارم جمع کروا چکے ہیں۔ چند دنوں میں طلبا و طالبات کو اسکروٹنی کے نتائج سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ سیکریٹری انٹر بورڈ امیر حسین قادری کے مطابق اسکروٹںی کا عمل مزید تیز کرنے کیلئے 3 شفٹوں میں کام جاری ہے۔ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج...
    ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان میں اپنے کاروبار کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب بنانے کے حوالے سے ایئرپورٹس اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار اسکوائر فٹ کی جگہ مانگ لی، کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر ایمریٹس بے اپنا کارگو حب کراچی میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ائیرکا ہے، صرف کراچی سے 2024 کے دوران سب ۔سے زیادہ 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس ائیرلائن نے اٹھایا پی آئی اے کی عدم توجہی اور درست منصوبہ بندی نہ ہونے سے 2024 کے دوران...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ---فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ جامعات کے اندر مالی بحران ہے جہاں کنٹریکٹ پر اساتذہ کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں انہوں نے ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیم کا مسئلہ پیدا ہوا ہے، صوبے بھر کی 17جامعات میں کئی دن سے کلاسوں کا بائیکاٹ ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی اور بورڈ کی وزارت جو طلبہ کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، اساتذہ کی جد و جہد میں ان کے ساتھ ہیں اور آواز بھی بلند کرتے رہیں گے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا آج ہونیوالے ’غزہ...
    کراچی: سندھ حکومت اور فپواسا کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث 5 دن سے جامعات میں تدریس معطل ہے۔     جامعہ کراچی سمیت سندھ کی سرکاری جامعات میں لاکھوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ اساتذہ کی جانب سے 17 سے زائد سرکاری جامعات کے ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ کی جامعات کے اساتذہ کی تنظیم فپواسا کے تحت غیر معینہ مدت تک کے لیے تدریسی امور کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری فپواسا سندھ پروفیسر ناگ راج کا کہنا ہے کہ سندھ کی جامعات میں کمیشن پاس یا بیوروکریٹ کی وائس چانسلر تعیناتی قبول نہیں کریں گے۔
    کراچی انٹر بورڈ کی اسکروٹنی کمیٹی نے نتائج کی اسکروٹنی کا عمل تیز کردیا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق انٹر بورڈ نے کمیٹی ممبران کی تعداد بڑھا کر 66 کردی۔ 2 جنوری سے اب تک 15 ہزار سے زائد طلبا و طالبات اسکروٹنی فارم جمع کروا چکے ہیں۔ چند دنوں میں طلبا و طالبات کو اسکروٹنی کے نتائج سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کردی گئی سیکریٹری انٹر بورڈ امیرحسین قادری کے مطابق اسکروٹںی کا عمل مزید تیز کرنے کے لیے 3 شفٹوں میں کام جاری ہے۔ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے نتائج پر طلبا کی شکایت کے ازالے کے لیے سینیئر اساتذہ...
    کراچی: شہر قائد میں ایک کارروائی کےد وران ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی چھاپا مار ٹیم نے صدر کے علاقے میں کارروائی کی اور جعلی امریکی ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ہزار 500 جعلی ڈالرز برآمد کرلیے۔ حکام کے مطابق قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز ایک پارٹی کو سپلائی کرنے کے لیے انتظار کر رہا تھا ۔ ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرزکی ڈیل کرنے والےنعیم احمد نامی ملزم کو واٹرپمپ سےگرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی  شروع کردی گئی ہے...
    — فائل فوٹو کراچی کے جناح اسپتال میں مبینہ جنسی ہراسگی کے واقعے پر سیشن جج جنوبی کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔صدر تھانے میں ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں سربراہ یورولوجی ڈپارٹمنٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کراچی: جناح اسپتال سے بڑی رقم سمیت بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون کا معمہ حل ہوگیا اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون ذیابطیس کی مریضہ ہے، جنہیں ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مدعیٔ مقدمہ کے مطابق ڈیوٹی کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور غلط میسیجز بھیجے گئے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق سربراہ یورولوجی ڈپارٹمنٹ پہلے بھی ایسے کئی واقعات میں ملوث رہے ہیں۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے کھارادر گولڈ مارکیٹ میں چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کی خفیہ اطلاع پر کھارادر گولڈ مارکیٹ میں کارروائی کی۔(جاری ہے) نعمان صدیقی کے مطابق کارروائی کے دوران جیولرز شاپ سے 48 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جب کہ غیرملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم بلال احمد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ برآمد کی جانے والی غیر ملکی کرنسی میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 7 ہزار درہم،...
    کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں مقابلے میں تین ملزمان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔ خواجہ اجمیر نگری میں تین ملزمان کی ہلاکت کے واقعہ کا مقدمہ دکاندار یعقوب کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان اجرتی قاتل نکلے اور وہ دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار یعقوب کا پنجاب کے علاقے قصور میں ایک شخص سے زمین کا تنازع چل رہا ہے، ملزمان دکاندار کو ڈکیتی کی واردات ظاہر کر کے قتل کرنا چاہتے تھے۔ مارے گئے ملزمان کے موبائل فون سے دکاندار اور اس کے بیٹے کی تصاویر بھی ملی ہیں، پنجاب...
    کراچی: رکن قومی اسمبلی آصفہ زرداری گرلز کیڈٹ کالج ملیر میں شہید بینظیر بھٹو بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد دعا کررہی ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت، عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورت میں کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جہاں سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزار نے لاپتا افراد کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج نہیں کرایا، لاپتا شہری ظفر پہلے گرفتار ہوا تھا پھر مفرور ہوگیا ہے، لاپتا شہری خود پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہے، عدالت نے ایس ایس پی جنوبی کو ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا...
    کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اگلے5 سالوں کے لیے کاروبار دوست اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک (ایس ٹی پی ایف) اور ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل پالیسی تیار کرے جس میں ایسے قابل عمل اور حقیقت پسندانہ اقدامات شامل ہوں جن پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کیا جا سکے جیسا کہ 2020-25 کی مدت کے لیے اعلان کردہ متعدد اقدامات ادھورے رہ گئے ہیں۔پی ایچ ایم اے وفد کے کراچی چیمبر کے دورے کے دوران صدر کے سی سی آئی محمد جاوید بلوانی اور مرکزی چیئرمین پی ایچ ایم اے محمد بابرخان نے اس بات پر زور...
    ناظم کراچی اسلامی جمعیت طلبہ آبش صدیقی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے ہیں
    دل کا رشتہ ایپ نے انگلینڈ کے ضیا الرحمٰن کی جڑواں بیٹیوں کا میچ بھی کراچی کے دو سگے بھائیوں کے ساتھ بنا دیا۔ ضیا الرحمٰن نے پاکستانی رشتوں کے لیے اپنی بیٹیوں کے پروفائل جب ’دل کا رشتہ‘ ایپ پر بنائے تو جلد ہی کراچی کے عظیم صدیقی کے بیٹوں سے نا صرف میچ بن گیا بلکہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے شادیاں بھی طے ہو گئیں۔ دل کا رشتہ ایپ پاکستان کی پہلی رشتہ ایپ ہے جو لاکھوں تصدیق شدہ پرو فائلز کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ایپ بن چکی ہے۔پاکستان میں تقریباً ہر گھر کو درپیش رشتے کی تلاش کے اہم ترین مسئلہ کو حل کر نے کا بیڑا ʼʼدل کا رشتہ‘‘ ایپ نے اُٹھایا...
    کراچی میں گراں فروشوں کی 34 دکانیں سیل کرکے 35 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کی روک تھام کےلیے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے میں 17 گراں فروش گرفتار کیے ہیں۔ کمشنر سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز گراں فروشی کے خلاف کارروائی موثر بنائیں، شہریوں کو بچت بازاروں سے ریلیف ملنا چاہیے یقینی بنائیں کہ اشیاء مناسب قیمت پر دستیاب ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں اپنے اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول، پارکنگ نظام، بچت بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاء کے رجحان پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں 12جنوری تا 18 جنوری تک 17 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا، 34 دکانیں سیل کردیں جبکہ مجموعی طو پر 35 لاکھ...
    اسیران کی رہائی کے بعد ایم ڈبلیو ایم صوبائی سیکرٹیریٹ آمد کے موقع پر علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ مختار احمد امامی، علامہ اصغر حسین شہیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی و دیگر رہنماؤں سمیت خانوادہ اسیران نے استقبال کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اسیران حامیان مظلومین پاراچنار نمائش چورنگی کراچی میں شامل مزید پانچ کمسن اسیران سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیئے گئے اسیران حامیان مظلومین پاراچنار نمائش چورنگی کراچی میں شامل مزید پانچ کمسن اسیران سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیئے گئے اسیران حامیان مظلومین پاراچنار نمائش چورنگی کراچی میں شامل مزید پانچ کمسن اسیران سینٹرل جیل کراچی سے رہا...