کراچی:

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ  شہر میں ہفتہ اور اتوار کو گرم دن ریکارڈ ہوسکتا اور پارہ 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے جبکہ جمعے کو درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعے کو شہر میں دن بھر تیز دھوپ کے سبب قدرے حدت رہی، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 21.1 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا جبکہ ہواؤں کی رفتار معمول سے انتہائی کم ہونے کے سبب دوپہرکے وقت گرمی محسوس کی گئی۔

ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق ہفتہ اور اتوار  کو گرم دن ریکارڈ ہو سکتا ہ اور اس دوران پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ آئندہ ایک سے دو روز کے دوران شہر میں پہلے پہر(صبح سے دوپہرکے دوران) بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں تاہم بعدازاں سمندری ہوائیں فعال ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان نہیں ہے، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیش گوئی کر دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

آج شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 21.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔

بلوچستان کے جنوبی اضلاع کا موسم گرم رہنے کا امکان

دوسری جانب بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم بتدریج گرم ہو رہا ہے اور دن کے اوقات میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے، کوئٹہ میں صبح کم سے کم  درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی اضلاع میں موسم خشک، صبح کے وقت موسم میں خنکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
  • عیدالفطر کب ہو گی؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
  • کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
  • کوئٹہ میں موسم سرد ، درجہ حرارت 8 ریکارڈ
  • عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی
  • گرین ہاﺅس گیسوں کی ریکارڈ سطح میں اضافے سے درجہ حرارت بلند ترین سطح پر
  • ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • کراچی: جمعے سے گرمی بڑھنے کا امکان